پاگل دماغ والی لڑکی

فاخر رضا

محفلین
لاجواب فلم ہے اور پھر مجیدی کی ہدایتکاری، سائیٹ سلیکشن اور کیمرہ ورک نے اسے ایک شاہکار بنایا ہے۔ میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔
سب سے بڑی چیز جو کسی انسان کے پاس ہوتی ہے ، شاید اس کی زندگی سے بھی زیادہ اہم ، وہ اس کی اپنی شناخت ہوتی ہے . عشق انسان سے یہ شناخت بھی چھین لیتا ہے . پھر وہ ہوتا ہے اور اسکا محبوب .
 
ویسے اس فلم میں بھی ایک منظر ہے جس میں ہیرو، ہیروئین کو ایک رکھ کے دیتا ہے :p
فرائض کا چارج دیتے ہوئے اسے اس بات کا غصہ ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے اب مجھے سخت کام کرنا پڑے گا اور اسی غصے میں ایک تھپڑ جڑتا ہے۔
آپ نے کیا یاد دلا دیا . اس فلم نے بہت عرصے تک مجھے مضمحل رکھا . آج آپ نے پھر اس فلم کی یاد دلادی . شاید ہی میں کبھی اتنا رویا جتنا اس فلم کو دیکھ کر . خدا ہر چاہنے والے کو اپنے محبوب سے ملا دے . آمین .
ماسوائے دو تین مناظر جہاں اداکار حق اداکاری پوری طرح نہیں ادا کر سکے ہیں، فلم سپر کلاسیکل ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
فرائض کا چارج دیتے ہوئے اسے اس بات کا غصہ ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے اب مجھے سخت کام کرنا پڑے گا اور اسی غصے میں ایک تھپڑ جڑتا ہے۔

ماسوائے دو تین مناظر جہاں اداکار حق اداکاری پوری طرح نہیں ادا کر سکے ہیں، فلم سپر کلاسیکل ہے۔
مجھے فلموں کو اور اداکاروں کو پرکھنا تو نہیں آتا مگر یہ ایک اصل لوکیشن پر فلمائی گئی فلم لگتی ہے اس لیے اس کا اثر زیادہ ہوا
 

بابا-جی

محفلین
پاگل دماغ والی لڑکی
اتنی با تیں نہ کرو
تھک جاؤ گی
کانچ سے نازک بدن تمہارا
ایک رکھ کے دیا تو پچھتا ؤ گی
دماغ کا سارا پاگل پن
راکھ کی طرح ہوا میں اڑ جائے گا
تمہاری ذہانت کا پول
کھل جائے گا
تم کیا جانو؟
تمہاری آئس کریم کے لئے
ہم کتابیں بیچ دیتے ہیں
طمانچے کی دھمکی کی تپش اور آئس کریم کی یخ بستگی نے اِس بے وزن نظم کو یک گونہ توازن سے ہمکنار کیا۔ محبُوبہ کو آئس کریم مِلی اور عاشقِ نامُراد کو کِتابوں سے فراغت۔ آگے آگے دیکھیے۔
 
پاگل دماغ والی لڑکی
اتنی با تیں نہ کرو
تھک جاؤ گی
کانچ سے نازک بدن تمہارا
ایک رکھ کے دیا تو پچھتا ؤ گی
دماغ کا سارا پاگل پن
راکھ کی طرح ہوا میں اڑ جائے گا
تمہاری ذہانت کا پول
کھل جائے گا
تم کیا جانو؟
تمہاری آئس کریم کے لئے
ہم کتابیں بیچ دیتے ہیں

محسن نقوی صاحب کی روح تڑپ گئی ہوگی
 
پاگل آنکھوں والی لڑکی !
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤگی !

سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائیگا
کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا ۔۔۔!

تم کیا جانو؟
خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب ، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی !
خوابوں کا حاصل تنہائی !!

تم کیا جانو؟
مہنگے خواب خریدنا ہوتو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا
رشتے بھولنا پڑتے ہیں

اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی !!!

محسن نقوی - پاگل آنکھوں والی لڑکی !!!
 

سیما علی

لائبریرین
پاگل آنکھوں والی لڑکی !
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤگی !

سوچ کا سارا اجلا کندن
ضبط کی راکھ میں گھل جائیگا
کچے پکے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
کھل جائے گا ۔۔۔!

تم کیا جانو؟
خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
خواب ، ادھوری رات کا دوزخ
خواب، خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کی منزل رسوائی !
خوابوں کا حاصل تنہائی !!

تم کیا جانو؟
مہنگے خواب خریدنا ہوتو
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
یا
رشتے بھولنا پڑتے ہیں

اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤگی !!!

محسن نقوی - پاگل آنکھوں والی لڑکی !!!
بہت شکریہ شیئر کرنے کا مجھے بے حد پسند ہے۔۔۔۔۔
 
Top