تاسف پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ، پائلٹ شہید

جاسم محمد

محفلین
پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کرتباہ، پائلٹ شہید
ویب ڈیسک بدھ 11 مارچ 2020
2018702-noman-1583913551-225-640x480.jpg

طیارہ یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا، ترجمان پی اے ایف۔ فوٹو : ایکسپریس


اسلام آباد: شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے لیے دعائے مغفرت بھی کرائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف 16 تیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں ایک پائلٹ شہید ہوا، شہید پائلٹ نعمان اکرم کے لیے دعا کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ایف 16 طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
 

آورکزئی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے دراجات بلند فرمائیں۔۔۔۔ آمین
پسمندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائیں۔۔۔۔۔ آمین یارب
یقیناً بہت بڑا نقصان ہے یہ
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ موت برحق ہے مگر بالخصوص ایف 16 طیارے کا گرنا اور ونگ کمانڈر کی شہادت غیر معمولی واقعہ ہے۔
 

م حمزہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں۔
پسمندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ موت برحق ہے مگر بالخصوص ایف 16 طیارے کا گرنا اور ونگ کمانڈر کی شہادت غیر معمولی واقعہ ہے۔
یوٹیوب پر ایف 16 طیاروں کے گرنے کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں۔ یہ طیارے اب کافی پرانے ہوچکے ہیں اور ان کا جدید ترین ورژن ایف 35 مارکیٹ میں آچکاہے۔ گوکہ پاکستانی معیشت ابھی اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتی البتہ یہ 10 نیٹو ممالک بشمول اسرائیل اور ناروے پہنچ چکا ہے۔ اگر ایف 35 بھی دوران پرواز اس طرح کریش ہوگیا تو غیرمعمولی بات ہوگی۔
 

جاسم محمد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اپنے دفتر کی کھڑکی سے جہاز نیچے جاتے ہوئے اور غائب ہوتے دیکھا اور پھر کچھ دیر میں دھواں اٹھا۔ :(
دیکھنے والے کہتے ہیں کہ عموما ایف 16 طیارے اڑتے وقت اتنا شور نہیں کرتے۔ البتہ اس طیارے کے انجن سے غیرمعمولی شور نے ان کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اسی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ عین ممکن ہے دوران پرواز اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ہو اور وہ اڑان بھرنے کی قوت کھو دینے پر کریش کر گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
 
Top