پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

نعیم سعید

محفلین
نہیں نعیم اور ابرار، وہی بات اب بھی ہے، البتہ رپلیس مینٹ کچھ بہتر ہے۔ ذرا تفصیل سے بعد میں دیکھتا ہوں۔

اعجاز صاحب یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ :surprise: میں نے خود کامیاب تجربہ کیا تھا پھر آپ کو اطلاع دی۔ ذرا آپ مجھے بھی ان پیج کی وہ فائل ذپ کریں جس پر آپ یہ تجربہ کر رہے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میری فائل ابرار کو بھیج دی ہے۔ تمھارا ای میل آئ ڈی ذپ کرو تو تم کو بھی بھیج دوں نعیم۔۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ حسن فرخ کی کتاب ’دوسری دستک‘ کے ابتدائی صفحات ہی کنورٹ ہو تے ہیں، جو ایک ہی باکس میں ہیں۔
 
نعیم سعید

محفلین
اس کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کیونکہ انپیج کی فائل کی اپنی تفصیلات فونٹ وغیرہ کی تفصیلات بھی ساتھ ہی کاپی ہوجاتی ہیں۔جو کہ عام طور پر انگلش میں ہی ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ بارڈر ،یا پیکچر اگر لگی ہوئی ہو تو بھی اس کی تفصیلات ساتھ ہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے تھوڑی پرشانی بنتی ہے ،اور اگر تصویر فائل میں موجود ہو تو ٹائم بھی زیادہ لیتا ہے،اس لیے میرا مشورہ ہے کہ اپنی فائل کو سادہ ٹیکسٹ میں کر کے کنورٹ کریں تو ریزلٹ بھی اچھا آئے گا اور تیزی سے کنورٹ بھی کرے گا۔

نبیل بھائی و ابرار بھائی!
یہ اقتباس اسی دھاگے کی پہلی پوسٹ سے لیا گیا ہے۔ اس بات سے تو ان پیج فائل کی فارمیٹنگ کو کنٹرول کرنے کے روشن امکانات نظر آرہے ہیں۔:happy:
 
نبیل بھائی و ابرار بھائی!
یہ اقتباس اسی دھاگے کی پہلی پوسٹ سے لیا گیا ہے۔ اس بات سے تو ان پیج فائل کی فارمیٹنگ کو کنٹرول کرنے کے روشن امکانات نظر آرہے ہیں۔:happy:
جی میں پراگراف کی تفصیلات کو ائڈنٹیفائی کر چکاہوں ، لیکن ان کو سمجھنا ابھی باقی ہے ، بلکہ اس پروگرام کو ڈاونلوڈ کر کے رن کریں ۔پاک انپیج کنورٹر ہی ہے اس کے اوپر ایک بٹن کا اضافہ ہو گا"بٹن1" کا ، ایک فائل بنا کر ایک صفحہ کی بنائیں، اور اس میں دو تین لائن میں الگ الگ پراگراف بنا کر دو تین فونٹ استمال کریں اس کے بعد فائل کو سیلکٹ کریں اور کنورٹ کو دبانے کے بجائےبٹن 1 کو دبائیں ( یہ اصل ٹیکسٹ کو کنورٹ نہیں‌کرے گا بلکہ صرف فائل کی دوسری معلومات کو کنورٹ کریے گا)اور اس کو کھول کر کسی ایسے فونٹ‌کو جو آپ نے فائل میں سیلکٹ کیا تھاسرچ کریں ،تو آپ کو اس فونٹ کا نام بھی نظر آئے گا اور اس کے آگے پییچھے کچھ اور نشانات بھی ہوں گے ،اگر آپ اس فائل کو الگ نام سے سیو کریں اور اصل فائل میں تھوڑی تبدیلی( الائن منٹ ، فونٹ وغیرہ( کریں تو پھر اسی ایریےمیں‌آپ کو مختلف معلومات ملیں‌گی اس فائل کو کوڈ میں‌پڑیں تو اور واضح‌ہو جاتا،لیکن اس پر کچھ تجربات کرنے ہیں‌، پراگراف تو مل گیا ہے لیکن لائن کون سی ہے حروف کہاں‌سے سٹارٹ ہو رہے ہیں وغیرہ وغیرہ لیکن میں اس پر کام انشاءاللہ کچھ دنوں‌کے بعد شروع کروں گا۔ابھی تھوڑی مصروفیت ہے۔:talktothehand:
 
arifkarim

معطل

شکریہ ابرار۔ نبیل بھائی آپ انپیج کے ڈیفالٹ فارمیٹ کو ریورس انجینئر کرنے سے متعلق جو معلومات فراہم کرنا چاہتے، میرا خیال ہے اسکا وقت اب آگیا ہے! :)
 
