پاکستان نے پہلی بارگالف ورلڈکپ کے لیے کوالی فائی کرلیا

عثمان رضا

محفلین
مآخذ

8-29-2009_3823_1.gif


پاکستان نے پہلی بارگالف ورلڈکپ کے لیے کوالی فائی کرلیا

کوالالمپور…پاکستان نے پہلی بارگالف ورلڈکپ کے لیے کوالی فائی کرلیا، پاکستان نے یہ کارنامہ گالفرمحمدمنیراورمحمدشبیرکی شاندارکارکردگی کی بدولت ایشین کوالیفائر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے انجام دیا۔ملائیشیا میں ہونے والے کوالی فائرایونٹ میں پاکستان کے محمد شبیر اور محمد منیر نے شاندارکارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کوتیسری پوزیشن دلادی۔سنگاپور نے پہلی، فلپائن نے دوسری اور میزبان ملائیشیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ورلڈ کپ روان سال نومبر میں چین میں کھیلا جائیگا، پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری تیمور حسن کا کہنا ہے کہ دونوں گالفرز نے پوری قوم کا سر فخر ست بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی پاکستانی گالفرزکومبارکباد دی ہے۔​
 
Top