پاک نستعلیق کا نیا ورژن جاری کر دیا گیا

محسن حجازی

محفلین
جیسا کہ شروع سے اصرار کیا جاتا رہا ہے کہ پاک نستعلیق کو درجہ بدرجہ بہتر کیا جائے گا، سو حسب وعدہ، پاک نستعلیق بی ٹا اجراء کا اگلا ورژن جاری کی جار ہا ہے۔
مندرجہ ذیل نقائص پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ا۔۔۔۔گول ۃ اور الف آ کی اختتامی اشکال ڈال دی گئی ہیں
ب۔۔۔ کچھ الفاظ آتے آگے وغیرہ ٹکراؤ کا شکار تھے، درست کر دیے گئے ہیں۔
ج۔۔۔۔ بین االسطور وقفہ مناسب کر دیا گیا ہے اب کسی بھی قسم کی سٹائل شیٹ کی ضرورت نہیں۔
د۔۔۔۔ لاطینی حروف کو سرے سے نکال دیا گیا ہے تاکہ فال بیک رینڈرنگ کو کام میں لایا جا سکے۔
س۔۔۔ کچھ جوڑوں میں رخنہ تھا، اب نہیں ہے۔
ص۔۔۔ سنگل کومہ (یہ والا،) زیادہ سپیس لے رہا تھا، درست کر دیا گیا ہے۔
ہ۔۔۔۔ گول ہ کی درمیانی اشکال میں شوشہ نہیں آتا جس کے سبب متن کچ صاف دکھائی دیتا ہے۔
پاک نستعلیق راقم کی نگرانی میں ظہور احمد سولنگی کی تحت ہے جو اس پر دیے گئے ایجنڈے کے تحت تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
آئندہ کچھ اشکال میں بہتری اور توازن لانے کی کوشش کی جائے گی۔
نئے ورژن کے لیے http://www.nlauit.gov.pk
والسلام،
محسن شفیق حجازی
 

اجنبی

محفلین
محسن صاحب ایک احسان اور کر دیجیے ۔ اس فونٹ کو ونڈوز98 کے قابل بنادیجیے ۔ یہ فونٹ ونڈوز98 پر بالکل کام نہیں کرتا بلکہ الٹا پروگرامز میں مسائل پیدا کرتا ہے ۔ نیز اس کے انگریزی الفاظ آپس میں جڑے ہوتے ہیں ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محسن بھائی
اگلے سنگ میل تک رسائی کی مبارک باد قبول کیجیے
تیز ترک گام زن منزل ما دور نیست
میں نے اپنے طور پر کچھ تجزیہ کیا ہے وہ یہ کہ
پاک نستعلیق کی خوبصورتی کو متاثر کیے بغیر کچھ مزید اسکال کو کم کیا جا سکتا ہے جس سے غالبا یہ اور زیادہ سبک رفتار ہو جائے گا
یہ تمام باتیں آپ سے ڈسکس ہوں لیکن ابھی تو آپ فارغ نہیں ہیں جب آپ فارغ ہونگے تو انشاء اللہ اس پر بات ہوگی
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، تم کھیلنے کو چاند مانگتے ہو۔اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی ونڈوز 98 کی دسترس سے باہر ہے۔ یہ تو ونڈوز ایکس پی کے بڑے مشکل سے قابو میں آتی ہے۔ مائیکروسوفٹ والوں نے خاص اسی فونٹ کے لیے ایک usp10.dll تیار کی ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہمیں ابھی نہیں مل سکتی۔ دوسرے محسن نے ابھی اپنی پوسٹ میں ذکر کیا ہے کہ انہوں نے اس فونٹ سے لاطینی حروف کو نکال دیا ہے، جو کہ میرے خیال میں فونٹ کے ڈیزائن کے اعتبار سے ایک اچھا فیصلہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، تمہیں پاک نستعلیق فونٹ کی نئی بیٹا ریلیز پر مبارکباد۔ اس پر باقی باتیں تو بعد میں ہوتی رہیں گی، میری اس بارے میں چند گزارشات ہیں۔ ایک تو یہ کہ پلیز فونٹ کی ریلیز کے ساتھ اس کا ورژن بھی اناؤنس کیا کرو تاکہ ریفرینس دینے میں آسانی ہو۔ دوسرا یہ کہ ہر ریلیز کے ساتھ اس کی چینج لاگ (change log) علیحدہ سے ایک ورڈ ڈاکومنٹ یا پی ڈی ایف کی شکل میں فونٹ کے ساتھ ایک زپ فائل میں پیکج کر دیا کرو۔ اس سے فونٹ میں تبدیلیوں کا ٹریک رکھنا آسان ہوگا۔
 

