پاک نستعلیق: مسائل و نقائص

محسن حجازی

محفلین
خوش خبری!

نستعلیق کو دو بڑے مسائل جو جدید ٹائپوگرافی میں در پیش ہیں وہ کچھ ایسے ہیں۔
ایک تو بڑی ے کا مسئلہ
دوسرا نقطوں کا مسئلہ
جیسا کہ میں‌ عرض کیا تھا کہ اس سلسلے میں مائیکروسافٹ سے بات چیت جاری ہے،
کچھ اس قسم کا حوصلہ افزا جواب آیا ہے۔ تسلی سے پورا پڑھ لیجیے۔۔۔

[align=left:54e7351985]Hello Mohsin,
Peter Constable and I would be most happy to interact with you and others to make processing nastaleeq more efficient. Often times in the processing model for text the process of adding spacefor justification would be done at a separate time after the amount oftext for the line has been determined. However, there could be caseswhere spacing processing to avoid the collision of dots with the shapeof the jour could be desired. Please feel free to contact me directly for further discussions. I willbe sure to get the right people involved on the Microsoft side so we cansee how we can make nastaleeq processing more efficient and effective.
Regards,
Paul Nelson

-----Original Message-----From: paktype@yahoogroups.com [mailto:paktype@yahoogroups.com] On BehalfOf Mohsin HijazeeSent: Tuesday, November 21, 2006 12:24 PMTo: paktype@yahoogroups.comSubject: [paktype]
Specially for Paul Nelson...
Hello!
I hope that you will be fine. We've been using VOLT in order to deploy fonts for last 3 years. Yet working on Nastaleeq, we've developed a fully working Nastaleeq font named Pak Nastaleeq which is far more faster even in comparison to the commercial efforts of this sort. But still we feel that some problems of Nastlaeeq rendering are to be tackeled in a pretty much ill-logical way and that's definately resource consuming yielding far less effciency. We need to add a couple of features in OpenType which will help us to better render Nastaleeq style of calligraphy on computeres.I will be writting a detailed proposal regarding this. However shortly, we need a feature which can automatically space a connected series of glyph with the provided amount.Another feature that we require is regarding mark placement. But this Idea is yet being looked into and I will let you the details regarding this as I am clear myself.
Best regards,
Mohsin Hijazee
Center of Excellence for Urdu Informatics.Goverment of Pakistan [/align:54e7351985]
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب محسن بھائی

ایک بات اور بھی کہنی تھی کہ جب فائل کا سائز بڑا ہو، یعنی سو سے زائد صفحات کا، تو فائل کو منتخب کرکے کاپی، پیسٹ، فانٹ بڑا یا چھوٹا کرنا، یا دیگر فارمیٹنگ پر کچھ وقت لگتا ہے۔ اسی طرح پرنٹنگ بھی نسبتاً سلو ہے۔ کچھ اس بارے میں بھی بتادیجئے گا
 

محسن حجازی

محفلین
قیصرانی بھائی!
یہ وہی مسئلہ ہے جس کی طرف میں، پال نیلسن اور پیٹر کانسٹیبل پیش رفت کر رہے ہیں۔ اصل میں نستعلیق اس قدر پیچیدہ ہے کہ ٹائپوگرافی میں‌ بینادی قسم کی تبدیلیوں‌کی ضرورت ہے۔
جب آپ کثیر تعداد میں متن پر فونٹ اپلائے کرتے ہیں تو ہوتا یہ ہے کہ تمام کے تمام جوائننگ رولز، کرننگ رولز بروئے کار لائے جاتے ہیں جس میں‌کچھ وقت لگتا ہے۔ یہی تجربہ نفیس نستعلیق کے ساتھ دہرائیے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ بیک گراؤنڈ میں‌آپ کی ایپلیکیشن کو کتنا کام کرنا پڑتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:

گول ۃ کی نستعلیق میں اختتامی شکل نہیں ہوتی کم سے کم میرے مشاہدے میں نہیں آئی۔ بہرطور، آپ کا اعتراض درست ہے اس کو بھی رفع کر دیا جائے گا۔
صبغۃ اللہ اور علیہ الرحمۃ جیسے الفاظ میں در اصل گول ۃ استعمال میں آتی ہے، لیکن اکثر ان پیج میں لجنے والے بھی اسے یا تو محض ہ سے لکھ دیتے ہیں، اور اکثر تو میں اسے “تہ“ بھی لکھا دیکھ چکا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
یہی تجربہ نفیس نستعلیق کے ساتھ دہرائیے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ بیک گراؤنڈ میں‌آپ کی ایپلیکیشن کو کتنا کام کرنا پڑتا ہے۔
درست کہا۔ نفیس نستعلیق پر یہ کام کرنے کا مطلب تو مجھے معلوم ہے کہ چند منٹ تک پی سی کو بھول جائیں :D
 

