پاکستان:’43 فیصد خواتین کے مطابق شوہر کا پیٹنا جائز

قیصرانی

لائبریرین
یقیناّ برا لگتا ہے ۔۔۔ لیکن ہم جو بات کر رہے ہیں اسکا تعلق اس بات سے نہیں ہے۔۔۔ ہم کسی جاہل آدمی کے جاہلانہ اور پر تشدد رویے اور عادت کی بات نہیں کر رہے بلکہ ایک exceptional case اور اور exceptional صورتحال کے حل کیلئے ممکنہ طور پر کئے جانے والے تمام آپشنز کی بات کر رہے ہیں۔۔۔ آپ نے یہ فرض کر رکھا ہے کہ ہر شادی شدہ بندہ اور ہر شادی شدہ عورت ، ہمیشہ کسی شاعر کی طرح حساس اور فلسفی کی طرح منقطی مزاج کا حامل ہوتا ہے۔۔۔ حقیقی دنیا میں ایسا نہیں ہے۔ یہ دنیا عام اور خامیوں بھرے لوگوں سے بھری پڑی ہے اور قرآن جب اسی دنیا کے افراد سے مخاطب ہوکر انکی ز؎ندگیوں کے ایسے مسائل پر ایک بات کرتا ہے تو انکی زندگیوں کے مسائل اور انکی نفسیات کو مدنظر رکھ کر ہی بات کرتا ہے۔۔۔ بیشک دنیا میں بہت سمجھدار اور بالغ نظر لوگ بھی ہیں، قرآن کی یہ آیت انکو کوئی حکم تو نہیں دے رہی ناں کہ تم ایسا ہی کرو۔۔۔ آپ اگر خود کو اور اپنے شریک حیات کو اتنا سمجھدار سمجھتے ہیں کہ زندگی کے ہر مسئلے کو آپ نارمل طریقے سے حل کرسکتے ہیں تو یہ بڑی اچھی بات ہے۔۔۔ لیکن دنیا مییں ضروری نہیں کہ ہر جوڑا ایسا ہی ہو، ا بہت سے شیڈز ہیں صرف بلیک اینڈ وائٹ ہی نہیں ہے۔۔۔
یعنی کوئی بندہ کافر ہو، کفر پر مر جائے لیکن اسے "مار" کر مسلمان بنانے جیسی "معزز اور ثواب بھری" حرکت کی اجازت نہیں۔ لیکن اگر بیوی نافرمانی کرے تو اس کی مرمت لازم ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں بالکل ان دا کنٹیکسٹ ہی بات کررہی ہوں ۔۔۔ ۔ اللہ معاف کرے آپ ایک انسان کو مارنے کو جائز کہہ رہے ہیں اور پھر ایک عورت کو جسے اللہ نے محبت سے ٹریٹ کرنے کو کہا ہے۔۔۔
ابھی چند فتوے نازل ہو جائیں گے۔ بچ کر رہیئے بھتیجی :)
 
میں بالکل ان دا کنٹیکسٹ ہی بات کررہی ہوں ۔۔۔ ۔ اللہ معاف کرے آپ ایک انسان کو مارنے کو جائز کہہ رہے ہیں اور پھر ایک عورت کو جسے اللہ نے محبت سے ٹریٹ کرنے کو کہا ہے۔۔۔
اللہ معاف کرے، ایک انسان کو مارنے کو میں جائز نہیں کہہ رہا بلکہ قرآن نے کہا ہے اور نہ ہی میں یہ کہہ رہا ہوں کہ عورت کو محبت سے ٹریٹ نہ کریں۔۔۔۔۔بلکہ یہ بھی شائد محبت ہی ہے کہ جو مسئلہ ایک ہلکی سی چپت لگا کر حل ہوسکتا ہو ، اسے حل کرنے کی بجائے طلاق دے دی جائے
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ معاف کرے، ایک انسان کو مارنے کو میں جائز نہیں کہہ رہا بلکہ قرآن نے کہا ہے۔۔اب کہئیے کہ اللہ معاف کرے
اب ذرا ٹھنڈے دل سے روشنی ڈالئے، جانور پر تشدد کی اجازت نہیں ہے، انسان پر تشدد کی اجازت ہے۔ عین اسلام ہوا نا؟
 
اب ذرا ٹھنڈے دل سے روشنی ڈالئے، جانور پر تشدد کی اجازت نہیں ہے، انسان پر تشدد کی اجازت ہے۔ عین اسلام ہوا نا؟
آپ پہلے یہ واضح کیجئے کہ آپ مجھ سے بحث ایک مسلمان کی حیثیت سے کر رہے ہیں یا نہیں۔۔۔یہ ضروری ہے، اسکے بعد بات کریں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ پہلے یہ واضح کیجئے کہ آپ مجھ سے بحث ایک مسلمان کی حیثیت سے کر رہے ہیں یا نہیں۔۔۔ یہ ضروری ہے، اسکے بعد بات کریں گے
آپ نے تو یہ روشنی نہیں ڈالی کہ آپ یہ بحث ایک مسلمان کے طور پر کر رہے ہیں؟ پھر مجھ سے یہ سوال کیوں؟
 