محسن حجازی

محفلین
آپ حضرات کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
سب سے پہلے نبیل بھائی:نبیل بھائی بہت اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے اور یہ بہت ضروری ہے۔ موجودہ ورژن (جو ابھی ابھی ریلیز کیا گیا ہے ) اسے بی ٹا ریلیز 0۔1 سے تعبیر کیا جائے اس سے پہلے والی Beta Preview

کہلائے گی اور آئندہ اسے آپ کی ہدایت کے مطابق تبدیلیوں کی لاگ کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔
قادری بھائی:بہت بہت شکریہ ہمت افزائی کا۔ اور اس بات کا کہ آپ پاک نستعلیق کے اندر جھانک رہے ہیں اس سے مجھے بہت ولولہ محسوس ہوتا ہے۔ اور جو آپ اشکال میں کمی کی بات کر رہے ہیں براہ کرم ضرور و بالضرور اپنی

قیمتی رائے سے نوازیے کہ کہاں کیا درست ہو سکتا ہے۔ تیسرا جو اشکال کے عجیب و غریب نام ہیں وہ انکرپٹ نہیں کیے گئے وہ ایسے ہی ہیں اور ان کے ایک معنی ہیں جس پر تفصیلی لکھ کر پوسٹ کروں گا۔
قدیر بھائی:میری طرف سے جواب تو نبیل بھائی دے چکے ہیں لیکن ونڈوز 98 پر یہ ناممکن نہیں مسئلہ یہ کہ کچھ سیٹنگز اور کچھ اضافی فائلز ڈالنا ہوں گی جس کی بابت ممکن ہے کہ تمام استعمال کنندگان واقف نہ ہوں تو اگلی ریلیز

