پاکستان اور انڈیا میں جنگ کا آغاز

جاسمن

لائبریرین
پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں، پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔

پاکستانی سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائیٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک

پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا اور ان کا ڈیٹا اڑا دیا گیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
کراچی کی بندرگاہ پر ’حملے اور اس کی تباہی‘ کی انڈین خبر کی حقیقت کیا ہے؟
جنگ یا جنگی حالات کے دوران گمراہ کن معلومات پھیلنا اب عام سی بات بن گئی ہے اور ایسی ہی معلومات گذشتہ رات سوشل میڈیا اور کچھ انڈین میڈیا پر بھی نظر آئی کہ ایک انڈین حملے میں کراچی کی بندرگاہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
بی بی سی کی ٹیم نے کراچی کی بندرگاہ کا دورہ کیا اور اسے وہاں کسی حملے یا تباہی کا نام و نشان بھی دکھائی نہیں دیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا تھا کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل گرا دیے ہیں، بھارت اپنے ہی ملک میں سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جس میں 5 میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں اور ایک آدم پور میں ہی گرا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہے ہیں، ہماری ساری ہمدردی سکھوں کے ساتھ ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت اپنی مکاری سے پورےخطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جو میزائل اور ڈرون افغانستان پر داغے گئے وہ بھارت نے اپنےہی پنجاب میں میزائل گرانے کے بعد لانچ کیے، اس سے معلوم ہوتا ہے وسیع پلان ہے تاکہ خطے میں تیزی کے ساتھ عدم توازن پیدا کیا جائے، اسے جنگ کی طرف دھکیلا جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آپریشن بنیان مرصوص:
بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
العظمۃ للہ ، وڈیائی اللہ واسطے اے۔
دلیر ، نڈر اور فن حرب میں طاق ،افواج پاکستان نے کمال کر دیا!
سلامِ عقیدت! سیلیوٹ! زندہ باد!
 
جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
 
جاسمن

لائبریرین
اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے آپریشن بنی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بےچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، شیوانگی سنگھ ایک تربیتی مشن کے دوران فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئیں،
جس کے بعد پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پاکستانی حدود میں لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔ذرائع کے مطابق، شیوانگی سنگھ کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔بھارتی حکام نے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
 
سید عاطف علی

پھر تو یہ کوئی نندنی ہو گی ۔
 
Top