پاکستان اور انڈیا میں جنگ کا آغاز

نبیل

تکنیکی معاون
انڈیا نے پاکستان میں کئی جگہ میزائل فائر کیے ہیں۔ یہ میزائل انڈیا سے بھیجے گئے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے انڈین فائٹر جیٹ مار گرائے جانے کے دعوے ہیں۔ اصل میدان جنگ سے باہر سائبرسپیس میں بھی معرکہ جم چکا ہے اور مبالغہ آرائی کا بازار گرم ہے۔ جنگ میں سب سے پہلا قتل سچ کا ہی ہوتا ہے۔ فی الحال تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ملک کچھ پٹاخہ بازی کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔ ٹی وی کے شعلہ نوا اینکرز اور انٹرنیٹ کے کی بورڈ وارئیرز اپنی دانست میں داستان امیر حمزہ رقم کر رہے ہیں۔ اس لڑی کا مقصد اس سلسلے میں نئی اپڈیٹس کو شئیر کرنا ہے۔ میں نے فی الحال آج کی خبر اور سیاست کے زمرہ جات سے موڈریشن کی پابند ی ختم کر دی ہے۔ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ ان زمرہ جات میں مراسلات کو صرف معلومات شئیر کرنے تک محدود رکھیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین


ویسے انڈیا آلیو ، کوئی پتہ لگی گیا ہوسی آ ، تے کوئی اگے وی پتہ لگسی آ ، ایسو پاکستان اپنڑی مرضی نال ، تے ایدرا واپسی مڑی تے ساڈی مرضی ہوسی!
کیہاں کہ:

جاگ اٹھا ہے سارا وطن

ترجمہ:
ویسے انڈیا والو ، کچھ پتہ چل گیا ہوگا اور کچھ تمہیں آگے بھی پتہ چلے گا۔ پاکستان آو گے اپنی مرضی سے اور یہاں سے واپس ہماری مرضی سے جاو گے۔
وہ کس لیے کہ:

جاگ اٹھا ہے سارا وطن
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان کے دعووں سے قطع نظر ایک ہندی چینل میں سنا/دیکھا ہے کہ انڈیا نے خؤد ایک رافیل جہاز گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے ،
کیا یہ کسی نے کسی اور ذریعے سے دیکھا/سنا ؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کل رات بھارت نے اس جنگ کی معلومات دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں دفتر خارجہ کے سیکرٹری سے سوال ہوا کہ پاکستان نے پانچ لڑاکا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے اس کا بتائیں تو سیکرٹری صاحب نے نہ ہی تصدیق کی اور نہ ہی تردید بلکہ وہ کہتے ہیں کہ موقع آنے پر تفصیل سے بتایا جائے گا۔
 
Top