dehelvi

محفلین
ابرار، میں وی بی سے ہمیشہ الرجک رہا ہوں۔ :) اب تو وی بی باقاعدہ آبجیکٹ اوینٹڈ لینگویج بن چکی ہے، مجھے وی بی 6 میں کچھ عرصہ کام کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد میں نے توبہ کر لی تھی۔ :)
بہرحال، میرے خیال میں متوازی ڈیویلپمنٹ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر آپ کے کنورٹر سے بہتر نتائج ملتے ہیں تو پھر اس کی ڈیویلپمنٹ کو ہی جاری رکھنا چاہیے۔ اس طرح میں بھی دوسرے پراجیکٹ پر توجہ مبذول کر سکوں گا۔
میرے خیال میں ان پیج سے یونیکوڈ ٹیکسٹ کنورژن کا مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اب ہمیں ان پیج کے ڈاکومنٹ کی فائل فارمیٹ کے بارے میں بھی تحقیق کرنا چاہیے تاکہ اس سے فارمیٹ اٹریبیوٹ بھی پڑھے جا سکیں۔ اس طرح انپیج ڈاکومنٹس کو رچ ٹیکسٹ میں کنورٹ کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ لیکن اس کے لیے کافی ریورس انجینیرنگ درکار ہوگی۔ اس کے بارے میں میں علیحدہ موضوع کا آغاز کروں گا۔

نبیل بھائی! میرا بھی یہی خیال ہے کہ کنورٹر کا کام مکمل ہونے کے بعد اب ہمیں ان پیج ڈاکومنٹ کو فارمیٹنگ کے ساتھ کنورٹ کرنے پر کام شروع کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں اگر آپ اور ابرار بھائی رہنمائی کریں تو میں بھی اس کار خیر میں شریک ہوسکتا ہوں، کیونکہ میں تقریبا دونوں ہی لینگویجز "وی بی اور سی شارپ" پر کام کرلیتا ہوں تاہم وی بی پر ذرا دسترس ہے۔
مجھے آپ دونوں کی رائے کا انتظار رہے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں معذرت چاہتا ہوں کہ کئی دنوں سے اس پراجیکٹ میں کوئی خاص‌ پیشرفت نہیں کر پایا ہوں۔ برادرم نعیم سعید کی فرمائش تھی کہ رپلیسمنٹ فائلوں کی تعداد پر صارف کو کنٹرول مہیا کیا جائے۔ ان کی اس معصومانہ خواہش کو پورا کرنے میں ہی کافی وقت لگ گیا، اصل تصحیحات کی جانب دیکھنے کا وقت ہی نہیں ملا۔ :cool2: میں کم از کم اس اضافے کے ساتھ کنورٹر کی اپڈیٹ جلد فراہم کر دوں گا۔ اس کے بعد تصحیحات پر بھی کام شروع کر دوں گا۔

یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ ابرار نے انپیج کی فائل فارمیٹ کے بارے میں تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔ میرے خیال میں پیراگراف کا پتا لگانا تو نسبتاً آسان ہے کہ جہاں لائن کے آخر میں اینٹر اور لائن فیڈ ملے وہاں نیا پیرا گراف شروع ہوگا۔ اصل چیلنج ٹیکسٹ کے ساتھ اس کے فارمیٹنگ اٹریبیوٹس کا پتا چلانا ہوگا، یعنی کہ کسی عبارت پر کونسا فونٹ سٹائل ، فونٹ سائز، فونٹ کلر وغیرہ اپلائی ہوئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور چیلنج ٹیکسٹ باکسز کی پراپرٹیز کا پتا چلانا بھی ہے۔ میں ابرار حسین سے درخواست کروں گا کہ اس موضوع پر گفتگو کے لیے ایک نیا تھریڈ شروع کر لیں تاکہ اس کے نتائج سے بہتر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ میرے خیال میں انپیج ڈاکومنٹ کی فارمیٹ کو ریورس انجینیر کرنے کا کام بھی زیادہ لوگوں کو مل کر کرنا چاہیے۔ اگر ایک مرتبہ لوگوں کو کچھ گائیڈلائن مل جائے کہ کس طرح ہیکس ایڈیٹر یا دوسرے ٹولز کا استعمال کرکے انپیج ڈاکومنٹ سے مختلف معلومات اخذ کی جا سکتی ہیں تو اس طرح زیادہ لوگ اس کام میں شریک ہو سکیں گے ۔ ایک مرتبہ اس سمت میں کافی خاطر خواہ معلومات اکٹھی ہو جاتی ہیں تو انپیج ڈاکومنٹس کو ورڈ ڈاکومنٹس میں کنورٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔
 
