پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کر دیا گیا

Ahmer

محفلین
نبیل نے کہا:
احمر، محسن ذکر کر چکے ہیں کہ مائیکروسوفٹ نے انہیں usp10.dll کا ایک بگ فکس ریلیز فراہم کیا تھا جو کہ ابھی پبلک نہیں کیا گیا۔ اسی لیے محسن اسے آگے تقسیم نہیں کر سکتے۔


نبیل بھائی آپنے محسن بھائی کی بات کو ٹھیک سے پڑھا نہیں شاید۔وہ اس وجہ سے فائل نہیں دے سکتے کیونکہ
usp10.dll فائل کو تقسیم کرنا مائکروسافٹ کے لائسنس کی خلاف ورزی ہے۔صرف مائکروسافٹ وولٹ کمیونٹی میمبرزاس فائل کو آپس میں تقسیم کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔

usp10.dll فائل صرف اردو کے لیےنہیں بلکہ مختلف یونیکوڈ زبانوں کی رینڈرنگ کے لیے ہے۔فائل ایک ہی ہوتی ہے۔۔۔

اس فائل کا سب سے نیا ورژن usp10.dll version 1.626.6000.16386 ہے جو خاص طور پر ونڈوز وسٹا کے لیے ہےاس ورژن کو ہم ونڈوز ایکس پی میں شامل کرسکتے ہیں۔

اردو یونیکوڈ فونٹس کلکشن کا نیاورژن جلد رلیز کردیا جائیگا اس میں پاک نستعلیق ،دیگر محفل فونٹس اور یہ فائل usp10.dll vista بھی شامل ہے۔what is usp10.dll ?
 

Ahmer

محفلین
واقعی پاک نستعلیق انٹرنیٹ پر بھی اتنا ہی دلکش ہے۔محسن بھائی آپ نے اس فونٹ کو بنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ماشااللہ

paknas.gif
 

انتظار

محفلین
پاک نستعلیق فانٹ

مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کی ویب سائٹ (www.nlauit.gov.pk) نہ کھلنے کی صورت میں ادارہ ایمیسن نیٹ ورک کی جانب سے بنائی گئی ویب سائٹ سے آپ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کی معلومات اور کارناموں کی تفصیل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے اردو پروڈکٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ پاک نستعلیق کا ہر اپ ڈیٹ ورژن ، اس کے علاوہ دیگر بہت سے اردو فانٹ اور اردو فری سافٹ وئیر بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے۔
ویب سائٹ کا ایڈریس درج زیل ہے۔
www.nlauit.amisun.pk
 

عارف انجم

محفلین
لیجئے محسن بھائی۔ ‌‌الفاظ کی فہرست حاضر ہے۔ ان الفاظ میں سے بعض کے نقطے آپس میں متصادم ہیں اور بعض لفظوں میں گھس رہے ہیں۔ کچھ الفاظ کے نقطے سطر سے اوپر جا کر غائب ہو رہے ہیں۔ جیسا کہ لفظ “اعظمی“۔ کچھ الفاظ کے نقطے بڑے فونٹ سائز میں تو ٹھیک دکھائی دیتے ہیں لیکن کم سائز پر واضح نہیں مثلآ “بیشتر“۔ نئے ورژن کے اجرا کے بعد بعض الفاظ ‌کا مسئلہ خود بخود حل بھی ہوگیا ہے۔ “شیر“ اور “غیر“ جیسے لفظوں میں نقطے “ر“ سے ٹکرا رہے تھے۔ اب ایسا نہیں ہورہا۔ غالبآ یہ فال بیک رینڈرنگ کو استعمال ‌لانے کی وجہ سے ہے۔ لیکن اگر یہ خوبی لاطینی سپورٹ ختم کرنے سے حاصل ہوئی ہے تو میرے خیال میں سودا کچھ مہنگا ہے۔ کیونکہ اردو پڑھنے والے، بالخصوص اخباری قارئین لاطینی اعداد کے عادی ہو چکے ہیں۔ چاہئے سن لکھنا ہوا یا رقم ، لاطینی ہندسوں میں ہی لکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض جگہ اردو انگریزی ملا کر لکھنے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے۔ خیر آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
اب تک جمع شدہ الفاظ کی فہرست یہ رہی۔ مزید ملے تو وہ بھی پوسٹ کر دوں گا۔

چاہئے
سختی
تنظیمیں
نتیجہ
انتخاب
نیچے
پہنچے
بھیجنے
پتنگ
چھو
رہنے
الجھنے
نتیجے
بیشتر
سمجھتے
آئیے
اعظمی‌
 

Ahmer

محفلین
چاہئے
سختی
تنظیمیں
نتیجہ
انتخاب
نیچے
پہنچے
بھیجنے
پتنگ
چھو
رہنے
الجھنے
نتیجے
بیشتر
سمجھتے
آئیے
اعظم
 

