پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر

فہیم

لائبریرین
ایڈم گلکرسٹ ، رکی پونٹنگ ، ہرشل گبز یا مائیکل ہسی جیسا اگر کوئی کھلاڑی پاکستان کے پاس ہوتا تو یہ کبھی نہ ہوتا
 
قیصرانی

لائبریرین
مبارکباد کیونکہ اگر یہی ٹیم کوارٹر فائنل یا سیمی فائنل یا فائنل میں ہارتی تو زیادہ افسوس ہوتا۔ اللہ پاک نے بڑے افسوس سے بچایا
 
قیصرانی

لائبریرین
fahim نے کہا:
ایڈم گلکرسٹ ، رکی پونٹنگ ، ہرشل گبز یا مائیکل ہسی جیسا اگر کوئی کھلاڑی پاکستان کے پاس ہوتا تو یہ کبھی نہ ہوتا
کھلاڑیوں سے نہیں، حکمت عملی اور ٹیم ورک سے کرکٹ کھیلی اور جیتی جاتی ہے۔ اس کی بہت عمدہ مثال سری لنکا کا 96 والا ورلڈ کپ جیتنا ہے
 
فہیم

لائبریرین
یونس خان کو تو ونڈے ٹیم سے ہی نکال دینا چاہیے

اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو میں یونس خان کو کبھی ونڈے ٹیم میں شامل ہی نہ کرتا۔
 
فہیم

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
fahim نے کہا:
ایڈم گلکرسٹ ، رکی پونٹنگ ، ہرشل گبز یا مائیکل ہسی جیسا اگر کوئی کھلاڑی پاکستان کے پاس ہوتا تو یہ کبھی نہ ہوتا
کھلاڑیوں سے نہیں، حکمت عملی اور ٹیم ورک سے کرکٹ کھیلی اور جیتی جاتی ہے۔ اس کی بہت عمدہ مثال سری لنکا کا 96 والا ورلڈ کپ جیتنا ہے

صحیح کہا آپ نے۔

یہ تک نہیں‌پتہ ان کو کے کس کو کس جگہ کھلانا ہے۔

جب پہلے ہی اوور میں وکٹ گری تو اس وقت شعیب ملک کو بھیجنا چاہیے تھا۔
نہ کے یونس خان کو۔
کچھ بھی ہوجائے لیکن یہ لوگ نہیں کھیل سکتے۔
جب ایسا ہو کے ٹیم مسلسل ہار رہی ہو تو
ٹیم میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔
لیکن یہاں پر کچھ نہیں‌ہوتا وہی دھاک کے تین پات
 
قیصرانی

لائبریرین
ٹیم میں تبدیلی تب ہو جب ہمارے پاس بنیاد پر کچھ اضافی کھلاڑی موجود ہوں۔ آسٹریلیا چھوٹی ٹیموں کے خلاف نئے کھلاڑی آزماتی ہے تاکہ تجربہ ملے۔ ہم چھوٹی ٹیموں‌کے خلاف ریکارڈ بنانے کے چکر میں‌ سینئر کھلاڑی کھلاتے رہتے ہیں
 
Top