کاشفی

محفلین
پاکستان میں تقریباً 10 لاکھ افراد ہیروئن کے عادی
205743_67303055.jpg

پاکستان میں تقریباً 10 لاکھ افراد ہیروئن استعمال کرتے ہیں۔ انجکشن کے ذریعے منشیات لینے والے تقریبا 30 فیصد افراد ایچ آئی وی ایڈز وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، رپورٹ

کراچی: (آن لائن) پاکستان میں تقریباً 10 لاکھ افراد ہیروئن استعمال کرتے ہیں جبکہ انجکشن کے ذریعے منشیات لینے والے تقریبا تیس فیصد افراد ایچ آئی وی ایڈز وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ اقوام متحد کے منشیات کی روک تھام کے ادارہ (یو این او ڈی سی) کے سربراہ سیزرگوئڈز کہتے ہیں کہ پاکستان ایک راہداری ہونے کے ساتھ ساتھ اب خود بھی صارف بن چکا ہے۔ سمگلرز کے لیے فی الحال پاکستان کوئی منافع بخش مارکیٹ نہیں ہے لیکن وہ مقامی مارکیٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک عالمی میڈیا رپورٹ کے پاکستان میں نہ صرف منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے ایڈز کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اندازوں کے مطابق تقریبا دس لاکھ پاکستانی ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے تقریبا پچاس فیصد یہ انجکشن کے ذریعے لیتے ہیں۔ موبائل گاڑی کے ذریعے نئی سرنجیں بھی تقسیم کرتے ہیں تا کہ یہ لوگ کم از کم ایڈز یا کسی دوسری خطرناک بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔ رواں برس پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ حد تک پانچ ہزار پانچ سو ٹن پیداوار ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا اور منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ دنیا میں 90 فیصد ہیروئن کی پیداوار افغانستان میں ہوتی ہے اور اس کی تقریبا پچاس فیصد سمگلنگ پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔ منشیات کنیٹنرز اور ٹرکوں میں چھپا کر کراچی تک لائی جاتی ہے اور یہاں کی بندر گاہ کو استعمال کرتے ہوئے دیگر ملکوں تک بھیجی جاتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ چند برسوں میں کراچی کی بندر گاہ ہیروئن کی درآمد اور برآمد دونوں ہی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ افغان ہیروئن دیگر ایشیائی اور یورپی ممالک کے لیے برآمد کی جاتی ہے جبکہ جنوبی امریکی کوکین درآمد کی جاتی ہے۔
 

کاشفی

محفلین
پشاور: 5 من چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
201714_61869789.jpg

پشاور پولیس نے پانچ من چرس پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور: (دنیا نیوز) ریگی پولیس نے سخی پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران گاڑی کو روکا۔ تلاشی میں گاڑی کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق چرس خیبرایجنسی سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
Top