نبیل
تکنیکی معاون
انڈیا نے پاکستان میں کئی جگہ میزائل فائر کیے ہیں۔ یہ میزائل انڈیا سے بھیجے گئے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے انڈین فائٹر جیٹ مار گرائے جانے کے دعوے ہیں۔ اصل میدان جنگ سے باہر سائبرسپیس میں بھی معرکہ جم چکا ہے اور مبالغہ آرائی کا بازار گرم ہے۔ جنگ میں سب سے پہلا قتل سچ کا ہی ہوتا ہے۔ فی الحال تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ملک کچھ پٹاخہ بازی کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔ ٹی وی کے شعلہ نوا اینکرز اور انٹرنیٹ کے کی بورڈ وارئیرز اپنی دانست میں داستان امیر حمزہ رقم کر رہے ہیں۔ اس لڑی کا مقصد اس سلسلے میں نئی اپڈیٹس کو شئیر کرنا ہے۔ میں نے فی الحال آج کی خبر اور سیاست کے زمرہ جات سے موڈریشن کی پابند ی ختم کر دی ہے۔ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ ان زمرہ جات میں مراسلات کو صرف معلومات شئیر کرنے تک محدود رکھیں۔