پاکستان بمقابلہ سری لنکا

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور سری لنکا کی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکا میں شروع ہو چکی ہے۔

کل 6 اگست کو پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے شہر Galle میں شروع ہوا جو 10 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

خرم منظور 3، احمد شہزاد 4،اظہر علی 30 اور مصباح 31 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

اس وقت یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 کے اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یونس خان پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کا ٹیسٹ اسکور 7،500 سے تجاوز کر گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اپنے کل کے اسکور 261 پر 4 آؤٹ پر اپنی پہلی اننگ دوبارہ شروع کرے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یونس خان اپنی 24ویں ٹیسٹ سنچری مکمل ہونے پر خوش ہیں۔

190663.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یونس خان کا ٹیسٹ میچوں کا سب سے بڑا اسکور 313 ہے۔
اس میچ میں ابھی 171 بنائے ہیں۔
دیکھیں اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر لے۔
 
Top