ونڈوز پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

اس سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ میرے پاس نیٹ بھی ہے یہ انسٹال تو ہو جاتا ہے لیکن اس کا بیک اپ نہ آل پروگرام میں ہے نہ سی ڈرائیومیں؟ مہربانی کرکے بتائیں
شکریہ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
 

ابن عادل

محفلین
برادر محترم
ہم اسے آفس2010 میں استعمال کرسکتے ہیں ؟ میں نے انسٹال کرنے کی کوشش کی تو نہیں ہوا ۔ سو دوبارہ آفس 2007 انسٹال کرنا پڑا ۔
 

گل خان

محفلین
دوستو میرے پاس یہ سافٹ :confused: ویئر ڈیلیٹ ہو گیا ہے ..اور یہ والا لنک اب کام نہی کر رہا.. پلیز کوئی نیا لنک دے دیں...بہت شکریہ
 

گل خان

محفلین
عارف بھائی۔۔ آپکا شکریہ ابھی یہ ڈاّؤن :notworthy: کر لیا ہے۔۔ اور انسٹال بھی کر لیا ہے،، اب درست ہے
 
جناب ابرار بھائی اس کا کوئی لوکل انسٹالر سیٹ اَپ فائل مل سکتی ہے جس میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک بے شک شامل نہ ہو، کیونکہ میرے پاس یہ پہلے سے انسٹال ہے اور آفس 2010 استعمال کر رہا ہوں۔ میرے پاس انٹر نیٹ کی فسیلیٹی فی الحال گھر میں نہیں ہے جہاں میں نے کمپیوٹر پر یہ اطلاقیہ استعمال کرنا ہے، اور آفس میں استعمال نہیں کر سکتا۔
 
بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں،کہ بندہ خواہش کے باوجود سستی اور مصروفیات کی وجہ سے مکمل نہیں کر سکتا ، اور اس کا ایک حل ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ آپ اپنی کمٹمنٹ کو لوگوں سے شیئر کر دیں (اس سے اور کچھ ہو نہ ہو بندہ شرم و شرمی ہی کام کر دیتا ہے :embarrassed: ) تو میں بھی آج ایک ایسی ہی کمٹمنٹ کرنے جارہا ہوں۔
پاک قرآن ان ورڈ کے اپگریڈ کے بارے میں بہت سارے ساتھیوں نے پوچھا اور کچھ تجاویز بھی دیں ، جن میں ایک تجویز تو تراجم کو اپنی مرضی سے اضافہ کرنے اور سرچ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔لیکن بندہ اب تک ایسا کرنے سے معذور رہا ۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ تو سستی ہی رہی اور دوسری وجہ مصروفیت اور بیچ کا کچھ عرصہ چھٹی پر پاکستان چلے جانا بھی تھا۔لیکن اب میں نے کمر کس لی ہی اور انشاءاللہ اب اس پر کام شروع کر نے کا پکا ارادہ کر لیا ہے ، اگر آپ کے ذہن میں بھی کوئی اچھی تجویز ہو تو ضرور شیئر کریں تا کہ میں اس کو ساتھ کے ساتھ ہی نمٹا سکوں۔
 

طمیم

محفلین
جزاکم اللہ۔
  • کیا تراجم شامل کرنے کے ساتھ ساتھ عربی متن بھی شامل کیا جاسکے گا یا پہلے والے عربی متن میں تبدیلی کی جاسکے گی ۔
  • اسی طرح کیا ترجمہ کے لئے عربی متن سے مختلف فانٹ منتخب کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
  • اسی طرح کیا ایک سے زائد تراجم بھی کسی بھی عربی متن کے ساتھ ٹیکسٹ کے طور پر حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ یعنی مختلف زبانوں میں تراجم وغیرہ یا ایک ہی زبان میں مختلف افراد کے کئے گئے تراجم
  • کیا اس طرح ہوسکتا ہے کہ ایک متن کے لئے جو عربی فانٹ منتخب کیا گیا ہے وہی فونٹ اس کے ساتھ جڑا رہے یعنی کسی متن پر دوسرا عربی فانٹ نہ لگایا جاسکے تاکہ عربی متن میں فونٹ کی وجہ سے غلطی کا امکان ختم ہوجائے۔
 
Top