پاک نستعلیق: مسائل و نقائص

دوست

محفلین
چھوٹے سائز میں کوئی اچھا رزلٹ نہیں دے رہا یہ۔الفاظ ٹیڑھے میڑھے ہونے لگتے ہیں۔
10٫5 پر اوپن آفس میں یہ حال تھا۔ اب ویب پر اس کی کیا حالت ہوتی ہے دیکھنا پڑے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ احباب کو لائن سپیسنگ میں مسئلہ درپیش ہے۔ گھبرائیے نہیں، یہ جان بوجھ کر زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ لمبے ترسیمے کٹ نہ جائیں جیسا کہ نفیس نستعلیق میں ہوتا ہے۔ اسے بے حد آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ویب پیجز کے لیے سٹائل شیٹ کی lineHeight پراپرٹی کی قدر سیٹ کرنا ہوگی۔
جبکہ مائیکروسافٹ ورڈ میں اسے کنٹرول کرنا بھی بہت آسان ہے۔ اس ضمن میں‌ ایک مکمل نوٹ لکھ کر کچھ دیر میں‌ پوسٹ کرتا ہوں۔
 

محسن حجازی

محفلین
براہ کرم لائن ہائیٹ پراپرٹی کو 120 فیصد پر سیٹ کر لیں۔

کوڈ:
<html>
	<head>
		<style>
			BODY { font: normal normal normal medium Pak Nastaleeq ; 
			       font-size : 48pt ;
			     }
			P {line-Height : 120%}
		</style>
	</head>

	<body>

اس کے بعد جو بھی فونٹ سائز رکھیں گے، متن میں توازن برقرار رہے گا۔
 
محسن بھائی : مجھے آپ کی تحریر انٹرنیٹ اکسپلورر پر دیکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ اور ایسا ہی حال فائر فاکس پر ہے ۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
ونڈوز 98 پر چونکہ یونی سکرائب موجود نہیں اس لیے وہاں پر یہ صحیح طریقے سے کام نہیں کرے گا۔
دوم براؤزر کا مسئلہ، آپ کون سے پلیٹ فارم پر ہیں اور ورژنز کیا ہیں براؤزرز کے؟
 
محسن بھائی : میں نے کل رات کو ہی دوبارہ سے ونڈوز کی تنسیب کی ہے۔ میں وینڈوز ایکس پی سروس پیک ون استعمال کرتا ہوں ۔ اور فائر فاکس ایک ماہ سے ورژن ٹو استعمال کر رہا ہوں ۔
 

دوست

محفلین
جناب آپ کی پاک نستعلیق والی پوسٹس دیکھیں۔ ان میں شروع کے الفاظ دائیں طرف گھسے ہوئے ہیں۔ ان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال سے فورم کا مسئلہ ہے یہ نہ کہ فونٹ کا۔ باقی تو ٹھیک دکھ رہا ہے۔
شمیل بھائی کیا آپ کا لوگو منظور ہوگیا ہے؟؟؟
اگر ہاں تو میں بھی اسے اپنے بلاگ پر لگا دوں
اب چلوں کافی دیر ہورہی ہے۔
وسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے القلم فورم پر پاک نستعلیق کو انسٹال کرکے ان انسٹال کر دیا کیونکہ لائن سپیسنگ پرابلم کی وجہ سے فورم کا حلیہ بگڑ گیا تھا تاہم اب دوبارہ کوشش کرتا ہوں کہ محسن صاحب کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق درست کر لوں اب دیکھیے نا میں نے فونٹ سائز28 رکھا ہے اور لائن سپسنگ کا معاملہ یہ ہے کہ میری اس پوسٹ کے لیے اردو محفل والوں کو دوکنال کا پلاٹ مخصوص کرنا پڑ گیا ہے
محسن بھائی مبارک تو آپ کو پہلے پیش ہی کر چکا ہوں
 

