پاکستان بمقابلہ زمبابوے - دوسرا ٹیسٹ میچ

شمشاد

لائبریرین
مجھے لگتا ہے زمبابوے والوں نے کھانے میں کچھ الٹا سیدھا ملا کر کھلا دیا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد دو کھلاڑی پویلین کو پیارے ہو گئے۔

یونس خان 223 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 77 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ

جبکہ ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی عبد الرحمن پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان

پہلی اننگ

100 اوور

213 اسکور

7 آؤٹ

پاکستان ابھی بھی زمبابوے سے 81 اسکور پیچھے ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جتنے منہ اُتنی باتیں: کرک انفو پر ایک تبصرہ:

Muteeb Butt: "This test team playing Pakistan vs Out sitting Test Team 1) Taufeeq, 2) Yasir Hamid, 3) Fawad Alam, 4) Umer Amin, 5) Umer Akmal, 6) Shoaib Malik 7) Kamran Akmal, 8) Hammad Azam, 9) Wahab Riaz, 10) Raza Hasan, 11) Mohammed Irfan. I think the later one might win it. Only younis Misbha and Junaid are justified and will resist."
 

شمشاد

لائبریرین
230 کے مجموعی اسکور پر پاکستانی ٹیم اپنا بوریا بستر لیکر واپس چلی گئی۔ ابھی بھی میزبان ٹیم سے 64 اسکور پیچھے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت میزبان ٹیم کو 77 اسکور کی برتری حاصل ہے۔ تین سو اسکور کی برتری پاکستانی ٹیم کے لیے ہارنے کا سبب بن سکتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس وقت میزبان ٹیم کو 77 اسکور کی برتری حاصل ہے۔ تین سو اسکور کی برتری پاکستانی ٹیم کے لیے ہارنے کا سبب بن سکتی ہے۔

ویسے پاکستان کے مقابلے میں زمبابوے بہت ہی اچھا کھیل پیش کر رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم تُکے پر ہی چل رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو زمبابوے کی دوسری اننگ میں ایک کامیابی مل گئی ہے۔

راحت علی کو وکٹ مل گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنید خان کے آؤٹ ہونے کا منظر

167027.jpg
 
Top