پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہوگئی

جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہوگئی
حسیب حنیف منگل 19 مئ 2020
2042754-badeconomy-1589859341-687-640x480.jpg

صنعتی ترقی کی شرح منفی 2.64، ٹیکسٹائل کی منفی 2.7 فیصد رہی، ہدف 4 فیصد تھا۔ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا، لاک ڈان اور ٹڈی دل نے معیشت کو بدترین نقصان پہنچایا، معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہو گئی۔

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن کی زیر صدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا، لاک ڈان اور ٹڈی دل نے معیشت کو بدترین نقصان پہنچایا، معاشی ترقی کی شرح 68 سال بعد منفی ہو گئی، 1952 میں معاشی ترقی کی شرح منفی ہوئی تھی، شرح نمو سال 1952 میں منفی 1.81 فیصد تھی۔

اعلامیے کے مطابق معاشی ترقی کی شرح منفی 0.38 فیصد رہی، معاشی ترقی کی شرح کا ہدف 4 فیصد تھا،زرعی شعبے میں شرح نمو 2.67 فیصد رہی، زرعی شعبے میں شرح نمو کا ہدف 2.9 فیصد تھا، کپاس کی پیداوار میں 6.92 اور گنے کی پیداوار میں 0.44 فیصد منفی گروتھ ہوئی، پیاز ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا،لائیو اسٹاک میں شرح نمو 2.5 فیصد رہی، جنگلات میں شرح نمو 2.29 فیصد رہی،صنعتی ترقی کی شرح منفی 2.64 رہی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.7 فیصد کمی آئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں منفی 2.7 فیصد کمی، فوڈ مشروبات اور تمباکو سیکٹر میں منفی 2.3 فیصد کمی ،کوک اور پیٹرولیم مصنوعات میں منفی 17.4 ، فارماسیوٹیکل منفی 5.3 ،کیمیکل منفی 2.3 فیصد کمی ہوئی، الیکٹرونکس منفی 13.5 فیصد، انجینئرنگ منفی 7 فیصد کمی ہوئی،تعمیراتی سرگرمیوں میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور کمیونی کیشن سیکٹر میں 7.13 فیصد نیگیٹو گروتھ رہی، فنانس اور انشورنس سیکٹر کی گروتھ میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا، 2019-20 میں فی کس آمدنی 2 لاکھ 14ہزار 539 روپے رہی ،فی کس آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد اضافہ ہوا،اس سال جی ڈی پی 41 ہزار 772 ارب روپے رہی۔
 
ویسے ہی ایک لطیفہ یاد آ گیا، پچھلے دنوں ہی پڑھا۔ :)

ایک نائی شادی کا کھانا پکا رہا تھا کہ چاول خراب ہو گئے وہ گھبرا گیا۔ اچانک اسے ایک بہانہ سوجھا اس نے شادی والوں سے کہا کہ دھیان رکھنا کہ جب بارات آئے تو کوئی پٹاخہ نہ چلا دے، نہیں تو چاول جڑ جائیں گے۔
جیسے ہی بارات آئی تو لڑکی والے جلدی سے بارات کی طرف لپکے کہ پٹاخوں سے روک لیں مگر ان کے پہنچنے تک بارات والوں نے پٹاخے پھوڑ دیے۔
جونہی نائی نے پٹاخوں کی آواز سنی تو اس نے رومال کندھے پر رکھا اور وہاں سے یہ کہتا ہوا چل دیا۔ روکا بھی تھا میں نے، اب سارے چاول خراب کر دیے نا۔ :p
 

ابن آدم

محفلین
پاکستانی روپے کی قدر 30 فیصد گرانے کی وجہ سے۔
روپے میں گراوٹ زیادہ تر تو ٢٠١٨-٢٠١٩ کے مالی سال میں ہوئی تھی. جولائی ٢٠١٩ سے تو روپے کی قدر قدرے مستحکم ہے. تو ٢٠١٩-٢٠ کے مالی سال میں اکانومی کے حجم میں کمی دیگر عناصر کی وجہ سے ہوئی ہے
 