میں ایک سیٹ اپ پروگرام تیار کر لیں گے جو آپ کا یہ مسئلہ خود حل کر دے گا یعنی کہ تمام تبدیلیاں از خود کر دے گا ۔
راسخ بھائی:
بہت بہت شکریہ، آپ سب کی حوصلہ افزائی کے سبب ہی کام کی رفتار اور زیادہ بڑھانے کو جی کرتا ہے۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
ایک بات اور:
احباب آفس 2003 سے پیچھے فونٹ کے نہ چلنے کی شکایت کر رہے ہیں یہ فونٹ کا نقص نہیں میں وجہ عرض کرتا ہوں۔ اسی سال کے اوائل میں فروری کا مہینہ تھا، وولٹ کا تازہ ترین ورژن جاری کیا گیا جو کہ اوپن ٹائپ کی تازہ ترین تبدیلیوں کے ساتھ تھا۔ اس وقت( اللہ جانے اب یہ غلطی تھی یہ نہیں۔۔۔) میں نے پاک نستعلیق کو وولٹ کے تازہ ترین ورژن میں نہ صرف امپورٹ کر لیا بلکہ تازہ ترین فیچرز کو استعمال میں بھی لے آیا تاکہ فونٹ مزید بہتر ہو جائے۔ تازہ ترین ورژن کے ساتھ مائکروسافٹ کی جانب سے ایک فائل بھی جاری کی گئی وہ تھی usp10.dll اب مسئلہ یہ بنا کہ اس فائل میں نقص تھا مائکروسافٹ کی جانب سے۔ فونٹ پرانی فائل پر تو ٹھیک چلتا تھا لیکن نئی فائل پر عجیب نظر آتا تھا۔ جبکہ دیگر فونٹس جیسے کہ نفیس نستعلیق نئے پرانے دونوں طرف ٹھیک تھے کیونکہ ان میں نئے فیچر استعمال نہیں کیے گئے تھے۔ مجھے بہت پریشانی ہوئی کہ شاید فونٹ میں کوئی ایسا مسئلہ آگیا ہے جس کے سبب ایسا ہو رہا ہے لیکن منطق یہ کہتی تھی کہ ایسا ہو نہیں سکتا ہو نہ ہو رینڈرنگ انجن میں کوئی خامی ہے۔ یہ مسئلہ لے کر میں سیدھا وولٹ کے ڈویلپر سرجی-ایم کے پاس پہنچا اور انہیں بتایا کہ یہ ہو رہا ہے اور فونٹ کی سورس فائل بھی بھیجی۔ طویل معائنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ فونٹ بالکل ٹھیک ہے مسئلہ یہ ہے کہ usp.dll کے گرمائی اجرا Summer Build میں ایک نقص رہ گیا ہے جس کے سبب ایسا ہو رہا ہے اور یہ کہ اس فائل کا وہ ورژن جو ونڈوز وسٹا Windows Vista کے ساتھ کام کرے گا، اس نقص سے پاک ہے اور ثبوت کے طور پر انہوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے اور فائل کا Windows Vista والا ورژن بھی میرے ذاتی معائنے کے لیے مرحمت فرمایا جسے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر فونٹ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے۔ اب مسئلہ یہ کہ مجھے اختیار نہیں کہ میں وہ فائل تقسیم کر سکوں بہرطور میں سرجی-ایم سے بات کر کے مرکز فضیلت حکومت پاکستان اور مائکروسافٹ کے درمیان کوئی معاہدہ کروانے کی کوشش کرتا ہوں جسے کے تحت ہم صرف اسے تقسیم کر سکیں۔
[/size]
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔۔
کاش کہ لینکس پر بھی اس کا کوئی انتظام ہوجائے۔۔
یہ اوبنٹو والے کتنے سست لوگ ہیں ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب ہی نہیں آیا۔۔خیر کچھ تو ہورہا ہے کوئی بات نہیں کبھی نہ کبھی لینکس پر بھی پاک نستعلیق چلے گا۔۔۔
تب تک کے لیے صبر اے دل بے قرار۔۔۔ :roll:
محسن بھائی وَل جارہے ہیں۔۔ :wink: اسے جاری رکھیں اور میری طرف سے مبارکباد۔۔
 

رضا

معطل
سلام
محسن بھائی نئے ورژن کی ریلیز پر آپ کو بہت بہت مبارک

لیکن میں یہ فونٹ کو دیکھنے سے محروم ہی رہا کیونکہ جو لنک آپ نے دیا ہے وہ لوگن اور پاسورڈ مانگ رہا ہے؟؟؟
برائے کرم! لنک صحیح عطا فرمائيں۔
 

Ahmer

محفلین
نبیل نے کہا:
مائیکروسوفٹ والوں نے خاص اسی فونٹ کے لیے ایک usp10.dll تیار کی ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہمیں ابھی نہیں مل سکتی۔

نبیل بھائی کیا آپ بتا سکتے ہیں usp10.dll کا کونسا ورژن ہے وہ۔
میں‌نے “اردو یونیکوڈ فونٹ کلیکشن“ میںusp10.dllکا سب سے نیا ورژن شامل کیا ہے۔
usp10.dll version 1.613.5291.0
محسن بھائی نئے ورژن کی ریلیز پر آپ کو بہت بہت مبارک
وہاں ڈاونلوڈ لنک کام نہیں‌کررہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو۔ کاش ہم اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں درست ربط ملے تو۔ اور پھر مجھے ’سمت‘ میں بھی ربط دینا ہے۔
 