میں انشاءاللہ تعالٰی جلد ہی اس پراجیکٹ سے جو کچھ سیکھ اور سمجھ سکا ہوں‌اسے آپ ساتھیوں‌سے شیئر کرتا ہوں‌،ویسے میں نے ساتھ ساتھ انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج (کاپی پیسٹ کے ذریعے ) بھی کام کا آغاز کر دیا ہے اور میں الف سے یے تک الفاظ کو اس میں‌ڈال بھی چکا ہوں‌باقی الفاظ بھی جلد ہی ڈال دوں گا انشاءاللہ اور دنوں ٹھیک کام کر رہے ہیں :)
اور اس کے بعد پیراگراف ،فونٹ اور الائنمنٹ ، کلر وغیرہ کی طرف دھیاں دوں گا۔ ویسے تو میں فونٹ بھی آئڈنٹیفائی کر چکاہون کہ کس پیٹرن میں اور کہاں‌وہ آتے ہیں لیکن کہاں کس لائن میں استمال ہوے ہیں یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
نہیں نعیم اور ابرار، وہی بات اب بھی ہے، البتہ رپلیس مینٹ کچھ بہتر ہے۔ ذرا تفصیل سے بعد میں دیکھتا ہوں۔

اعجاز صاحب!
معذرت جواب دینے میں کچھ دیر ہوگئی، میں نے آپ کی بھیجی ہوئی تینوں فائلیں دیکھی ہیں، اعجاز صاحب اصل مسئلہ کنورٹر کا نہیں بلکہ آپ نے ان پیج میں جس انداز میں بوکس کا استعمال کیا ہے یہ مسئلہ اس کی وجہ سے پیش آرہا ہے۔ ان پیج میں اگر ایک بوکس کا ٹیکس اگلے بوکس میں مسلسل رکھنا ہو تو ان کی درمیان ’لنک‘ بننا ضروری ہوتا ہے، اور اگر درست لنک بنا ہوا ہو تو فائل کنورٹ بھی درست ہوتی ہے۔ اب آپ نے تو کہیں بھی کوئی ’لنک‘ بنایا ہی نہیں ہے۔
آپ کو ان پیج کی ایک فائل نمونہ کے طور پر ذپ کر رہا ہوں، جو کہ 21 صفحات پر مشتمل ہے اور سب میں بوکس کو لنک کے ذریعہ ملا کر ٹیکسٹ رکھا گیا ہے۔ آپ اسے اپنے پاس کنورٹ کر کے دیکھیں تمام صفحات بالکل درست کنورٹ ہوں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
نعیم، اب اس پیغام کو دیکھ رہا ہوں، ذپ سے دو جوابات دے چکا ہوں۔
میں لکھ چکا ہوں کہ میں کبھی ان پیج میں نہ کام کرتا ہوں اور نہ کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دوسروں کی کتابیں ہیں، انہوں نے کس طرح کمپوز کی ہیں، مجھ کو معلوم نہیں۔ اگر کسی طرح ان کو مسلسل متن میں تبدیل کیا جا سکتا ہو، اس طرح کہ کاپی کرنے پر مکمل فائل کا مواد ایک ساتھ کاپی ہو جائے، تو کر کے دیکھو۔ یا کم از کم ان تینوں فائلوں کو اس طرح آسانی سے ایسے متن میں محفوظ کر کے میل کر دو۔ کہ میرا کام تو ہو جائے۔ ان پیج میں کام کرنے والے شاید لنک بناتے ہوں تو وہ جانیں کہ کس طرح بنتا ہے۔ مجھ کو تو اسی قسم کی فائلیں حاصل ہوئی ہیں۔ ظفر کی کلیات کی تو محض ایک ہی فائل بھیجی ہے، جب کہ اسی قسم کی بیس پچیس فائلیں ہیں۔
 
کیونکہ میں‌خود بھی انپیج سے نابلد ہوں شائد اس لیے آپ کے مسلے کو سمجھ نہیں‌پایا
 
الف عین

لائبریرین
لیکن ابرار یہ تو دیکھا ہوگا نا میری فائلوں میں کہ مکمل فائل بھی کنورٹ نہیں ہوتی اور نہ مکمل ٹیکسٹ کلپ بورڈ پر کاپی ہوتا ہے، یا امپورٹ ہوتا ہے ان پیج ٹیکسٹ فائل کی صورت میں۔ بہر حال فائل فارمیٹ کو سمجھ لیں گے مکمل تو یہ بات بھی پتہ چل ہی جائے گی۔ میری بہت سی نیک تمنائیں تمہارے لئے کہ خدا کرے فائل کو سمجھ سکیں۔
 
arifkarim

معطل
میں نے ساتھ ساتھ انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج (کاپی پیسٹ کے ذریعے ) بھی کام کا آغاز کر دیا ہے اور میں الف سے یے تک الفاظ کو اس میں‌ڈال بھی چکا ہوں‌باقی الفاظ بھی جلد ہی ڈال دوں گا انشاءاللہ اور دنوں ٹھیک کام کر رہے ہیں :)
بہت شکریہ آپکا جو آپنے میری ایک حقیر سی خواہش کو قبول کیا۔۔۔۔ :)
کب پیش ہو رہا ہے :drooling:
 
Top