پرانے آئی فونز سست ہونے پر ایپل کی معافی ۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پرانے آئی فونز جان بوجھ کر سست کیےجانے کے انکشاف پر صارفین کے شدید غصے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔
اس سے قبل کمپنی کا کہنا تھا کہ پرانے آئی فونز میں بیٹری کی وجہ سے غیر متوقع شٹ ڈاؤنز سے بچنے کے لئے یہ اقدام کیا گیاتھا۔
تاہم آئی فون صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا آئی فون کے نئے ماڈلز کی طلب کو بڑھانے کے لئے کیا گیااور اُن کے اس شک کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ کمپنی نے شٹ ڈاؤنز اوراس کی وجوہات کے بارے میں اپنے صارفین کو ابتدائی طور پر آگاہ نہیں کیا۔
کمپنی کے اس اقدام پر کئی صارفین قانونی چارہ جوئی کے لئے درخواستیں بھی دائر کرچکے ہیں۔
اب کمپنی نے پرانے آئی فونز کی کارکردگی کو ہینڈل کرنے کے معاملے پر زیادہ شفاف ہونے کا وعدہ کیا ہے۔
ایپل کمپنی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پہلی اور سب سے اہم بات یہ کہ ہم نے کسی بھی ایپل مصنوعات کی عمر کم کرنےکے لئے جان بوجھ کر کبھی کچھ کیا اور نہ کریں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پرانے ماڈلز میں غیرمتوقع شٹ ڈاؤنز سے بچنے کے لئے آئی او ایس 10.2.1میں پاور مینجمنٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا تھا جو فونز کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لئے سسٹم کے بعض پُرزوں کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی کو متحرک طور پر کنٹرول کرتا ہے، یہ تبدیلیاں غیرمحسوس طور پر ہوسکتی ہیں ، بعض صورتوں میں ایپس کے لانچنگ ٹائم میں وقت لگنااور کارکردگی میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
’’ آئی او ایس 10.2.1کے بارے میں صارفین کی رائے مثبت تھی کیونکہ اس سے غیرمتوقع شٹ ڈاؤنز میں کمی آئی ،ہم نے حال ہی میں یہی سپورٹ آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس میں آئی او ایس 11.2میں بھی دی ہے‘‘
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ وہ 2018ء میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ریلیز کرے گی،جس میں صارفین اپنے آئی فون کی بیٹری کی صحت مزید واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق آئی فون 6اور اس کے بعد والے ماڈلز جنہیں بیٹری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اُن کے لئے آؤٹ آف وارنٹی بیٹری کےلئے قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے، جو جنوری کے آخر سے شروع ہوکر دسمبر 2018ء تک رہے گی۔
 

محمدظہیر

محفلین
ایپل کی طرف سے یہ گھٹیا ٹیک ٹِک ہے جسے اس نے نئے آئی فون کو بیچنے کے لیے استعمال کی ہے
جس طرح ایپل نے اپنے نئے آئی فون دس میں اوپر نوچ لگا کر فون کر چہرہ خراب کر دیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں پہلے یا دوسرے مقام پر زیادہ عرصے تک رہنا کافی مشکل ہے.
 
Top