پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اوول ٹیسٹ

یاز

محفلین
پاکستان کی شاندار جیت سب کو مبارک ہو. بس افسوس اس چیز کا ہو رہا ہے کہ ایسی شاندار سیریز اختتام پذیر ہو گئی. مجھے نہیں یاد پڑتا کہ پاکستان کی کوئی ٹیسٹ سیریز ایسی دلچسپ اور تھرلنگ رہی ہو.
 
محمداحمد

لائبریرین

واقعی بہت لطف آیا اس سیریز میں.

خصوصاً لارڈز کے پش اپس یادگار رہیں گے. :)
 
یوں دی ہمیں یہ فتح کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائدِ کرکٹ ترا احسان ہے احسان
Cp1Ke87W8AAcONJ.jpg
 
پاکستان کی شاندار جیت سب کو مبارک ہو. بس افسوس اس چیز کا ہو رہا ہے کہ ایسی شاندار سیریز اختتام پذیر ہو گئی. مجھے نہیں یاد پڑتا کہ پاکستان کی کوئی ٹیسٹ سیریز ایسی دلچسپ اور تھرلنگ رہی ہو.
حق ہا "اولڈ ٹریفورڈ " کا وہ ایک پوسٹ لنچ سیشن۔

ورنہ تو یہ سیریز ایشیز2005 جیسی تھرلنگ تھی۔
 
پاکستان اور ٹیسٹ چمپئین کے ٹائٹل کے درمیان اب محض کولمبو اور ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ کے نتائج کا فاصلہ رہ گیا ہے۔
پاکستان کو نمبر ون کے لئے اب لنکا کے میچ جیتنے یا ڈرا
اور کالی آندھی کے ڈرا کرنے کا انتظار کرنا ہے۔
پاکستان پائندہ باد!!!!
 
آخری تدوین:
Top