پرانی کتابوں کا اتوار بازار، کراچی -یکم دسمبر 2013

شکریہ قبول فرمائیے جناب۔ اتنی صبح صبح صدر کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد بیٹھ کر سو سے زاید صفحات کو اسکین کرنا آپ ہی کاکام ہے۔ داد قبول فرمائیے۔ لیکن حضرت! صرف چیدہ چیدہ صفحات دِکھادینے سے کام نہیں چلے گا۔ سراگرسانی کی کتاب اور سفر نامے تو اس بات کے متقاضی ہیں کہ انہیں پورا پڑھا جائے۔

خوش رہیے
 

الف عین

لائبریرین
واقعی قابل تعریف ہے کہ دوپہر سے پہلے کتاب بازار کا دورہ ہی نہیں، سکیننگ بھی مکمل ہو گئی۔ یہاں عابد روڈ کے کتابوں کے بازار میں تو 11 بجے تک دوکانیں ہی نہیں لگنا شروع ہوتیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
جناب اسی کو تو کتابوں کی جنون کہا جاتا ہے۔ اور یہ وصف کسی کسی میں پایا جاتاہے۔ راشد اشرف صاحب انہی دیوانوں میں سے ایک ہیں۔ یوں تو اپنے تئیں ہم بھی خود کو کتابوں کا شائق سمجھتے ہیں لیکن ان کی سطح پر نہیں پہنچ سکتے۔ اللہ ان کی صحت و تندرستی سلامت رکھے اور وہ اسی طرح اپنے شوق کی تسکین کے ساتھ ہم جیسوں کو مستفید کرتے رہیں۔ آمین۔
 

راشد اشرف

محفلین
از حد ممنون ہوں تمام احباب کا

ایک اطلاع دیتا چلوں کہ ایکپسو سینٹر کراچی میں انٹرنیشنل بک فئیر 5 دسمبر تا 9 دسمبر منعقد کیا جارہا ہے۔ 9 دسمبر کی شام سات بجے وہاں ابن صفی مرحوم پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اگر احباب شرکت کرسکیں تو بہت اچھا ہو۔


مذاکرے کا عنوان ہے " حالات حاضرہ اور ابن صفی کے ناول"
شرکاء میں فرزند ابن صفی، احمد صفی، شکیل عادل زادہ، ایچ اقبال، خرم علی شفیق شامل ہیں۔

نیز یہ کہ 8 کی شام سات بجے بچوں کے معروف ادیب اشتیاق احمد کی دلچسپ خودنوشت کی تقریب رونمائی بھی وہیں منعقد کی جائے گی جس میں اشتیاق صاحب تشریف لارہے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
دونوں خبریں ہمارے لئے تو حخض دل کو خوش کر دینے والی خبریں؂ ہی ہیں لیکن کراچی میں رہنے والے احباب ان تقریبات کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔
ہماری تو راشد صاحب سے گزارش ہے کہ اگر ہو سکے تو ہم اہل محفل کوان تقریبات کی چند تصاویر سے ہی نواز دیں (فیس بُک پر تو آپ پوسٹ کریں گےہی):)
 
Top