زیک

مسافر
ٹریل کے پاس ایک اور جگہ پانی آتا ہوا

نیوزی لینڈ میں گلیشیر سے آتا پانی آپ ایسے ہی پی سکتے ہیں لیکن یہاں احتیاط کی کہ معلوم نہیں پانی کی صورتحال کیا ہے

 

زیک

مسافر
ویوپوائنٹ سے واپسی پر ہم نے اپنے گائیڈ اور بیٹی کو آگے بھیج دیا کہ ان کی رفتار تیز تھی۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی تھا کہ وہ بیال کیمپ پہنچ کر ہمارے لئے کچھ کھانے پینے کو آرڈر کر سکتے تھے

 

زیک

مسافر
ویوپوائنٹ سے بیال کے آدھ راستے پر پہنچے تو بیگم کو یاد آیا کہ اس کے پاس تو ٹریکنگ پولز ہی نہیں۔ یقیناً ویوپوائنٹ پر بھول گئی ہو گی۔ سو وہ واپس گئی۔ پولز ویو پوائنٹ پر ڈھونڈے اور پھر ہم بیال کیمپ کی طرف رومانوی انداز میں روانہ ہوئے۔

بیال کیمپ پہنچے تو بیٹی کافی دیر سے انتظار کر رہی تھی۔ وہاں کچھ کھایا پیا۔

بیال سے واپس فیری میڈوز جانے لگے تو بارش شروع ہو گئی۔ بیک پیک پر رین کور چڑھایا اور رین جیکٹ پہنی کہ بارش تیز تھی۔ چند منٹ میں ہی بارش آہستہ ہو گئی۔

لگتا ہے آج دن میں پہاڑوں میں اوپر کہیں بارش ہوئی تھی۔ وہ تمام چشمے اور نالے جن میں صبح تھوڑا سا پانی تھا وہ اب بپھرے ہوئے تھے۔ پار کرنے کے لئے جو لکڑیاں رکھی ہوئی تھیں وہ بھی پانی میں بہہ گئی تھیں۔ خیر گائیڈ نے کافی مدد کی اور نئے “پل” بنائے۔

یوں ہم واپس فیری میڈوز پہنچے۔
 

زیک

مسافر
ننگا پربت بیس کیمپ تک اور واپس ہائیک 19.2 کلومیٹر تھی۔ کل چڑھائی صرف 808 میٹر کہ بیس کیمپ تقریباً 4000 میٹر کی بلندی پر ہے۔ اس لحاظ سے ہائیک زیادہ مشکل نہیں ہے اور ویوپوائنٹ تک تو کافی آسان ہے۔ آگے چڑھائی اترائی کے ساتھ ساتھ تنگ ٹریل اور کچھ جگہوں پر پھسلنے کا چانس اسے کچھ مشکل بنا دیتا ہے۔

دوسرے یہ بلندی اتنی ہے کہ آپ کو سانس لیتے کچھ کچھ محسوس ہو گی۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ آپ نارمل سے آہستہ ہائیک کریں۔ ہماری ہائیک کا اصل وقت پانچ چھ گھنٹے تھا لیکن خوبصورتی انجوائے کرنے اور تصاویر کے لئے رکنے اور پھر بیس کیمپ پر گزارے وقت کو ملا کر نو گھنٹے سے اوپر کل وقت لگا۔

یہ رہی نقشے کی ویڈیو

 
Top