پاکستان میں 3 جی انٹرنیٹ کے ماہانہ پیکجز کی قیمتوں کا موازنہ

فاتح

لائبریرین
چند روز قبل ہم نے اپنے فون پر ماہانہ انٹرنیٹ پیکج سبسکرائب کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ یو فون کے 3 جی انٹرنیٹ کے پیکجز کی قیمتیں پہلے کی نسبت اچانک کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں۔
ہم نے سوچا کہ شاید پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز نے یہی کیا ہو گا لیکن جب دیگر آپریٹرز کی ویب سائٹس پر جا کر ان کے پیکجز دیکھے تو بے حد حیرت ہوئی کہ یو فون کے انٹرنیٹ پیکجز پاکستان میں سب سے مہنگے ہیں۔
ہم نے ان آپریٹرز کی آفیشل ویب سائٹس سے ان کے پیکجز کی تفصیلات اور قیمتیں دیکھ کر موازنے کا ایک چارٹ بنایا جو افادۂ عام کی خاطر یہاں شیئر کر رہے ہیں۔۔۔

اوسط قیمت برائے ایک جی بی (ماہانہ پیکج):
ٹیلی نار: 129 روپے
موبی لنک: 200 روپے
زونگ: 228 روپے
یو فون: 608 روپے

3G_Prices_Comparison.png


آپریٹرز کی آفیشل ویب سائٹس پر پیکجز کی قیمتوں اور تفصیلات کے صفحات:
یو فون: http://ufone.com/3G/Tariff/Prepaid/
موبی لنک: http://www.mobilink.com.pk/mobile-internet/mobilink-3g-prepaid/
ٹیلی نار: http://www.telenor.com.pk/3ginternet
زونگ: http://www.zong.com.pk/3g
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اس دھاگے میں اگر پاکستان میں مقیم حضرات و حاضرات اپنے تجربات اور خدمات کے معیار سے متعلق معلومات کو بطورفیڈ بیک شامل کر یں تو عوام مو خواص کے لیےمزید مفید ہو جائے۔
 

محمد امین

لائبریرین
4G enabled bundles
Monthly Premium – 2 GB

2 GB

Rs.350

30 days

Monthly Premium – 4 GB

4 GB

Rs.650

30 days

Monthly Premium Plus – 10 GB

10 GB

Rs.1500

30 days

Monthly Premium Plus– 20 GB

20 GB

Rs.2500

30 days

Monthly Premium Plus– 30 GB

30 GB

Rs.3500

30 days
 

دوست

محفلین
پی ٹی سی ایل کے ریٹس زونگ 4 جی سے ذرا سے بہتر ہیں بس۔
1500 میں 20 جی بی دے رہے ہیں، گندی ترین رفتار کے ساتھ۔
 
Top