پاکستان بمقابلہ سری لنکا - پانچواں بین الاقوامی ایک روزہ میچ

حاتم راجپوت

لائبریرین
چلیں دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں۔۔ سیریز تو جیت گئے نا ۔۔
مزید یہ کہ اس سال سب سے زیادہ وکٹ اور سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ پاکستانی کھلاڑیوں کے حصے میں آئے ہیں۔۔
باؤلنگ میں سعید پہلے نمبر پر 62 وکٹ کے ساتھ اور دوسرے پر جنید خان 52 وکٹ کے ساتھ۔
بیٹنگ میں مصباح الحق پہلے نمبر پر 1373 رنز کے ساتھ اور دوسرے پر محمد حفیظ 1301 رنز کے ساتھ۔ :)
 
146530.jpg

چندی مل پاکستانی بالر کو چوکا ماررہاہے
 

محمداحمد

لائبریرین
کل کا میچ اچھا رہا۔۔۔۔ ! عمر گل کا ایک خراب اوور میچ لے ڈوبا۔

تاہم چندی مل اور مینڈس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ وننگ پرفارمنس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
کل جب مارکیٹ سے واپسی ہوئی میچ ختم ہو چکا تھا ۔۔۔ محفل پہ چیک کیا ۔۔ پھر یاہو کرکٹ پہ ۔۔ معلوم ہوتا ہے کافی ٹف میچ ہوا ۔۔ اور کل کی بہتر ٹیم سری لنکا ثابت ہوئی ۔۔
اس ون ڈے سیریز کے کافی پلس پوائنٹ تھے ۔۔
مصباح حفیظ شعیب بیٹنگ میں اچھا پرفارم کر گئے ۔۔ بلکہ مصباح (1373 رنز )اور حفیظ (1301 رنز) سال کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی رہے ۔۔ مصباح سال میں سب سے زیادہ ففٹی (15) بنانے والے کھلاڑی اور کپتان رہے ۔۔
دوسری طرف سعید اجمل (62 )اور جنید خان (52) وکٹس لے کر سال کے سب سے زیادہ وکٹس لینے والے کھلاڑی رہے ۔۔۔
 
Top