پاکستان سری لنکا میں

شمشاد

لائبریرین
آج سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے؛۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے کھانے کے وقفے تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 65 اسکور بنائے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے اپنے تیسرے سیشن تک 226 اسکور بنائے ہیں جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
اس وقت بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے۔ جبکہ ابھی 24.4 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 221 اسکور بنائے تھے جبکہ ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی اننگ میں 461 اسکور بنائے تھے۔ سعود نے 208 اسکور بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 14 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 279 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 131 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا میں آج دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ہے۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 10 وکتوں کے نقصان پر 166 اسکور بنائے تھے۔
ابرار نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ابھی تک اپنی پہلی اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 31 اسکور بنائے تھے۔
امام الحق 6 کے انفرادی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 145 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 178 اسکور بنائے تھے۔ آج کا دن بارش کی نذر ہی ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے پہلی اننگ میں ابھی تک دو وکٹوں کے نقصان پر 192 اسکور بنائے ہیں۔ عبد اللہ شفیق کی سنچری۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شاندار کامیابی
ایک اننگ اور 222 اسکور سے سری لنکا کو شکست
نعمان نے 7 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
 
Top