آپ نے تو یہ روشنی نہیں ڈالی کہ آپ یہ بحث ایک مسلمان کے طور پر کر رہے ہیں؟ پھر مجھ سے یہ سوال کیوں؟
روشنی تو ڈالی ہے لیکن آپ ٹھہرے "بالغ نظر" شائد آپ دوسرے کی بات کو سمجھے بغیر اپنا موقف دہراتے جانے کو ہی بالغ نظری سمجھتے ہوں۔۔۔بات یہ ہے کہ یا تو آپ اسلام کا حوالہ نہ دیں، اگر دیتے ہیں تو اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ قرآن میں اگر یہ آیت آئی ہے تو اسکا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔۔۔لیکن بار بار یہی کہے جانا کہ یہ اسلام نہیں ہے یہ اسلام کیسے ہوسکتا ہے باوجودیکہ ایسی آیت قرآن میں موجود ہے تو اسے کیا میں آپکی بالغ نظری سمجھوں یا کچھ اور؟
 
زیک

مسافر
کیا پس ثابت ہوا ۔;)
یہ ان صاحبان کی اپنی انٹریپیٹیشن ہے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ دین اصل میں یہی تقاضا کر رہا ہے ۔ :)
دین کی اصل ہی interpretation اور action ہے۔ اور آپ دیکھ ہی سکتے ہو کہ اس بارے اس تھریڈ پر کیا ہو رہا ہے۔

میرا خیال ہے آج شام یہ تھریڈ بیگم کو دکھاؤں وہ بہت خوش ہو گی یہ شگوفے پڑھ کے۔
 
اب ذرا ٹھنڈے دل سے روشنی ڈالئے، جانور پر تشدد کی اجازت نہیں ہے، انسان پر تشدد کی اجازت ہے۔ عین اسلام ہوا نا؟
پہلے آپ یہ طے کرلیجئے کہ کس بات کی اجازت ہے اور کس کی نہیں۔۔۔۔ہوا میں تیر چلا کر آپ اپنا بھی اور میرا بھی وقت ضائع کر رہے ہیں :)
 
زیک

مسافر
ٹھیک ہے، تو آپ اپنے گھر میں یہ قانون نافذ نا کیجئے۔ جیسا آپ بہتر سمجھیں :)
نوٹ: میں طنز نہیں کر رہا
آپ سے یہ کس نے کہا کہ میرے گھر میں یہ نافذ نہیں ہے۔ میں ایک feminist ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں اور میری بیوی ایک بہترین feminist کو پال پوس رہے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
روشنی تو ڈالی ہے لیکن آپ ٹھہرے "بالغ نظر" شائد آپ دوسرے کی بات کو سمجھے بغیر اپنا موقف دہراتے جانے کو ہی بالغ نظری سمجھتے ہوں۔۔۔ بات یہ ہے کہ یا تو آپ اسلام کا حوالہ نہ دیں، اگر دیتے ہیں تو اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ قرآن میں اگر یہ آیت آئی ہے تو اسکا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔۔۔ لیکن بار بار یہی کہے جانا کہ یہ اسلام نہیں ہے یہ اسلام کیسے ہوسکتا ہے باوجودیکہ ایسی آیت قرآن میں موجود ہے تو اسے کیا میں آپکی بالغ نظری سمجھوں یا کچھ اور؟
آپ کی بات یہ ہے کہ بقول آپ کے
ایک انتہائی ایکسٹریم میژر، جو انتہائی خاص حالات میں مخصوص شرائط سے منسلک کیا گیا ہے اور جس کا اطلاق شاید صفر اعشاریہ صفر صفر کچھ فیصد افراد پر ہوتا ہو
پر اتنی بحث اور اتنا زور ڈال رہے ہیں۔ کیا میں نے درست سمجھا؟
اس کے برعکس بیوی سے اچھا سلوک کرنے، اس سے پیار محبت سے سمجھانے کے بارے کیا احکامات ہیں، پر کتنا لکھا ہے اس دھاگے پر؟
 
ملائکہ

محفلین
اللہ معاف کرے، ایک انسان کو مارنے کو میں جائز نہیں کہہ رہا بلکہ قرآن نے کہا ہے اور نہ ہی میں یہ کہہ رہا ہوں کہ عورت کو محبت سے ٹریٹ نہ کریں۔۔۔ ۔۔بلکہ یہ بھی شائد محبت ہی ہے کہ جو مسئلہ ایک ہلکی سی چپت لگا کر حل ہوسکتا ہو ، اسے حل کرنے کی بجائے طلاق دے دی جائے
ویسے تو میں یہ اس لاحاصل بحث سے باہر نکل گئی تھی ۔۔۔ پر میں صرف یہی کہنا چاہتی ہوں جو ایک لاکھ مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ مرد کو اپنے مذھب کی فکر کرنی چائیے ، عورت کو اسکے مذھب کی فکر خود کرلینے دیں۔۔۔۔ اور جہاں تک گھریلو معلامات کی بات ہے مار پیٹ کرلیں پھر دیکھیں وہی عورت (چاہے وہ کوئی مرد ہی کیوں نا ہو)کتنی ڈھیٹ ہوتی ہے اور وہی کام کرے گی جس سے منع کرنا چائیں گے تو پلیز اپنی سوچ کو اسلام کا نام تو مت ہی دیں۔۔
 