محسن حجازی

محفلین
اعجاز انکل بہت شکریہ اب مجھے یاد آگیا کہ اختتامی شکل ۃ کی بھی ہوتی ہے۔
میں اسے درست کرتا ہوں۔ فکر ناٹ!
دوم یہ کہ آپ کا جریدہ بہت باوقار لگ رہا ہے نستعلیق میں اور احمد ندیم قاسمی کی تصویر بھی بہت جچ رہی ہے۔
 

دوست

محفلین
اس کی وجہ رینڈرنگ انجن ہے۔ کیا آپ کو یاد نہیں کہ یہ مسئلہ اوبنٹو ڈیپر سے شروع ہوا ہے اور اب تک ختم نہیں ہوسکا چاہے فانٹ کوئی بھی ہو۔ خاص کر فائر فاکس تو ویری ہے اردو فانٹس کا لینکس( اوبنٹو) میں۔ ہاں گیلیون میں سب کچھ ٹھیک دکھتا ہے گنوم میں اور کے ڈی ای میں کنکرر بہترین کام کرتا ہے۔
اس پر ٹرائی کرکے بتائیے میری تو قسمت ماڑی ابھی تک لینکس پر دیکھ ہی نہیں سکا ہوں مذکورہ براؤزرز میں۔ اب ہارڈ ڈسک بیچ کر نئی لینے کا ارادہ ہی پھر ہی کچھ کروں گا اس بارے میں۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
شاکر مجھے یہ فونٹ رینڈرنگ کا مسئلہ نہیں لگتا۔ کیونکہ پینگو این ایبل ڈس ایبل دونوں میں ایک ہی رزلٹ ہے فائر فوکس آفیشل بلٹ اور ابنٹو بلٹ دونوں میں رزلٹ مشترک ہے۔ کنکرر میں تو فونٹ کی جگہ ڈبے بنے نظر آتے ہیں۔ گیلیون اور ایپیفنی میں بھی یہی رزلٹ ہوگا۔

اب میں اس فونٹ کو کبنٹو پر چیک کرنے چلا ہوں۔
 

دوست

محفلین
ابھی اس فونٹ کے سلسلے میں کئی مسائل حل ہونا باقی ہیں۔ اصل میں کافی ایڈوانس ٹیکنالوجی سے اسے بنایا گیا ہے جو کہ ابھی تک زیر استعمال نہیں آئی۔ اور لینکس وغیرہ پر تو بالکل بھی نہیں ابھی تو مائیکرو سافٹ سے بات چیت چل رہی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ مستقبل قریب میں اس کے ونڈوز پر ٹھیک رینڈر ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
لگتا ہے لینکس کے لیے خود سے ان کے ڈویلپرز وغیرہ سے رابطے کرنا پڑیں گے۔
کیا خیال ہے باقی احباب کا؟؟؟
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ دلبرداشتہ ہوں، مگر مجھے لگتا ہے کہ ابھی پاک نستعلیق کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ (خصوصا لینکس کے لیے)۔ فی الحال تو مسائل ونڈوز پر ہی اٹکے ہوئے ہیں۔
سب سے بڑا مسئلہ ہنٹنگ کا ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ جبتک 12 کے سائز پر اس فونٹ کی ہنٹنگ نہیں ہو جاتی، ہم یہ فونٹ محفل پر استعمال نہیں کر سکیں گے (محفل ایڈیٹر میں تو خاص طور پر)۔


نعمان،
ایک سائیڈ سوال آپ سے یہ ہے کہ آپ نے ہمیں اعجاز صاحب کے محفل نسخ فونٹ کے ایسے اسنیپ شاٹ فراہم نہیں کیے۔
پرسوں اعجاز صاحب نے مجھے محفل نسخ فونٹ کے چاروں ورژن (سمپل، بولڈ، اٹالک، بولڈ اٹالک) بذریعہ ای میل ارسال کیے تھے۔
میں نے انکا تجزیہ کیا ہے اور کہہ سکتی ہوں کہ اعجاز صاحب کی محنتیں رنگ لائی ہیں اور محفل نسخ پرفیکشن کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔ خصوصی اضافہ یہ ہے کہ اعجاز صاحب نے انگلش کے بہت خوبصورت گلائفز اس میں شامل کیے ہیں۔
چنانچہ، اگر آپ ہمیں محفل نسخ، یا ایکس زر کے اسنیپ شاٹ بھی فراہم کر دیں، تو بہت مہربانی ہو گی۔ شکریہ۔
 

