پاکستان بمقابلہ انڈیا: انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل

فرقان احمد

محفلین
10 اوورز میں 28 پر 3 آؤٹ
مطلب باز ہی رہا جائے مزید توقع رکھنے سے۔
کرکٹ میں آخری گیند کے پھینکے جانے تک حتمی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔ اپنے حوصلے جوان رکھیں۔ ابھی تو محض چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ سات تازہ دم جوان پورے عزم کے ساتھ معرکے میں شریک ہیں۔ دیکھیے، کیا ہوتا ہے؟
 
عزائم کا اظہار تو جوانوں نے فیلڈنگ میں کر دیا تھا۔ کہ پاکستان کا مستقبل "محفوظ" ہاتھوں میں ہے۔
 
کرکٹ پاکستان کو جلد از جلد راہول "دی وال" ڈریوڈ جیسا ایک بندہ درکار ہے- ورنہ حالات مزید ابتر ہونے کی اُمید ہے-
ڈریوڈ نے ریٹائرمنٹ کے بعد مسلسل نواجون کھلاڑیوں پر محنت کی ہے پہلے اجنکیا راہانے، سنجو سیمسن، شریاس ایر، رشابھ پنتھ وغیرہ کو بہترین کھلاڑیوں میں بدلا-
اب پرتھوی، شبھمان گل ڈیسائی وغیرہ کی بلے بازوں کی کھیپ کے علاوہ فاسٹ باؤلرز ماوی ، نگر کوٹھی وغیرہ کی صورت میں اچھے گیند باز بھی فراہم کئے ہیں-
یہ سبھی لڑکے جلد یا بدیر بھارت کی کو ریپرزینٹ کر رہے ہونگے-
 
ایک طرف راہول جی ہیں جنہوں آئی پی ایل کا بڑا چیک چھوڑ کر گراؤنڈ لیول پر کوچنگ کی ٹھابی جبکہ دوسری طرف مسعود رانا صاب ہیں جنکو خود بھی نہیں پتہ وہ کہ کوچ کیسے بنے اور اس ٹورکے بعد کہاں ہونگے-
 
Top