پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 120.5 ملین (یعنی 12 کروڑ) سے تجاوز کر گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2012ء کو پاکستان میں موبائل فون صارفین کی کل تعداد 120,513,430 تک پہنچ گئی۔
پی ٹی اے نے کہا کہ سیلولر ٹیلی-ڈینسٹی 68.3 فیصدہے، جو جولائی 2012ء کی سطح 68.5 فیصد سے کم ہے۔
موبی لنک بدستور مارکیٹ میں سرفہرست ہے جس کےصارفین کی تعداد 36,073,988 ہے جبکہ وارد مزید نیچے جاتے ہوئے 12,646,458 پر پہنچ گیا ہے اور مارکیٹ میں پانچویں و آخری پوزیشن پر ہے۔
جولائی سے ستمبر 2012ء کے عرصے میں ٹیلی نار نے 3 کروڑ صارفین کا سنگ میل عبور کیا جن کی تعدادستمبر 2012ء کے اختتام تک 30,162,943 بنتی ہے، جبکہ زونگ اس عرصے میں سب سے زیادہ نئے صارفین بنانے والا ادارہ رہا۔ زونگ 17,801,032 کے ساتھ بدستور چوتھے نمبر پر ہے۔
یوفون اختتام ستمبر تک 23,829,009 صارفین پر ہی قانع ہے۔
سیلولر کمپنیاں کہہ رہی ہے کہ (جولائی-ستمبر) سہ ماہی میں ڈیٹا کلین اپ کی وجہ سے انہیں صارفین سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں، جس کے دوران وارد چوتھائی ملین سے زائد صارفین سے محروم ہوا۔ ماہرین کا کہناہے کہ حالیہ مہینوں میں ڈیٹا کلین اپ آنے والی سہ ماہی میں بھی صارفین کی تعداد میں مزید کمی لا سکتا ہے۔
نیچے گرافس تمام آپریٹرز کے صارفین کی درست ترین تعداد ظاہر کر رہے ہیں:



بشکریہ:پروپاکستانی
 
Top