پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : دوسرا ون ڈے

محمداحمد

لائبریرین
خیر مبارک :)

گو کہ سیریز جیت گئے، تاہم اظہر علی اب تک خود کو اہل نہیں ثابت کر سکے ہیں۔ اُنہیں خود کو فارمیٹ کے حساب سے ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
خیر مبارک :)

گو کہ سیریز جیت گئے، تاہم اظہر علی اب تک خود کو اہل نہیں ثابت کر سکے ہیں۔ اُنہیں خود کو فارمیٹ کے حساب سے ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے۔

جوکہ ممکن نظر نہیں آتا۔آج کی خبر نظر سے گزری کہ قائد صاحب کا پرفارم نہ کرنا ملک کے لیے خوش آئند ہے۔سمائلس
 

حسیب

محفلین
یہ بات کل کسی نے ٹوئیٹر پر کہی تھی۔ ایکسپریس والوں نے اسے خبر بنا دیا۔ (صحافت :sad:)
یہ تو سوشل میڈیا اور کرک انفو ٹائپ کی ویب سائٹ سے اخبار والوں کو مواد مل جاتا ہے ورنہ سپورٹس کے بارے میں ان کی حالت بہت پتلی ہوتی ہے
یہ ایکسپریس کی آج کی ہی خبر دیکھ لیں
1103792407-1.jpg

1103792407-2.gif

اوپر ہیڈنگ میں شاہ زیب کو پیسر لکھا گیا ہے اور وہ ایک لیگ سپنر ہے۔ درمیان میں شائی ہوپ کی وکٹ احمد شہزاد کو ملنے کا ذکر ہے اور احمد کو کوئی وکٹ ہی نہیں ملی:D:D
اسی طرح بولر کو بیٹسمین اور بیٹسمین کو بولر بنا دینا، تصویر کسی کھلاڑی کی اور خبر کسی اور کھلاڑی کی لگا دینا عام سی بات ہے۔ عبداللہ محمد بھائی کی پسندیدہ کھلاڑی ثائنہ نیہوال نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب میں نے پہلا ٹورنامنٹ جیتا تو تمام اخباروں نے میری جیت کی خبر لگائی اور ساتھ تصویر ثانیہ مرزا کی۔
ویسے آپ کبھی نوٹ کریں کہ اخبارات کے کھیلوں پہ لکھنے والا خاص کالم نگار بھی اعداد و شمار کے بارے میں کالم شاذ و ناذر ہی لکھتے ہیں بس میچوں پہ تبصرہ اور ٹیم کی سیاست
 
Top