پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔

ابن توقیر

محفلین
محمد عامر ایک بار پھر باولنگ کرواتے ہوئے۔بھابھی جی شرمانے کے ساتھ ساتھ اپنے "انہوں" کو دیکھ دیکھ کر خوش بھی ہورہی ہیں۔
شائد جائے نماز پر بھی بیٹھی ہوں "وکٹی دعا" کے لیے۔
 

ابن توقیر

محفلین
لیکن اتنا بھی یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے تھوڑا تو کلوز جائے نہ
بات یہ ہے بھیا جی کہ اگر مقابلہ تھوڑا کلوز ہوجائے تو پھر اس معاملے میں ہم مخالفین کا دل دکھانا پسند نہیں کرتے۔ہم ذرا نرم دل واقع ہوئے ہیں۔
 
بات یہ ہے بھیا جی کہ اگر مقابلہ تھوڑا کلوز ہوجائے تو پھر اس معاملے میں ہم مخالفین کا دل دکھانا پسند نہیں کرتا۔ہم ذرا نرم دل واقع ہوئے ہیں۔

ہاہاہا یہ بات بھی ہے محنت کا پھل تو ہم اگلے کو ہی لینے دیتے ہیں خود جھولی میں آیا بھی چھوڑ آتے ہیں
 

ابن توقیر

محفلین
پڑوسی ملک کے وزیر اعظم کا ایک اور الزام۔
میڈیا کے سامنے ہنگامی پریس ریلیز جاری کی کہ سبز وردیوں میں ہمارے بندے کھیلائے جارہے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
سیموئیل کی اپنی ٹیم کے لیے ذمہ دارانہ اننگز۔46 بال پر 29 رنز۔
بقول شخصے کچھ زیادہ ہی ذمہ دارانہ نہیں ہوگئی؟
 
انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کی دوران بھاگ دوڑ خاکی والوں کے پاس تھی۔ٹیم کو سیدھی راہ ڈال کر ون ڈے میں جمہوری حکومت کو تھما دی تھی۔
جبکہ ایک روزہ کی کارگردگی کے بعد عسکری قیادت نے واپس لے لی۔۔اور اسکے بعد اب قومی ٹیم کی کارگردگی آپ دیکھ سکتے ہیں۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
ویسٹ انڈیزی کوچ کی سیموئیل کو ڈریسنگ روم سے اشاروں کی زبان میں تسلی کے پی ایس ایل میں اب شامل کر لیا گیا ہے اس لیے گرین ٹیم کی جگہ کچھ اپنوں کے لیے بھی کھیل شروع کرو۔
 
انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کی دوران بھاگ دوڑ خاکی والوں کے پاس تھی۔ٹیم کو سیدھی راہ ڈال کر ون ڈے میں جمہوری حکومت کو تھما دی تھی۔
جبکہ ایک روزہ کی کارگردگی کے بعد عسکری قیادت نے واپس لے لی۔۔اور اسکے بعد اب قومی ٹیم کی کارگردگی آپ دیکھ سکتے ہیں۔۔۔

لیکن کچھ دن بعد دوبارہ جمہوری نظام آنے والا ہے
 
‏اظہر علی میں کپتان والی کوئی بات دور دور تک نہیں دیکھتی ماسوائے یس سر

بات تو 100 فیصد ٹھیک ہے لیکن جب غلط فیصلہ کرہی لیا ہے تو ابھی اسے مواقع دینے چاہیے
جب کپتان بنایا تھا تب تو ٹیم میں جگہ بھی نہیں بنتی تھی اظہر کی
 
Top