پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔

محمداحمد

لائبریرین
بات تو 100 فیصد ٹھیک ہے لیکن جب غلط فیصلہ کرہی لیا ہے تو ابھی اسے مواقع دینے چاہیے
جب کپتان بنایا تھا تب تو ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی تھی اظہر کی

ٹیم میں جگہ تو مصباح کی بھی نہیں تھی جب اُنہیں کپتان بنایا گیا۔

لیکن انہوں نے ذمہ داری کو قبول کیا اور کوشش کی.

اگر اظہر کوشش نہیں کرتے تب انہیں ہٹانا بنتا ہے تاہم حجت تمام کرنا ضروری ہے.
 
بات تو 100 فیصد ٹھیک ہے لیکن جب غلط فیصلہ کرہی لیا ہے تو ابھی اسے مواقع دینے چاہیے
جب کپتان بنایا تھا تب تو ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی تھی اظہر کی
‏‎
عمر اکمل, شعیب ملک، اسد شفیق اور اظہر علی کی. گلی محلے کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی! مگر بی سی ائی نے قومی ٹیم میں ڈال دیا ہے
 
‏‎@aaliaaaliya
عمر اکمل, شعیب ملک، اسد شفیق اور اظہر علی کی. گلی محلے کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی! مگر بی سی ائی نے قومی ٹیم میں ڈال دیا ہے

شعیب ملک اپنا دور پورا کرچکا ہے عمر اکمل کا جب تک ڈسپلن کا مسئلہ حل نہ ہو اسے نہیں لینا چاہیے البتہ اسد شفیق کواس لسٹ میں ڈال کر زیادتی کی گئی ہے
 
ابن توقیر

محفلین
عامر کے لیے بھابھی جی کی دعائیں اور زیادہ خشوع و خضوع والی ہوتی جارہی ہیں۔بجائے وکٹ لینے کے عامر جی سیموئیل کو دکھانے پر لگ گئے ہیں۔
 
ٹیم میں جگہ تو مصباح کی بھی نہیں تھی جب اُنہیں کپتان بنایا گیا۔

لیکن انہوں نے ذمہ داری کو قبول کیا اور کوشش کی.

اگر اظہر کوشش نہیں کرتے تب انہیں ہٹانا بنتا ہے تاہم حجت تمام کرنا ضروری ہے.

جو زیادتی ہم نے مصباح کے ساتھ کی اسکی مثال نہیں ملتی ، سرفراز کی تین میچز کی کپتانی کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اسے ون ڈے کی کپتانی بھی دی جائے اگر کل وہ کوئی سیریز ہارتا ہے تو کیا اسے بھی ہٹا دیا جائیگا ؟
میرے خیال میں آپ ایک کپتان کو موقع دیں ٹیم سیٹ کرنے میں اگر وہ یہ ٹاسک نہیں کرپاتا تو بلاشک و شبہ آپ اسے سائیڈ لائن کردیں لیکن اعتماد تو دیں
 
ابن توقیر

محفلین
یو اے ای سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پولارڈ اور سیموئیل فی الحال پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دیکھانے کے لیے پچ کنڈیشن کو چیک کررہے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top