صاحب

محفلین
السلام علیکم سب سے پہلے تو مبارک باد قبول کریں اتنا پیارا فونٹ بنانے پر ۔ میں اس کو چیک کر رہا تھا تو ایک نقص کا پتہ چلا ۔ جیسے کہ نیچے والے تصویر سے ظاہر ہے : لفظ : تصحیح : لکھنے سے ت کے دونوں شوشے غائب ہوجاتے ہیں۔ امید ہے کہ اگلے ریلیز میں اس مسئلے کا حل نکل آئے گا۔
225283277.jpg
 
السلام علیکم
محسن بارک ہو
مدینہ سے مزید دعائیں سمیٹ رہے ہو
قبولیت کا دعوی تو نہیں
البتہ پہنچ تو جاتی ہی ہے دعا خدا کے حضور
صلاۃ وسلام بھی پیش کردیا کروں گا
قرآن پاک کے فانٹ کے ساسلے میں آپکی طرف سے اشارے کا منتظر ہوں نیز آپ سے مزید کچھ باتیں بھی عرض کرنی تھیں
کوئی مناسب وقت بتلادیں آپکو ایمیل کردوں گا ان شاء اللہ
انتظار رہے گا
اللہ حافظ
 

پاکستانی

محفلین
یہ نادرا والے ب فارم یا نیشنل آئی ڈی پر کون سا فانٹ استعمال کر رہے ہیں؟
اس بارے میں کوئی رپورٹ
 

الف عین

لائبریرین
فائر فاکس کا ورژن تین بیٹا میں نے انسٹال کیا جس کا نام Gran Paradiso ہے۔ اب اپنی ہی ویب سائٹ ایک صاحب کو دکھا رہا تھا تو پتہ چلا کہ پاک نستعلیق کی سپورٹ اس میں نہیں ہے۔ نقطے علیحدہ ہو جاتے ہیں۔ اس تانے بانے میں بھی جو پاک نستعلیق کی پوسٹس ہیں وہ بھی پڑھی نہیں جا رہیں۔
ملاحظہ ہو سکرین شاٹ
52_Samt_1.jpg
 

محسن حجازی

محفلین
فونٹ کے سلسلے میں سب سے پہلی بات تو یہ ہےکہ اسے محض اس کی شکل و صورت بہتر کرنے کے لیے دوبارہ بنایا جا رہا ہے نہ کہ اس قسم کے مسائل کے باعث۔
اس قسم کے مسائل جن کا ذکر اعجاز انکل نے کیا مذکورہ سافٹ وئیر کے اپنے ہیں نہ کہ فونٹ کے۔ اگر پچھلی ریلیز پر چلتا ہے تو اگلی پر کیا مسئلہ ہے؟
بات یہ ہے کہ عریبک سکرپٹ پراسیسنگ کے لیے خوصوصی و اضافی پروگرامنگ درکار ہوتی ہے جو کہ اکثر وینڈرز چھوڑ جاتے ہیں۔
کیوں؟
عربی رسم الخط استعمال کرنے والے تمام ممالک کا کل جی ڈی پی اکیلے جرمنی سے کم ہے۔ اس صورتحال میں سافٹ وئیر کمپنیز ان منڈیوں کا سوچتی ہی نہیں۔
ایڈوب اور کورل کی تمام مصنوعات اس بات کا ثبوت ہیں۔
اس ضمن میں فونٹس کو مورد الزام ٹھہرانا ٹھیک نہیں کیوں کہ فونٹ اشکال سے زائد کچھ نہیں دے سکتا
 

الف عین

لائبریرین
محسن، بات تو تمھاری درست ہے، لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ بہترین پروڈکٹ وہ ہے جو ہر ٹیسٹنگ کنڈیشن میں درست کام کرے۔ حالاں کہ میں خود پاک نستعلیق کو ہر جگہ پروموٹ کرتا رہا ہوں اور انتر نیٹ پر اس کے استعمال کا مشورہ دیتا رہا ہوں، لیکن تب بھی کچھ مسائل سدھارنے کی ضرورت تو ہے۔ م س ورڈ میں ہی دیکھ لو، محض 2003 پر کام کرتا ہے یہ، نہ 2000 میں، نہ ایکس پی میں نہ 2007 میں۔
 

محسن حجازی

محفلین
اعجاز انکل آفس 2007 پر تو میں خود استعمال کر رہا ہوں ٹھیک چل رہا ہے۔ اصل مسئلہ usp10.dll کے درست ور‌‌ژن کا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ ایک انسٹالر بنا دیا جائے لیکن اس کے لیے تفسیم کرنے کے اختیارات ہمارے پاس نہیں۔ اس کا کوئی اور حل سوچنا پڑے گا۔ دیگر فونٹ تو ابھی نقائص سے بھرا پڑا ہے۔ رینڈرنگ انجن میں کچھ بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کروانے کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے۔
 

خرم

محفلین
اجی یہ کبھی "اپ" بھی ہوئی ہیں؟ ویب سائٹ سے زیادہ تو یہ پاکستانی قوم کا مورال لگتی ہیں۔ ہر وقت ڈاؤن:rolleyes:
 
Top