پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا : تیسرا ایک روزہ بمقام پرتھ

ابن توقیر

محفلین
مجھے تو ڈر لگ رہا ہے کہ آسٹریلیا والے بے چارے ایک میچ کی ہار "اوکھے" سے برداشت کرپارہے ہیں کل کی ہار کو کیسے برداشت کرسکیں گے۔
 
اس وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جو حالت ہے میرے خیال سے ایسی بری حالت کبھی نہ تھی۔ کم سے کم ہمارے پاس اچھے گیند باز موجود تھے مگر اب تو انکا بھی فقدان ہے۔ جن گیند بازوں سے امید کی جا سکتی تھی انکے گیند کروانے کے انداز پر پابندی ہے اور جو اچھے بلے باز تھے وہ اب بوڑھے ہو چکے ہیں اور ہماری بد قسمتی کہ ہم نے نوجوان بلے باز تیار ہی نہیں کیے۔ جن سے کچھ امید کی جا سکتی ہے انکو کبھی اوپر بلے بازی کے لیے بھیجا جاتا ہے تو کبھی نیچے والے نمبر پر۔

جب تک نجم سیٹھی صاحب پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا رہیں گے، بہتری کی امید کرنا مشکل ہی نظر آتا ہے۔
 
سُپرسمائلس،بات تو ٹھیک ہے پر شاہ صاحب ٹینشن نہ لیں،یہ ہمارے شہزادے ہیں ان کے کسی حال کا نہیں پتا چلتا،اب بھی ٹیسٹ سیریز ہارے ہیں پر ون ڈے میں آسٹریلیا کو چار ایک سے ہرا کر قوم کے دل جیت لیں گے۔

خبردار جو کسی نے "ھاساپایا"
 
حافظ عاصم

محفلین
مجھے تو ڈر لگ رہا ہے کہ آسٹریلیا والے بے چارے ایک میچ کی ہار "اوکھے" سے برداشت کرپارہے ہیں کل کی ہار کو کیسے برداشت کرسکیں گے۔
اگر ہار گئے تو برداشت تو کرنا ہی پڑے گا۔۔باقی ہرانا تو چاہیئے تا کہ آئن چیپل کو منہ کی کھانی پڑے
 
محمد وارث

لائبریرین
پرتھ کی وکٹ آج کل کیسی ہے دوستو، ہمارے زمانے میں تو پرتھ پرتھ ہو رہی ہوتی تھی۔
ہمارے زمانے سے مراد اسی اور نوے کی دہائی ہے :)
 
دنیا میں دو ہی تو گروپ ہیں ڈاکٹر صاحب، ایک "بھٹو مخالف گروپ" دوسرا "اظہر مخالف گروپ" :LOL:
ہاہاہاہاہا
اظہر مخالف گروپ تو نہیں لیکن ان میں کپتان جیسی صلاحیت موجود نہیں۔۔۔ہاں البتہ بیٹنگ کر ہی سکتا وہ
تسی اپنا کوئی وکھرا گروپ بنا لوو فیر ۔۔ ہمارے گروپ کے منشور کے حساب سے وہ نہ ون ڈے میں بیٹنگ کر سکتا ہے اور نہ کپتانی ۔۔:D
 
حافظ عاصم

محفلین
پرتھ کی وکٹ آج کل کیسی ہے دوستو، ہمارے زمانے میں تو پرتھ پرتھ ہو رہی ہوتی تھی۔
ہمارے زمانے سے مراد اسی اور نوے کی دہائی ہے :)
پرتھ میں پاکستان چھ میں سے چار میچ جیتا ہے۔۔اب یہ کنفرم نہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف کتنے جیتے
 
محمد وارث

لائبریرین
پرتھ میں پاکستان چھ میں سے چار میچ جیتا ہے۔۔اب یہ کنفرم نہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف کتنے جیتے
میرا مطلب ہے یہ وکٹ اب بھی اسی طرح تیز اور باؤنسی ہے جیسے کبھی سمجھی جاتی تھی۔ پرتھ اور جمیکا کے نام سے بڑے بڑے بلے بازوں کے ہوش اُڑ جاتے تھے۔
 
حافظ عاصم

محفلین
ہاہاہاہاہا

تسی اپنا کوئی وکھرا گروپ بنا لوو فیر ۔۔ ہمارے گروپ کے منشور کے حساب سے وہ نہ ون ڈے میں بیٹنگ کر سکتا ہے اور نہ کپتانی ۔۔:D
پاکستان کی طرف سے 2016 میں ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز اظہر کے تھے اور پوری کرکٹ میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر تھے
 
میرا مطلب ہے یہ وکٹ اب بھی اسی طرح تیز اور باؤنسی ہے جیسے کبھی سمجھی جاتی تھی۔ پرتھ اور جمیکا کے نام سے بڑے بڑے بلے بازوں کے ہوش اُڑ جاتے تھے۔
نہیں، اب وہ بات نہیں رہی. لیکن پاکستان کے اعزاز میں ویسی وکٹ تیار کی جا سکتی ہے. :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اظہر مخالف گروپ تو نہیں لیکن ان میں کپتان جیسی صلاحیت موجود نہیں۔۔۔ہاں البتہ بیٹنگ کر ہی سکتا وہ

تسی اپنا کوئی وکھرا گروپ بنا لوو فیر ۔۔ ہمارے گروپ کے منشور کے حساب سے وہ نہ ون ڈے میں بیٹنگ کر سکتا ہے اور نہ کپتانی ۔۔:D
ڈاکٹر صاحب، جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے :)
 
حافظ عاصم

محفلین
میرا مطلب ہے یہ وکٹ اب بھی اسی طرح تیز اور باؤنسی ہے جیسے کبھی سمجھی جاتی تھی۔ پرتھ اور جمیکا کے نام سے بڑے بڑے بلے بازوں کے ہوش اُڑ جاتے تھے۔
پچھلے ریکارڈ سے پاکستان کے لیے سازگار سمجھی جا رہی ہے۔۔آگے کچھ کر کے دکھا دیں تو اچھی بات ہے۔۔اور سٹارک کے نہ ہونے کا ایڈوانٹیج بھی ہے پاک کے لیے
 
حافظ عاصم

محفلین
تسی اپنا کوئی وکھرا گروپ بنا لوو فیر ۔۔ ہمارے گروپ کے منشور کے حساب سے وہ نہ ون ڈے میں بیٹنگ کر سکتا ہے اور نہ کپتانی ۔۔:D
ڈاکٹر صاحب، جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے :)
پہلے تو مجھے بتایا جائے کہ میرے پہ تکیہ کسے تھا۔۔؟؟ :dancing:
 
Top