پاکستان:’43 فیصد خواتین کے مطابق شوہر کا پیٹنا جائز

ساقی۔

محفلین
ٹائم ہی ایسا آ گیا ہے۔۔۔ ہک ہا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :(

منظر بدل گئے پس منظر بدل گئے
حالات اپنے شہر کے یکسر بدل گئے
پہلے سے حدوحال نہ پہلے سے ہیں خیال
لوگ کتنے ایک سال کے اندر بدل گئے۔


یا فیر


وقت نال ہر چیز بدل گئی
کنا چھوٹا ہو گیا لہنگا۔:ROFLMAO:
 
مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا۔ اسی حوالے سے
ایک دفعہ ایک عورت ایک بزرگ کے پاس گئی اور کہنے لگی کہ روز جب میرا شوہر گھر آتا ہے تو آتے ہی مجھے مارنا شروع کر دیتا ہے۔
بزرگ نے اس عورت کو ایک تعویز دیا ۔ اور کہا جب بھی تمہارا شوہر گھر آئے تو فوراً یہ تعویز اپنی زبان کے نیچے رکھ لیا کرو اور شوہرکے سونے کے بعد نکال لیا کرو۔ یہ عمل ایک ہفتہ کرنا ہے۔ لیکن یہ تعویز کھول کر نہیں دیکھنا نہیں تو اسکا عمل اثر نہیں کرے گا۔
عورت نے بزرگ سے تعویز لیا اور اس پر عمل شروع کر دیا۔
ہفتے کے بعد عورت خوش خوش اس بزرگ کے پاس گئی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنے لگی کہ آپ کا تعویز اثر کر گیا اب میرا شوہر مجھے نہیں مارتا۔
بزرگ نے کہا تعویز کھول کر دیکھو، کھول کر دیکھا تو تعویز خالی تھا اس میں کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔
عورت نے حیرت سے پوچھا یہ کیا ہے تعویز تو خالی ہے۔
بزرگ نے کہا اصل میں جب بھی تیرا شوہر گھر آتا تھا تو اس سے جھگڑنے لگتی تھی تو وہ غصے میں آکر تجھے مارتا تھا۔ جب تو نے تعویز زبان کے نیچے رکھنا شروع کر دیا تو ، تو بول اور لڑ نہیں پاتی تھی اس لئے وہ تجھے مارتا نہیں تھا۔ :laughing::laughing::laughing:
 

زیک

مسافر
وہ تمام باتیں جو ایک مومنہ کو زیب نہیں دیتیں، جو گھر میں فساد کا باعث ہوں، بچوں کی شخصیت پر غلط اثر ڈال رہی ہوں اور عورت انہیں قبول نہ کرے اور انہیں چھوڑنے پر راضی نہ ہو وغیرہ۔
ایسا کچھ حکم اسلام میں بھی ہے جہاں تک مجھے علم ہے۔
اور اگر شوہر ان کاموں میں ملوث ہو تو کیا بیوی اسے مارے؟
 

زیک

مسافر
وہ تمام باتیں جو ایک مومنہ کو زیب نہیں دیتیں، جو گھر میں فساد کا باعث ہوں، بچوں کی شخصیت پر غلط اثر ڈال رہی ہوں اور عورت انہیں قبول نہ کرے اور انہیں چھوڑنے پر راضی نہ ہو وغیرہ۔
ایسا کچھ حکم اسلام میں بھی ہے جہاں تک مجھے علم ہے۔
واہ یہی عین اسلام ہے!!!!
 

ماہی احمد

لائبریرین
واہ یہی عین اسلام ہے!!!!
مرد کو گھر کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، اس وجہ سے گھر کی ہر بات کا ذمہ دار وہ ہے، مارنے کا مطلب جان سے مارنا نہیں بلکہ راہ پر لانے کے لیئے سختی سے کام لینا ہے۔ اگر آپ واقعی اسلام سے واقف ہیں تو کوئی بھی مستند کتاب اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس متعلق کئی احکام نظر آ جائیں گے۔
 

مقدس

لائبریرین
لولزز۔۔۔ محفل نہیں بدلنے والی۔۔۔ میں سوچتی ہوں کہ اتنے دن بعد جاؤں گی تو کچھ تو ڈفرنٹ ہو گا۔۔۔ پر۔۔۔۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
اگر شریعت اس بات کی اجازت دیتی ہے تو مار لے۔
مجھے ایک واقعہ یاد آگیا ، جب میں دوستوں کے ساتھ رہتا تھا تو ہمارے ایک روم میٹ انکل تھے۔ جن کے ساتھ کافی بے تکلفی تھی۔
ان دنوں عدنان سمیع کا ایک گانا مارکیٹ میں آیا جس کے بول کبھی نہیں کبھی نہیں تھے۔ اس گانے کے آخر میں عدنان سمیع ،امیتابھ سے پوچھتا ہے کبھی بیوی نے پیٹا ہے؟ تو امیتابھ شرمندہ ہو کر کوئی جواب نہیں دیتا۔ میں نے یہ سین دیکھ کر انکل سے پوچھا کہ کیا آپ کو کبھی آنٹی نے ڈوئی وغیرہ سے مارا ہے؟ تو انکل شرمندہ ہو کر کہنے لگے نہیں بس کبھی کبھی گالیاں دے دیتی ہے۔ :Do_O
 

