پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی اوریجن کے لوگوں کو دو ہفتے بعد ویزہ؟

معلوم ہے ترکی کا ای ویزہ کتنی دیر میں ملتا ہے؟ چند منٹ میں
پاکستان کا ہر ادارہ و محکمہ ان ایفیشنسی کا شکار ہے۔ یہاں اتنی حیرت کیوں؟ وہ تو شکر ہے وزیر اعظم کے دفتر میں قائم پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کی بدولت ہر جگہ ڈنڈہ رہتا ہے۔ وگرنہ عام حالات میں سرکاری اداروں میں کام کی رفتار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں
 
آپ کسی ایسے ملک جانا پسند کریں گے جہاں چپے چپے پر آپ کو پولیس اور فوج تنگ کرے؟
1979 کا ذکر ہے کہ میرے ایک دوست کی اس کے گھر والوں نے 24 سال کی عمر میں شادی کردی، جس کو ہاکس بے پر پولیس والوں نے اس کی اپنی بیوی کے ساتھ پکڑ لیا اور بیگم اور کار دونوں کو پولیس سٹیشن لے گئے، مطالبہ تھا نکاح نامہ دکھانے کا کیوں کے دونوں بہت ہی نوجوان نظر آتے تھے۔ ہم اپنے چاچا اور اس بندے کے ابا کو لے کر گئے ، دو ہزار دے کر جان چھوٹی۔ یہ عمل آج تک جاری ہے لیکن ہمارے حکام کو پتہ ہی نہیں ۔ کل پرسوں کی ڈان میں ایسی ہی خبر تھی۔ ایسے ملک میں کون سیاحت کے لئے جانا پسند کرے گا؟
 
ضیا کی باقیات پاکستانی معاشرہ میں وائرس کی طرح گھس چکی ہیں۔ اتنا عرصہ ہو گیا جان نہیں چھوڑ رہیں۔
 
زیک

مسافر

بلوچستان اور قبائلی علاقوں کا کوئی ذکر نہیں

بہرحال اتنا بھی اچھا فیصلہ ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سنا ہے ای ویزہ کی ویب سائٹ پر لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے

پاکستان کی نئی پالیسی جاری، 48 ممالک کو ویزا فری کردیا
شکیل قرار27 اپريل 2019

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی، جس کے تحت 48 ممالک کو ویزے میں نرمی دیتے ہوئے مخصوص وقت کے لیے ویزا فری کردیا گیا۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل، جرمنی سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزا فری کیا گیا ہے، تاہم اس فہرست میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور افغانستان شامل نہیں ہیں۔

اس نئی پالیسی کا اطلاع 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والوں کو مخصوص وقت کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایئرپورٹ پر ہی ویزا میسر ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں، 31 ممالک کے سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر اس پالیسی کے تحت زیادہ تر ممالک کو ایک سے 3 ماہ کا ویزا دیا جائے گا اور نئی پالیسی کے حوالے سے فارن مشن اور متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد ویزا پالیسی میں تبدیلی کا کہا گیا تھا اور جنوری 2019 میں اس وقت کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان سیاحوں کے لیے جنت ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروائی جائے گی، جس کے تحت 175 ممالک کو ای ویزا جبکہ 50 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت ہوگی۔
 
Top