پرائی آگ میں تو نے اسد جلا لیے ہاتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔برائے اصلاح و تنقید

اسد قریشی

محفلین
پرائی آگ میں تو نے اسد جلا لیے ہاتھ
ستم ہوا کہ قضا نے بھی پھر اُٹھا لیے ہاتھ
ہوا نے کیسے چراغوں سے ہیں ملا لیے ہاتھ
ہمارے گھر کے اندھیروں نے تو جلا لیے ہاتھ
خوشا نصیب کہا تھا ہمیں کسی نجومی نے
سو کر رہے ہیں ملامت کہ کیوں دکھا لیے ہاتھ
ہمی نے اپنے تمام عیب کر دیے عیاں اُس پر
خود اپنے ہاتھ سے ہم نے مگر کٹالیے ہاتھ
فلک نہ ہوگا کبھی ہم پہ مہرباں یقیں کر کے
سیاہ بخت ترے رنگ میں ہی رنگالیے ہاتھ
قبولیت کا گماں تک نہ تھا مگر تری خاطر
یونہی دعاکے لیے ہم نے بھی اُٹھا لیے ہاتھ
 

الف عین

لائبریرین
یہ تجرباتی بحر ہے کیا؟ تمام دوسرے مصرع لیکن مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن پر ہی تقطیع ہوتے ہیں۔ پوری گزل بھی کر لیں نا اسی رواں دواں اور مانوس بحر میں۔
مثلاً
خوشا نصیب کہا تھا ہمیں کسی نجومی نے
ہمی نے اپنے تمام سبھی عیب کر دیے تھے عیاں اُس پر(تمام عیب یوں بھی غلط ہے، کہ عیب کی ع گر رہی ہے، بلکہ زیادہ درست یہ ہو کہ م اور ع مل رہے ہیں۔ ’تمامیب‘ تقطہع ہو رہا ہے۔
قبولیت کا گماں تک نہ تھا مگر تری خاطر پہ تیرے لئے
لیکن یہ شعر مکمل خارج ہو رہا ہے۔
فلک نہ ہوگا کبھی ہم پہ مہرباں یقیں کر کے
سیاہ بخت ترے رنگ میں ہی رنگالیے ہاتھ
’یقیں کر کے‘ سمجھ میں نہیں آیا، شاید اس کی جگہ کچھ اور الفاظ ہوں تو درست بحر میں تقطیع ہو جائے۔
کیا رنگ کا گاف گرا کر تقطیع کر رہے ہو؟
 

اسد قریشی

محفلین
جی اعجاز صاحب، تمام اشعار اس ہی بحر میں ہیں مطلع میں فعلن کی جگہ فعلان استعمال کیا ہے، اور جہاں تک میں نے پڑھا ہے، جناب محمد وارث صاحب اور جناب فاتح الدین دونوں صاحبان نے اس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔آپ کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے کچھ ترامیم کی ہیں دیکھ لیجیئے

پرائی آگ میں تو نے اسد جلا لیے ہاتھ
ستم ہوا کہ قضا نے بھی پھر اُٹھا لیے ہاتھ
ہوا نے کیسے چراغوں سے ہیں ملا لیے ہاتھ
ہمارے گھر کے اندھیروں نے تو جلا لیے ہاتھ
خوشا نصیب کہا تھا ہمیں کسی نجومی نے
سو کر رہے ہیں ملامت کہ کیوں دکھا لیے ہاتھ
ہمی نے اپنےسبھی عیب کر دیے تھے عیاں
خود اپنے ہاتھ سے ہم نے مگر کٹالیے ہاتھ
یقین ہوا کہ فلک ہم پہ مہرباں نہ ہوگا اب
سیاہ بخت ترے رنگ میں رنگالیے ہاتھ
قبولیت کا گماں تک نہ تھا پہ تیرے لئے
یونہی دعاکے لیے ہم نے بھی اُٹھا لیے ہاتھ
 

الف عین

لائبریرین
فعلان کی اجازت تو ہے اس بحر میں، خود تمہاری ردیف کے ’ہاتھ‘ سارے ’لان‘ ہیں۔ لیکن وہ دو مصرع اب بھی درست تقطیع نہیں ہوتے۔
 
Top