پاکستان کو جنگ کی دھمکی بھارتی معیشت پر سخت منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے

زین

لائبریرین
پاکستان کو جنگ کی دھمکی بھارتی معیشت پر سخت منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے، حملے کی صورت میں بھارت کی سرحدوں کے اندر مذہبی جنگ شروع ہو سکتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کی حکومت کی توجہ کم ہو سکتی ہے، امریکی حکومت بھارت کو مہم جوئی سے باز رکھنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ نیویارک ٹائمز
نیویارک ............امریکی ذرائع ابلاغ نے بش انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو پاکستان کے خلاف فوجی مہم جوئی سے باز رکھنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرکے آئندہ صدر بارک اوباما اور ان کی انتظامیہ کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کے حوالے سے آسانیا پیدا کی جا سکیں۔ پیر کو تمام بڑے امریکی اخبارات نے ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اپنی رپورٹس شائع کی ہیں۔ معروف امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ممبئی بم دھماکوں کے باعث کشیدہ صورتحال خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے اور امریکہ کا اس حوالے سے اہم ترین کردا ردونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ بھارتی حکام نے 2001ءمیں پارلیمنٹ پر حملے کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ کو کیوں نظراندام کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ بھارتی ساحلوں پر سیکورٹی کے انتظامات ناقص ہیں اور دہشت گرد اس کمزوری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اخبار نے یہ سوال بھی کیا کہ بھارتی پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے ساحلی علاقوں میں نگرانی کے نظام کو م¶ثر کیوں نہیں بنایا۔ اخبار نے خبردار کیا کہ ممبئی حملوں کے پیچھے جس کا بھی ہاتھ ہو لیکن ان کے نتائج دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ کے خطرات میں اضافے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر پاکستان کی حکومت کی توجہ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ اخبار نے مزید لکھا کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ پر پاکستان کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے ممبئی حملوں کا الزام عائد کرکے فوجی مہم جوئی کیلئے دبائو بڑھ رہا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم کو ایسے کسی اقدام کے ممکنہ نتائج کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے جن میں سے بدترین بھارت کی سرحدوں کے اندر ہی مذہبی جنگ کا شروع ہو جانا بھی ہے۔ اخبار نے لکھا کہ اگرچہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے تاہم بھارت کی طرف سے محض جنگ کی دھمکی بھی بھارتی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ اخبار نے حکومت پاکستان کی طرف سے انٹیلی جنس افسران کو بھارت روانہ کرنے کی پیشکش کو سراہا اور بھارتی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا باعث بننے والی غلطیوں سے اسی طرح سبق سیکھیں جس طرح امریکہ نائن الیون سے سبق سیکھ رہا ہے۔
 

زین

لائبریرین
زیک !‌کیا جو اوپر میں نے نیوز دی ہے وہ اس کا صحیح ترجمہ ہے؟ ، مجھے یہ نیوز سرکاری ذرائع سے ملی ہے ۔
 
Top