پاکستان بمقابلہ سری لنکا - دوسرا ٹیسٹ میچ

شمشاد

لائبریرین
آج 14 اگست کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں شروع ہوا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے دن کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 69 اسکور بنائے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنید خان آج کے میچ میں پہلی وکٹ لینے میں کامیاب۔

سری لنکا 79 اسکور، ایک کھلاڑی آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن چائے کے وقفے تک سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 162 اسکور بنائے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنید خان تو آج چھا گیا۔ تیسری وکٹ لے گیا۔

سری لنکا 249 اسکور، 6 کھلاڑی آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنید خان نے چوتھی وکٹ بھی لے لی۔

وہاب ریاض کو تیسری وکٹ مل گئی۔

سری لنکا 261 اسکور 8 کھلاڑی آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 261 اسکور بنائے تھے۔

جنید نے 4، وہاب نے 3 اور سعید اجمل کو ایک وکٹ ملی۔

عبد الرحمان کوئی بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر

سری لنکا نے پوری ٹیم کے آؤٹ ہونے پر 320 اسکور بنائے تھے۔
پاکستانی گیند بازوں میں جنید خان نے 5، وہاب ریاض نے 3، عبد الرحمان نے ایک اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 اسکور بنا لیے ہیں۔

دونوں سینئر بلے باز مصباح الحق اور یونس خان بالکل ناکام بلے باز ثابت ہوئے اور بالترتیب 5 اور 13 پر آؤٹ ہو گئے۔
 
Pakistan 1st Innings: 244 for 6 (70 overs)
Runs Minutes Balls
Manzoor c Dickwella b Herath 23 36 35
Shehzad c Dickwella b D Perera 58 152 85
Azhar Ali c Mathews b Herath 32 101 77
Y Khan c Dickwella b Herath 13 31 26
Misbah-ul-Haq c Dickwella b Herath 5 31 19
Shafiq b Herath 42 117 90
Sarfraz Ahmed not out 66 118 81
Rehman not out 1 11 8
Extras 1nb 0w 0b 3lb 4

Bowler Overs Maidens Runs Wickets
Prasad 9 2 27 0
Welegedara 15 2 51 0
Herath 25 3 98 5
Mathews 7 1 13 0
D Perera 14 1 52 1
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے تیسرے دن پاکستانی کی پوری ٹیم 332 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سرفراز احمد 103 اسکور بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹوں کے نقصان پر 158 اسکور بنائے تھے۔

دونوں وکٹیں عبد الرحمان نے حاصل کیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں ۲ وکٹوں کے نقصان پر ۱۷۷ اسکور بنائے تھے۔
مجموعی طور پر سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگ پر ۱۶۵ اسکور کی برتری حاصل ہے جبکہ ان کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
 
Top