محسن حجازی

محفلین
لائن سپیسنگ دیدہ دانستہ زیادہ رکھی گئی ہے تاکہ لمبے ترسیمہ جات سہولت سے لکھے جاسکیں۔ ویسے اس مسئلے کو سٹائل شیٹس کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
پاک نستعلیق میں کیا کسی کو کچھ مسائل اب تک در پیش نہیں آئے؟ میں ایک تصویر اٹیچ کر رہا ہوں، یہ ورڈ 2007 میں پاک فانٹ کی مثال ہے۔ دفتر میں ورڈ ایکس پی میں تو یہ بالکل غائب ہو جاتا ہے یعنی کچھ ٹائپ کیا ہوا نظر ہی نہیں آتا۔ پھر بھی اگر اسسے سلیکٹ کر کے فانٹ بدل دیں تو صفحات کے صفحات نظر آ جاتے ہیں لیکن پاک نستعلیق میں کچھ نہیں!!! ورڈ 2007 میں حروف کو جائن کرنے کے مسائل بہت ہیں۔تصویر میں دیکھیں، محض "بوئے گل نالۂ دل، دودِ چراغِ" تک درست آیا ہے اور غالب کا ایک مصرعہ اے دریغا وہ رندٕ شاہد باز"۔ غالباً یہ صرف ورڈ 2003 میں ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ البتّہ ورڈ پیڈ میں بالکل درست ہے۔ این ویو میں بھی فانٹ درست تو نظر آتا ہے لیکن میرے سمت کے ہوم پیج کی سی ایس ایس میں ہیڈر کی پیڈنگ کسی طرح تبدیل کرنی ہوگی ورنہ یہ سٹائل شیٹ کی باڈی کے پیچھے چھپ جاتا ہے، این ویو کے سی ایس ایس اڈیٹر میں پیڈنگ تبدیل کرنے کا آپشن نہیں ہے اس لئے میں مایوس ہوں۔ کوئ مدد کر سکتا ہے سٹائل شیٹ میں مناسب رد و بدل کرنے کی۔ ساتھ ہی اس میں روابط کی ٹیکسٹ کا فانٹ سائز کسی طرح زیادہ نہیں ہوتا؟
ورڈ پیڈ یا نوٹ پیڈ میں بھی، "ئے" کا مسئلہ بھی ہے۔ مفرد تو یہ درست ٹائپ ہوتا ہے لیکن "لئے" جیسے الفاظ کو اگر میں ل اور ئے سےٹائپ کروں تو ئے ملتا نہیں ل سے۔
ایبی ورڈ Abiword میں اگر فائل کھول کر نفیس نسخ کو پاک نستعلیق میں بدلا جائے تو درست نظر نہیں آتا لیکن جب ٹائپ کریں تو صحیح ہو جاتا ہے۔
اوپن آفس رائٹر میں ٹائپ کریں تو بہتر ہوتا ہے، یا ورڈ میں اسی فانٹ میں فائل محفوظ کریں تو درست نظر آتا ہے لیکن اگر کسی فائل میں نفیس ویب نسخ یا کوئی اور فانٹ ہو اور اس کو بدلنا چاہیں تو گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ دوسری جگہ سے اردو تحریر کاپی اور پیسٹ کریں تب بھی درست ہوتا ہے۔ احباب اپنے تجربات لکھیں۔ تصویر میں دیکھیں "تبدیل" اور پیڈنگ" میں کیسے حروف ٹوٹ گئے ہیں۔

او ہو اب یہاں‌تصویریں بھی اٹیچ نہیں کی جا سکتیں!! اب کون بالڑی ڈھونڈھے، احباب سے معذرت
 

محسن حجازی

محفلین
غالبا اس کا مکمل انسٹالر بنا کر پوسٹ کرنا پڑے گا جس میں کہ usp10.dll کا درست ورژن شامل ہو۔ اصل میں اس فائل کے کچھ ورژن کے ساتھ مسائل ہیں۔ آفس 2007 کے ساتھ اسے تاحال ٹیسٹ نہیں کیا گیا کیوں کہ مجھے ابھی تک یہاں سے دستیاب نہیں ہوا۔
دوم یہ کہ اوپن ٹائپ میں کچھ اندرونی تبدیلیوں کے باعث پاک نستعلیق کو خاصے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بہرطور، اس مسئلے کے حل کے لیے مائکروسافٹ ٹائپوگرافی کو معائنے کے لیے فونٹ بھجوایا تھا اور وہاں سے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ آئی تھی ماسوائے اس بات کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ اوپن ٹائپ میں کچھ اندرونی تبدیلیوں کے باعث کچھ گڑ بڑ ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
[align=left:ba51152bcb]In order to better understand the CSS functioning regarding this, you will need complete CSS
reference.
For this, either use MSDN October 2001 Release and Go to this topic

Plateform SDK Documentation -> Web Development -> Internet Development SDK ->
Cascading Style Sheets (CSS) -> Reference -> Font and Text Properties

For your quick reference, here are the prperties for your interest
font-size
line-height
text-align
word-spacing

You must keep in mind that cm, mm, pt, pc and px are the absolute units.
Better use relative units like em, ex and % which will in turn yield better results
at any font size.
A bit of experimentation is needed in this regard becuase applying Nastaleeq is definately
a bit different task from Naskh styles. Moreover, You'll agree that each font requires its
own CSS settings so is Pak Nastaleeq.