آپ کی بات یہ ہے کہ بقول آپ کے
ایک انتہائی ایکسٹریم میژر، جو انتہائی خاص حالات میں مخصوص شرائط سے منسلک کیا گیا ہے اور جس کا اطلاق شاید صفر اعشاریہ صفر صفر کچھ فیصد افراد پر ہوتا ہو
پر اتنی بحث اور اتنا زور ڈال رہے ہیں۔ کیا میں نے درست سمجھا؟
اس کے برعکس بیوی سے اچھا سلوک کرنے، اس سے پیار محبت سے سمجھانے کے بارے کیا احکامات ہیں، پر کتنا لکھا ہے اس دھاگے پر؟
بھائی۔۔۔۔میرے کس مراسلے سے یہ نتیجہ نکلا کہ عورت سے بیوی سے، یا کسی بھی انسان سے اچھا سلوک نہیں کرنا چاہئیے، پیار محبت سے نہیں سمجھانا چاہئیے؟۔۔۔کچھ ایسی ہے تو ضرور بحث کیجئے۔۔۔لیکن جب ہم تھریڈ کے موضوع کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور میں اس سروے کے نتائج کی ایک مثبت توجیہہ پیش کر رہا ہوں تو کیا مسئلہ ہے۔۔۔کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب لوگ جنہوں نے یہ رائے دی ہے یہ سب جاہل ہیں؟
 
ویسے تو میں یہ اس لاحاصل بحث سے باہر نکل گئی تھی ۔۔۔ پر میں صرف یہی کہنا چاہتی ہوں جو ایک لاکھ مرتبہ کہہ چکی ہوں کہ مرد کو اپنے مذھب کی فکر کرنی چائیے ، عورت کو اسکے مذھب کی فکر خود کرلینے دیں۔۔۔ ۔ اور جہاں تک گھریلو معلامات کی بات ہے مار پیٹ کرلیں پھر دیکھیں وہی عورت (چاہے وہ کوئی مرد ہی کیوں نا ہو)کتنی ڈھیٹ ہوتی ہے اور وہی کام کرے گی جس سے منع کرنا چائیں گے تو پلیز اپنی سوچ کو اسلام کا نام تو مت ہی دیں۔۔
آپکو واقعی اس لاحاصل بحث سے نکل جانا چاہئیے۔۔۔کیونکہ آپکو ابھی تک یہی نہیں پتہ چل سکا کہ بحث کس بات پر ہورہی ہے۔۔۔لاحاصل ہی ہوا ناں پھر اس میں شرکت کرنا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی۔۔۔ ۔میرے کس مراسلے سے یہ نتیجہ نکلا کہ عورت سے بیوی سے، یا کسی بھی انسان سے اچھا سلوک نہیں کرنا چاہئیے، پیار محبت سے نہیں سمجھانا چاہئیے؟۔۔۔ کچھ ایسی ہے تو ضرور بحث کیجئے۔۔۔ لیکن جب ہم تھریڈ کے موضوع کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور میں اس سروے کے نتائج کی ایک مثبت توجیہہ پیش کر رہا ہوں تو کیا مسئلہ ہے۔۔۔ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب لوگ جنہوں نے یہ رائے دی ہے یہ سب جاہل ہیں؟
انتہائی عقلمند انسان کی رائے انتہائی جاہلانہ ہو سکتی ہے۔ اسی دھاگے پر بھی ایک بار پھر سے یہی دیکھ چکا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی۔۔۔ ۔میرے کس مراسلے سے یہ نتیجہ نکلا کہ عورت سے بیوی سے، یا کسی بھی انسان سے اچھا سلوک نہیں کرنا چاہئیے، پیار محبت سے نہیں سمجھانا چاہئیے؟۔۔۔ کچھ ایسی ہے تو ضرور بحث کیجئے۔۔۔ لیکن جب ہم تھریڈ کے موضوع کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور میں اس سروے کے نتائج کی ایک مثبت توجیہہ پیش کر رہا ہوں تو کیا مسئلہ ہے۔۔۔ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب لوگ جنہوں نے یہ رائے دی ہے یہ سب جاہل ہیں؟
یہ عمومی رویہ ہے کہ ہم پہلے اپنا دماغ بنا لیتے ہیں اور پھر قرآن، سنت اور دیگر تعلیمات کو اس کے مطابق پیش کرتے ہیں :)
 
Top