زیک

مسافر
مرد کو گھر کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، اس وجہ سے گھر کی ہر بات کا ذمہ دار وہ ہے، مارنے کا مطلب جان سے مارنا نہیں بلکہ راہ پر لانے کے لیئے سختی سے کام لینا ہے۔ اگر آپ واقعی اسلام سے واقف ہیں تو کوئی بھی مستند کتاب اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس متعلق کئی احکام نظر آ جائیں گے۔
صحیح کہہ رہی ہیں۔ جانے کیوں کچھ مسلمان مغرب سے مرعوب ہو کر دعوے کرتے پھرتے ہیں کہ اسلام میں مرد عورت برابر ہیں
 

x boy

محفلین
میں نے جو اپنے نبی کی باتوں اور اللہ کے احکام سے سیکھا وہ کہہ دیا!
بالکل درست بات
قرآن بھی یہی کہتا ہے
قرآن و سنت دونوں كى اتباع و پيروى كرے.
{اے ايمان والو! اللہ تعالى اور اس كے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم ) كى اطاعت و فرمانبردارى كرو، اور اپنے حكمرانوں كى، اور اگر كسى چيز ميں تم اختلاف كرو تو اسے اللہ تعالى اور اس كے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم ) كى طرف لوٹاؤ اگر تم اللہ تعالى اور يوم آخرت پر ايمان ركھتے ہو، يہ تمہارے ليے انجام كے لحاظ سے بہتر اور اچھا ہے} النساء ( 59 ).
 

x boy

محفلین
مسلمان بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو کافی کچھ یہاں سے مل جائے گا ، مندرجہ ذیل سوالات کے لنک میں داخل ہوجائے اور قرآن و سنت باتیں حاصل کیجئے۔
عورت کا کام

1
file.jpg
دین ثابت اورمتغیرمیں تقسیم نہیں.13467
2
file.jpg
اولڈ ہاؤس ميں عورت كى ملازمت كا حكم.26788
3
file.jpg
عورت كا ٹيلى فون پر ماركيٹنگ كرنا.60221
4
file.jpg
عورت كا امن وامان اور سيكورٹى ميں كام كرنا.9605
5
file.jpg
عورت كے جج بننے كا حكم.71338
6
file.jpg
كيا علم كا حصول افضل ہے يا گھر كى خدمت اور ديكھ بھال كرنا.20004
7
file.jpg
عورتوں اور مردوں كے مخلوط كيفے كا مالك بننا.39799
8
file.jpg
بيوى كام كرنے كى رغب ركھتى ہے اور خاوند اسے منع كرتا ہے.22397
9
file.jpg
عورت كا جج بننا جائز نہيں.21062
10
file.jpg
عورت كا ماركيٹ ميں مال فروخت كرنا.6799
11
file.jpg
گھروں ميں عورتوں كا خادمات رہنا اور كيا يہ لونڈياں ہيں؟!.20869
12
file.jpg
اگر ملازمت نہ كرے تو طلاق كى دھمكى.119540
13
file.jpg
كيا عورت مردوں كے اختلاط والى جگہ پر كام كرتى رہے؟.6666
14
file.jpg
اگر خاوند گھر سے باہر كام كرنے كا كہے تو كيا اس كى اطاعت كرنى واجب ہے.12465
15
file.jpg
كيا باپ اپنى بيٹى كو مخلوط جگہ ميں كام پر مجبوركر سكتا ہے؟.45905
16
file.jpg
كيا شريعت اسلاميہ ميں عورت كا حكمران بننا جائز ہے ؟.20677
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر وجہ درست ہو تو بالکل مارنا چاہیئے ۔
ویسے سنجیدگی برطرف میں سوچ رہی تھی یہ 43 فیصد یا تو ساسیں ہوں گی یا پھر پھاپھے کُٹنیاں یا وہ جن کی ابھی شادی ہی نہیں ہوئی :rollingonthefloor:
شکریہ کہ اپنے آپ کو ان 43 فیصد میں مندرجہ بالا عنوان کے ساتھ شامل کر دیا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
وہ تمام باتیں جو ایک مومنہ کو زیب نہیں دیتیں، جو گھر میں فساد کا باعث ہوں، بچوں کی شخصیت پر غلط اثر ڈال رہی ہوں اور عورت انہیں قبول نہ کرے اور انہیں چھوڑنے پر راضی نہ ہو وغیرہ۔
ایسا کچھ حکم اسلام میں بھی ہے جہاں تک مجھے علم ہے۔
یعنی اگر شوہر شرابی ہو، سگریٹ پیتا ہو، نسوار سے شغل کرتا ہو اور دیگر ہم نصابی و غیر نصابی عیوب بھی پوری طرح موجود ہوں، تو اسلام اس کے بارے بیوی کو کیا حکم دیتا ہے ماسوائے صبر کے؟
 

زیک

مسافر
کہ اگر کسی کے شوہر میں وہ تمام باتیں ہوں جو ایک مومن کو زیب نہیں دیتیں، جو گھر میں فساد کا باعث ہوں، بچوں کی شخصیت پر غلط اثر ڈال رہی ہوں اور آدمی انہیں قبول نہ کرے اور انہیں چھوڑنے پر راضی نہ ہو وغیرہ تو کیا بیوی اسے مار پیٹ سکتی ہے اسلام کی روشنی میں؟
 
Top