Visit
http://www.w3.org/Style/CSS/

And here are someCSS Editors which will help you to tweak the style sheets properly
http://macrabbit.com/cssedit/
http://www.westciv.com/style_master/[/align:ba51152bcb]
 

الف عین

لائبریرین
مزید:
صلی اللہ علیہ وسلم اس فانٹ میں نہیں ہے، اسی طرح دوسرے دینی گلفس کی بھی کمی ہے۔" آ"کسی اور حرف کے بعد آ رہا ہے تو الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں۔ جیسے بلآخر نہیں لکھا جا سکتا۔ گول ۃ بھی درست نہیں ملتا۔
کچھ الفاظ میں خواہ مخواہ اوپر دو نقطے لگ جا رہے ہیں۔ دیکھیں نوٹ پیڈ میں اسے کاپی پیسٹ کر کے۔ اور نوٹ پیڈ کا فانٹ پاک نستعلیق رکھ کر دیکھیں۔
بِسْمِ ا للّٰہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
پ۔تَ معلوم ہوا کہ یہ جزم کی جگہ اوپر دو نقطے لگ رہے ہیں۔ اس فانٹ کو اب میں ہی سدھارنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ٹسویریں یا فائلیں اٹیچ کرنے کی سہولت اب بھی دستیاب نہیں ورنہ سکرین شاٹس پوسٹ کرتا۔
 

محسن حجازی

محفلین
جزم کا کوڈ 0x0652 اور آپ غالبا 0x0658 استعمال کر رہے ہیں جو کہ دیدہ دانستہ دو اوپر کے نقطوں کا ہی کوڈ ہے۔ یہ پاک نستعلیق کا ایک منفرد فیچر ہے کہ نقطہ جات الگ ٹریٹ کیے جائیں، فی الوقت انہیں ایسے اعراب پر جگہ دی گئی ہے جو اردو میں استعمال نہیں ہوتے تاکہ آئیڈیا کے قابل عمل ہونے کو دکھایا جا سکے۔ ان حروف کی مکمل ایڈیشن کے لیے یونی کوڈ سے بات چیت جاری ہے۔ براہ کرم پاک نستعلیق کے اردو ریلیز نوٹس دیکھیے۔
دوم:
رحمتہ اللہ علیہ، رضی اللہ عنہ، علیہ السلام، اور صلی اللہ علیہ وسلم مختصر حالت میں‌ موجود ہیں۔ ٹائپ کر کے دیکھیے۔
سوم:
الف مد آ کی اختتامی شکل موجود نہیں آپ کا اعتراض درست ہے دور کر دیا جائے گا۔
چہارم
گول ۃ کی نستعلیق میں اختتامی شکل نہیں ہوتی کم سے کم میرے مشاہدے میں نہیں آئی۔ بہرطور، آپ کا اعتراض درست ہے اس کو بھی رفع کر دیا جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
وہ تحریر میں نے کاپی پیسٹ کی تھی۔اور اصل عبارت جو ان پیج سے تبدیل ہوئ تھی، اس میں 658 کوڈ اسعمال کیا گیا تھا۔ یہ اوپر نون غنہ کا کوڈ ہے۔ معذرت محسن اس سلسلے میں میری غلطی کی۔
 

محسن حجازی

محفلین
آپ تو شرمندہ کر رہے ہیں اعجاز انکل۔ معذرت تو مجھے کرنا چاہیے کہ یہ سارے مسائل میری غلطیوں کی وجہ سے ہیں۔ اور شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے کہ آپ ٹھوک بجا کر فونٹ کو آزما رہے ہیں اور اس میں‌رہ جانے والی خامیوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔
مزید بس اتنا بتائیے کہ آفس 2007 کہاں سے ملے گا۔
دوم یہ کہ کیا آپ کو میرے وہ خطوط جو میں نے اپنی طرف سے پاک نستعلیق میں پوسٹ کیے ہیں کسی حد تک درست نظر آرہے ہیں؟ براؤزر اور ونڈوز کا ورژن بھی بتائیے گا۔
جزاک اللہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ جا رھا ہے

ونڈوز ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن، فائرفاکس 8۔0۔5۔1 ہے۔ ابھی تک میں‌نے اسے بہت عمدہ پایا ہے۔ صرف دو چشمی ھ جب حرف کی ابتدا میں لکھیں تو باقی حرف کی نسبت بہت بڑی لگتی ہے
 

دوست

محفلین
اللہ کا ایک ہی ترسیمہ ہوتا ہے میرے خیال میں۔ ہم اصل میں عادی ہیں نسخ‌ والے “اللہ“ لیکن نستعلیق میں بھی ایسے لکھا جاتا ہے۔
شاید پاک نستعلیق میں یہ شامل نہیں۔
 
Top