پاکستان بمقابلہ سری لنکا

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی گیند بازوں کی کوئی پیش نہیں جا رہی۔
ابھی تک ایک ہی آؤٹ ہے۔
سری لنکا کا مجموعی اسکور 98 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن کے اختتام پر
پاکستان 451 اسکور تمام کھلاڑی آؤٹ اور سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 99 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے رُکا ہوا ہے۔

جبکہ سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 اسکور بنائے ہیں۔

ابھی 44 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میچ تو برابری پر ختم ہو گا۔

سری لنکا کا اسکور پہلی اننگ 3 وکٹوں کے نقصان پر 338 ہے۔ کمار سنگا کارا 140 پر کھیل رہا ہے۔

آج میچ کا چوتھا دن ہے اور کھانے کا وقفہ ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ میچ تو برابری پر ختم ہو گا۔

سری لنکا کا اسکور پہلی اننگ 3 وکٹوں کے نقصان پر 338 ہے۔ کمار سنگا کارا 140 پر کھیل رہا ہے۔

آج میچ کا چوتھا دن ہے اور کھانے کا وقفہ ہے۔

یعنی آوٹ ہونے کا نام نہیں لے رہے لنکن کھلاڑی؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم تھوڑا ہی ہے کہ ایک آدھ کے سوا باقی "توں چل تے میں آیا" پر عمل کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 533 اسکور بنا کر اپنی پہلی اننگ ختم کر دی تھی۔
کے سی سنگاکارا نے 221 اسکور بنائے تھے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ شروع کی تو شروع میں خرم منظور 3 اسکور بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان پہلی اننگ 451
دوسری اننگ ایک وکٹ کے نقصان پر 4 اسکور

سری لنکا پہلی اننگ 533 اسکور
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی اہم ہو گیا۔

59 پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
اور ابھی 67 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 4 اسکور ایک کھلاڑی آؤٹ پر کھیل شروع کیا اور کھانے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 66 تھا۔
ابھی 66 اوور کا کھیل باقی ہے۔
سری لنکا کو ابھی بھی 16 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

میچ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

اس وقت مصباح الحق اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔
اظہر نے 89 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 18 اسکور بنائے ہیں۔
اظہر اگر ایسے ہی کھیلتا رہا تو اپنے کپتان سے بھی دو ہاتھ آگے جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب امید بندھ گئی ہے کہ یہ دو کھلاڑی میچ کو برابری پر ختم کر لیں گے۔
اس وقت پاکستان کا دوسری اننگ کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 ہے۔
اس طرح سری لنکا کی پہلی اننگ کے اسکور پر 14 اسکور کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ابھی 51 اوور کا کھیل باقی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 4 اسکور ایک کھلاڑی آؤٹ پر کھیل شروع کیا اور چائے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 تھا۔
ابھی 32 اوور کا کھیل باقی ہے۔
اس طرح سری لنکا کی پہلی اننگ کے اسکور پر 71 اسکور کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

میچ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 180 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
صرف 98 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 20.4 اوور میں صرف 99 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا نے پہلے اوور میں 7 اسکور بنا لیے۔
20 اوور میں صرف 92 اسکور کی ضرورت ہے۔
20/20 سمجھ کر کھیل لیں تو با آسانی جیت سکتے ہیں۔

بادل چھا رہے ہیں۔ اگر بارش ہو گئی تو بچت کی امید کی جا سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال

سری لنکا کو جیتنے کے لیے 8 اوور میں 37 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
 
Top