دوست

محفلین
جی آپ کی بات بجا ہے مہوش۔ اور ہم قطعًا مایوس نہیں۔ یہ اس فونٹ کے ساتھ زیادتی ہے کہ اسے بغیر ڈویلپ کیے ہر جگہ گھسیڑ دیا جائے۔ خیر اب یہ آگیا ہے تو آگے کا سفر بھی ہوجائے گا۔ انشاءاللہ یہ فونٹ بہت ترقی کرے گا بس تھوڑا سا توقف کرنا ہوگا۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
اس فانٹ سے میں‌نے پی ڈی ایف فائل بنائی ہے، بہت اچھی بنی، تیز چلتی ہے اور باقی بھی اچھی ہے لیکن اس میں الفاظ کو سیلیکٹ کرنا مشکل ہے۔ بیچ بیچ سے الفاظ سیلیکٹ ہوتے ہیں سارے نہیں۔ فانٹ بھی ساتھ امبیڈ کردیا تھا :(

ورڈ اور پی ڈی ایف فائل کے لنکس
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی برادر،
پی ڈی ایف فائل سے کبھی بھی آپ عربی متن کاپی اور پیسٹ نہیں کر سکتے (چاہے کوئی فونٹ بھی آپ استعمال کر لیں)۔ اسکی وجہ شاید یہ ہے کہ ایڈوب ریڈر میں یونیکوڈ متن کاپی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
بہرحال ایک اور فرم اس پر کام کر رہی ہے کہ عربی متن کو بھی پی ڈی ایف سے کاپی اور پیسٹ کیا جا سکے۔



قیصرانی بھائی،
ذرا اس فائل کو چیک کیجئے۔
http://www.box.net/public/br9rcf27lz

اور پھر اپنی رائے دیں۔
کچھ وجہ ہے کہ جب سے اعجاز صاحب نے نئے ورژن مجھے بھیجے ہیں، میں بہت پرجوش ہوں۔
ذرا اس فائل کے سائز پر بھی نظر رکھئے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بجا کہا، مجھے پی ڈی ایف کے حوالے سے اس بات کا علم نہیں تھا

باقی آپ کی فائل میں نے دیکھی، یہ تو ورڈ کی فائل کا بھی نصف ہے۔ لیکن اس میں‌بہت سارے الفاظ درست نہیں‌ہیں، یعنی باکسز دکھائی دے رہے ہیں۔ خصوصاً انگریزی والے
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
بجا کہا، مجھے پی ڈی ایف کے حوالے سے اس بات کا علم نہیں تھا

باقی آپ کی فائل میں نے دیکھی، یہ تو ورڈ کی فائل کا بھی نصف ہے۔ لیکن اس میں‌بہت سارے الفاظ درست نہیں‌ہیں، یعنی باکسز دکھائی دے رہے ہیں۔ خصوصاً انگریزی والے

یہ باکسز کچھ بیماریوں کی وجہ سے ہیں، لیکن مجھے انکا علاج بخوبی آتا ہے۔ لہذا اسکی فکر نہ کریں کیونکہ وقت ملتے ہی فونٹ کی یہ بیماریاں دور کر دی جائیں گی۔

جیسا کہ میں نے عرض کیا، پاک نستعلیق کو اوپر آنے کے لیے ابھی کم از کم 12 کے سائز پر ہنٹنگ کا مرحلہ ضرور سے طے کرنا پڑے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
جیسا کہ میں نے عرض کیا، پاک نستعلیق کو اوپر آنے کے لیے ابھی کم از کم 12 کے سائز پر ہنٹنگ کا مرحلہ ضرور سے طے کرنا پڑے گا۔
بیماریاں، یعنی کہ آپ ڈاکٹر صاحبہ ہیں :D ہنٹنگ کی کچھ وضاحت؟

لول۔
ہنٹنگ ایک ایسا پروسیس ہے کہ جسکے بعد فونٹ چھوٹے سائز پر بھی بالکل صحیح ڈسپلے دیتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ محسن بھائی، جب اس فانٹ میں‌کھینچی لکھیں تو ک کی ڈنڈی گم ہو جاتی ہے :( مثال کے طور پر یہ دیکھیں

اس دوران میں شہر کی دندانے دار فصیل کے باھر کارواں سرایوں اور چائے خانوں میں بڑے بڑے کڑاھوں کے نیچے آگ روشن ہو چکی تھی اور بھیڑیں جو ذبح ھونے کے لئے کھینچی جا رھی تھیں بے حد غم آلود آواز میں ممیا رھی تھیں۔ تجربے کار خواجہ نصرالدین نے پہلے ھی سے سوچکر اپنے رات کے آرام کا انتظام ایسی جگہ کیا تھا جو ھوا کے رخ کے خلاف تھی تاکہ کھانے کی اشتہا آمیز خوشبو ان کو نہ چھیڑ سکے۔ بخارا کے قوانین کو اچھی طرح جانتے ھوئے انہوں اپنی تھوڑی سی جمع پونجی بچالی تھی تاکہ کل وہ شہر کے پھاٹک پر محصول ادا کرسکیں۔
 
Top