تاسف پاکستان کے معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین انتقال کر گئے۔

سیما علی

لائبریرین
انا لله و انا الیه راجعون ...
پاکستان کے معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین انتقال کر گئے۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
شاندار ڈراموں سے لے کر بصیرت انگیز تحریروں تک طلعت حسین کی خدمات نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں ناقابلِ فراموش نشان چھوڑے ہیں، ان کے انتقال کی خبر سے پرستار غمزدہ ہیں
 
الفاظ نہیں جو اُن کی جدائی کا غم بیان کرسکیں البتہ اُن کی بڑائی کابیان اب اہلِ جہاں کے لبوں پر رہے گا:
یہ منزلت بھی غنیمت ہے اہلِ دنیا کی
ملا کے خاک میں ذکرِ کمال کرتے ہیں​
رضاعلی عابدی (خدا انھیں سلامت رکھے یہ کانوں میں رس انڈیلتے رہیں)امین سیانی مرحوم کےبعد طلعت حسین مرحوم بھی اپنی خوبصورت آوازکے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے ، خدا اُنھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔​
 
اداکاروں میں ہیرا ، بیانیہ میں ہیرو اور معیار میں ہیرو ہیٹو اس دنیا سے کوچ کر گئے ۔ اللہ پاک آسانی والا معاملہ فرمائے کہ وہی ان کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہے ۔ مالک دو جہاں خامیوں کو معاف فرما کر خوبیوں کو قبول فرما لے اور اپنی رحمت کا سایہ مرحوم پر ایسا کر دے کہ انہیں کسی اور سائے کی حاجت ہی نہ رہے آمین ثم آمین
 

وجی

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ انکی مغفرت و بخشش فرمائے آمین ثم آمین۔
ایک بہت خوبصورت آواز اور بہترین ادائیگی کرنے والا کم ہوگیا۔
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ رب العزت مغفرت فرمائے۔ آمین۔
میری پسندیدہ آوازوں میں سے ایک آواز اور ختم ہوگئی ۔ عابد علی، شفیع محمد ، فاروق ضمیر ، شکیل اور اب طلعت حسین ۔ اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے ۔ آمین
 
Top