جاسم محمد

محفلین
روپے میں گراوٹ زیادہ تر تو ٢٠١٨-٢٠١٩ کے مالی سال میں ہوئی تھی. جولائی ٢٠١٩ سے تو روپے کی قدر قدرے مستحکم ہے. تو ٢٠١٩-٢٠ کے مالی سال میں اکانومی کے حجم میں کمی دیگر عناصر کی وجہ سے ہوئی ہے
روپے کی قدر کو اب اسٹیٹ بینک ماضی کی طرح کنٹرول نہیں کر رہا۔ امپورٹ کم کرنے سے معاشی ایکٹیویٹی میں شدید کمی آئی ہے
 

جاسم محمد

محفلین

زیک

مسافر
As part of negotiations for the 22nd IMF bailout package, the global lender demanded that Pakistan adopt a free-float exchange rate regime. Hence, after decades of being strictly controlled by the State Bank of Pakistan (SBP), the government consented to put in place a market-based flexible exchange rate
Rupee-dollar parity – from volatility to stability
فری فلوٹ نہیں بلکہ مینیجڈ فلوٹ ہے
 

ابن آدم

محفلین
As part of negotiations for the 22nd IMF bailout package, the global lender demanded that Pakistan adopt a free-float exchange rate regime. Hence, after decades of being strictly controlled by the State Bank of Pakistan (SBP), the government consented to put in place a market-based flexible exchange rate
Rupee-dollar parity – from volatility to stability
ندیم ملک کے پروگرام میں یہ بات ائی تھی کہ اب بھی اسٹیٹ بنک ضرورت پڑنے پر روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لئے ڈالر کا استعمال کرتا ہے.
 

ابن آدم

محفلین
ویسے حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ٣٠ جون ٢٠١٩ ختم ہونے والے مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو درحقیقت صرف ١.٩٪ رہی جو کہ ١١ سال میں سب سے کم ہے جب کہ پہلے یہ بولا گیا کہ شرح نمو ٣.٣% ہے
https://tribune.com.pk/story/222451...rst-time-68-years/&__twitter_impression=true/
The National Accounts Committee approved the provisional gross domestic product (GDP) growth rate for the outgoing fiscal year besides a downward revision of the economic growth rate for the first year of the PTI government. For fiscal 2018-19, the NAC cut the provisional growth rate of 3.3% to 1.9%, which is the lowest in 11 years.
 

فرخ منظور

لائبریرین
اب جاسم صاحب کہیں گے کہ
"دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
انشاء اللہ اگلے سال بھی منفی رہے گی تو پھر دیکھیے گا کہ کس طرح معاشی ترقی چھپڑ پھاڑ کر نکلے گی"
 

جاسم محمد

محفلین
ندیم ملک کے مطابق معاشی شرح نمو کم ہونے سے معیشت کا حجم ڈالروں میں کم ہو گیا۔ یہ بات درست ہے کیونکہ پاکستانی روپے کی قدر اور ویلیو تھی جسے ۱۶۰ روپے فی ڈالر تک گرانے کے بعد اسے استحکام ملا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ معاشی شرح نمو کم ہونے سے معیشت کا حجم پاکستانی روپوں میں کم ہو گیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اب جاسم صاحب کہیں گے کہ
"دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
انشاء اللہ اگلے سال بھی منفی رہے گی تو پھر دیکھیے گا کہ کس طرح معاشی ترقی چھپڑ پھاڑ کر نکلے گی"
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے امریکہ جیسی مضبوط معیشتوں کی شرح نمو بھی منفی ہو گئی ہے تو پاکستانی معیشت کس کھیت کی مولی ہے؟
BE1-C52-DB-13-C5-4350-B902-7217-EDAC7-BCD.jpg
 
Top