پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
آج ابو ظہبی کی فضاوں میں دن چڑھے پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
پنک بال سے کھیلے گئے پہلے تاریخ ساز ٹیسٹ کے بعد آج کے میچ نارمل روٹین میں ریڈ بال سے کھیلا جارہا ہے۔آج یونس خان ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
بابر اعظم کی جگہ۔۔۔۔ہو سکتا ہے۔۔۔۔

بابر اعظم کی جگہ ہی لانا چاہیے۔

اسد شفیق مستند ٹیسٹ کرکٹر ہیں اُنہیں ہٹانا مناسب نہیں ہوگا۔

بابراعظم کی جگہ آسکتے ہیں مگر ان کی گُڈی فی الحال چڑھی ہوئی ہے تو اس لیے مجھے کم امکان لگ رہا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
عامر اور وہاب کی جگہ ذوالفقار بابر اور راحت علی نے جگہ بنائی ہے۔جبکہ بابر اعظم کی جگہ یونس خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
حفیظ بھائی اس وقت ٹیم میں صرف بابر اعظم کو ہی جگہ خالی کرنا پڑھے گی کیا خیال ہے آپ کا۔۔۔۔
ان کی جگہ خالی کرالی گئی ہے۔ویسے میرا اندازہ تھا کہ بابر کو نہیں نکالیں گے۔دل بھی یہی چاہ رہا تھا کہ اسد شفیق اور بابر اعظم یونس خان کے ہمراہ کھیلیں۔ینگ لڑکے ہیں تو سینئر بیٹسمین کے ساتھ کھیل کر گیم میں بہتری لاسکتے ہیں۔مگر بات وہی پھر باہر کس کو کرتے سو ایک کو قربانی دینی پڑی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے "کالی آندھی" کی اصطلاح اتنے عرصے سے اور اتنی فراوانی سے استعمال ہوتی رہی ہے کہ احساس نہیں ہوتا۔ تاہم یہ اصطلاح نسلی امتیاز کی باقاعدہ نمائندہ معلوم ہوتی ہے۔

غیر رسمی گفتگو یعنی (تبصروں وغیرہ) میں چل سکتا ہے لیکن رسمی گفتگو یا تحریر ( جیسے اس دھاگے کا عنوان) میں اچھا نہیں لگتا۔

اور نسلی امتیاز ہمارے جیسے 'چاکلیٹی قوم' کو تو بالکل بھی نہیں سجتا۔ :)
 
یہ تو ہے۔نسلی امتیاز سے جان بچاتے ہوئے عنوان میں تدوین کرلی ہے۔سمائلس
 
Wasiq Khan

محفلین
ان کی جگہ خالی کرالی گئی ہے۔ویسے میرا اندازہ تھا کہ بابر کو نہیں نکالیں گے۔دل بھی یہی چاہ رہا تھا کہ اسد شفیق اور بابر اعظم یونس خان کے ہمراہ کھیلیں۔ینگ لڑکے ہیں تو سینئر بیٹسمین کے ساتھ کھیل کر گیم میں بہتری لاسکتے ہیں۔مگر بات وہی پھر باہر کس کو کرتے سو ایک کو قربانی دینی پڑی۔
بلکل جی لیکن اسد 2 3 سال سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہے اور فارم میں بھی ہے تو اس کو باہر بٹھانا غلط تھا ۔۔۔۔۔بابر ابھی ایک ٹیسٹ کھیلا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
Top