عارف انجم

محفلین
محسن بھائی نیا ورژن جاری کرنے پر مبارکباد اور شکریہ
‌‌‌میں‌ پاک نستعلیق استعمال کرتے ہوئے ایسے الفاظ کی فہرست بنا رہا ہوں جن میں نقطے ایک دوسرے سے متصادم ہیں اور فونٹ بڑا کرنے پر بھی اسی طرح دکھائی دیتے ہیں غالباََ یہ ہنٹنگ سے زیادہ نقطوں کی پوزیشن کا مسئلہ ہے۔ مثلاََ ‘ نتیجہ ‘ ۔ تاحال میرے پاس ایسے تقریباََ 36الفاظ جمع ہوئے ہیں، فہرست کچھ طویل ہونے پر یہاں پوسٹ کردوں گا، اگر آپ کو کچھ مدد مل سکے تو۔
نئے ورژن کے لنک کا مسئلہ مجھے بھی درپیش ہے۔
ایک بار پھر شکریہ اور ہاں وکی پیڈیا سے متعلق پوسٹ میں آپ نے جس انکساری کا مظاہرہ کیا ہے وہ کچھ زیادہ ہوگئی۔
You did make history by developing Pak Nastaleeq
 

محسن حجازی

محفلین
عارف انجم بھائی:
ایسی فہرست بنانے کا بہت بہت شکریہ! بھیج دیجیے گا تاکہ درستگی کی جا سکے اس سے بہت مدد ملے گی۔ جزاک اللہ!

ہائیں!
لنک ٹھیک کام نہیں‌کرتا؟ کم بخت یہ ویب ایڈمن والے! چلیے میں‌یہاں فونٹ رکھ دیتا ہوں۔لیکن اٹیچمنٹ کی سہولت موجود نہیں۔۔۔ صرف ایک دن کی مہلت دیجیے۔۔۔۔ ورنہ آج ہی کسی فورم پر اٹیچ کر دیتا ہوں۔۔۔

اعجاز انکل!
سرکاری ربط بھی دے دیں اور خود اپنی سائٹ پر بھی رکھ لیں دونوں طرح سے اگر ایک طرف سے نہ ہو تو دوسری طرف سے۔۔۔
اور راسخ بھیا، مدنی دعاؤں کا لیے بہت بہت شکریہ، اجرکم من اللہ! ابھی آپ کے ساتھ قرآن پاک والا منصوبہ بھی کرنا ہے۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
عارف انجم بھائی:
ایسی فہرست بنانے کا بہت بہت شکریہ! بھیج دیجیے گا تاکہ درستگی کی جا سکے اس سے بہت مدد ملے گی۔ جزاک اللہ!

ہائیں!
لنک ٹھیک کام نہیں‌کرتا؟دوبارہ کوشش کریں بعض اوقات مسئلہ بھی ہو جاتا ہے۔۔۔
اعجاز انکل!
سرکاری ربط بھی دے دیں اور خود اپنی سائٹ پر بھی رکھ لیں دونوں طرح سے اگر ایک طرف سے نہ ہو تو دوسری طرف سے۔۔۔
اور راسخ بھیا، مدنی دعاؤں کا لیے بہت بہت شکریہ، اجرکم من اللہ! ابھی آپ کے ساتھ قرآن پاک والا منصوبہ بھی کرنا ہے۔۔۔۔
 

رضا

معطل
سلام!
محسن بھائی کہتے ہیں انتظار موت سے سخت تر ہوتا ہے۔
ابھی مزید انتظار نہ کروائیں۔
میں نے بھی عریبک تاج فونٹ قرآن کیلئے عرض کیا تھا۔
راسخ بھائی نے بھی شاید کہا ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
Ahmer نے کہا:
نبیل نے کہا:
مائیکروسوفٹ والوں نے خاص اسی فونٹ کے لیے ایک usp10.dll تیار کی ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہمیں ابھی نہیں مل سکتی۔

نبیل بھائی کیا آپ بتا سکتے ہیں usp10.dll کا کونسا ورژن ہے وہ۔
میں‌نے “اردو یونیکوڈ فونٹ کلیکشن“ میںusp10.dllکا سب سے نیا ورژن شامل کیا ہے۔
usp10.dll version 1.613.5291.0
محسن بھائی نئے ورژن کی ریلیز پر آپ کو بہت بہت مبارک
وہاں ڈاونلوڈ لنک کام نہیں‌کررہا ہے۔

احمر، محسن ذکر کر چکے ہیں کہ مائیکروسوفٹ نے انہیں usp10.dll کا ایک بگ فکس ریلیز فراہم کیا تھا جو کہ ابھی پبلک نہیں کیا گیا۔ اسی لیے محسن اسے آگے تقسیم نہیں کر سکتے۔
 
Top