پاکستانی کرکٹرز اور سزائیں

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کرکٹرز سلمان، آصف اور عامر اور مزید دو عدد پاکستانی، دونوں کا نام مظہر ہے، کو لندن کی ایک عدالت نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزائیں سنا دی ہیں اور یہ سب کے سب اب جیل میں ہیں۔ جرمانے الگ سے ادا کرنے ہیں۔

پاکستان پہلے کیا کم بدنام ہو رہا ہے جو اس کی کسر رہ گئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تین کھلاڑی اور ایک ایجنٹ جس کا نام مظہر مجید ہے، ان کو سزا ہوئی ہے۔ ایک اور آدمی کا بھی نام سامنے آیا ہے، اس کا نام بھی مظہر ہی ہے لیکن اس کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔ ٹی وی پر ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں مظہر مجید، جس کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور اس کے والد وہاں گھنٹہ گھر کے نیچے گھڑیاں مرمت کیا کرتے تھے اور گھنٹہ گھر کی گھڑی کو چابی بھی دیا کرتے تھے، وہاں سے شروع کر کے آج تک مظہر مجید کیا کرتا رہا، سب شامل تھا۔ اسی میں دوسرے مظہر کا نام بھی آیا تھا۔
 

حماد

محفلین
مظہر محمود وہ انڈر کور صحافی ہے جس نے ان تینوں کو اکسپوز کیا .
مظہر محمود بھی پاکستانی نژاد برطانوی ہے جسکے والدین ١٩٦٠ کی دہائی میں برطانیہ جا کر آباد ہووے . اسکے والد بھی صحافی تھے .
مظہر نے پہلی نوکری اٹھارہ سال کی عمر میں حاصل کی اور پہلی سٹوری اپنے ہی ایک فیملی فرینڈ کے پائریٹڈ ویڈیوز بیچنے پر کی .
برطانوی تفتیشی صحافت میں مظہر ایک بڑا نام بن کر ابھرا . اور اس نے اپنے کیرئر میں انڈر کور کام کرتے ہووے بہت سے بڑے جرائم سے پردہ اٹھایا .اس نے دوسرے کئی ایوارڈز کے ساتھ کئی بار "رپورٹر آف دی ائر" کا ایوارڈ بھی جیتا .
مظہر محمود اکثر شکار پھانسنے کیلئے عربی شیخ کا روپ دھارتا ہے اسلئے اسے "فیک شیخ " کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے .
 

حماد

محفلین
پاکستانی کرکٹرز سلمان، آصف اور عامر اور مزید دو عدد پاکستانی، دونوں کا نام مظہر ہے،۔۔


مظہر محمود نے ہی تو سپاٹ فکسنگ کی لعنت کو اکسپوز کیا . اسے سزا نہیں بلکہ سن ٢٠١١ کا رپورٹر آف دی ائر کا ایوارڈ دیا گیا ہے
مظہر مجید جو ان کھلاڑیوں کا ایجنٹ تھا کو سب سے زیادہ سزا دی گئی ہے .
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی میری معلومات کےمطابق ایک کا نام مظہر اور دوسرے کا اظہر ہے۔۔ یہ بھی ممکن ہے غلطی سے ایک کو اظہر لکھا گیا ہو۔
 

محمد امین

لائبریرین
مظہر محمود پاکستانی نژاد برطانوی صحافی ہیں اور انہیں جیل نہیں ہوئی کیوں کہ ان پر کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ مظہر مجید اور اظہر مجید دونوں بھائی ہیں اور ان میں سے مظہر مجید کو جیل ہوئی ہے۔ اظہر مجید پر بھی کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
 

عسکری

معطل
اچھا ہوا یہ جواری اب چکی پیسیں اور مزدوری کریں ان کی اپنی اوقات تو چند ٹکے کی تھی کم از کم اس سبز شرٹ کا ہی مان رکھ لیتے ۔پر ایسا نہیں ہوتا اب یہ مثآل ہے سب جواریوں کے لیے کہ باز آ جاؤ ۔اور ہمیں برطانیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے ہماری مدد کی کرکٹ کو صاف کرنے کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
ارے وہاں کہاں چکی پیسیں گے، وہاں کی جیل میں آرام ہی آرام ہے بس قید کی پابندی ہے۔ اگر پاکستانی جیل ہوتی تو بات بھی تھی۔
 

عسکری

معطل
ارے وہاں کہاں چکی پیسیں گے، وہاں کی جیل میں آرام ہی آرام ہے بس قید کی پابندی ہے۔ اگر پاکستانی جیل ہوتی تو بات بھی تھی۔

چلو کوئی بات نہیں علامتی ہی سہی ویسے وہاں کی جیل جس میں عامر ہے وہاں قتل کر دیا تھا کسی نے پاکستانی شہری کو پچھلے سال اور بہت ہی مشہور ہے وہ جیل نسل پرست اور تعصب کے لیے اب عامر چکی نا پیسے گا تو کم از کم اسے گورے ستائیں گے تو سہی یہی کافی ہے ہمارے لیے ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو اپنوں کے ہاتھوں ہی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے تھے کہ دیگر پاکستان قیدیوں نے وہ بُرا بھلا کہا کہ نماز بھی نصیب نہ ہوئی، اُلٹا جیل والوں کو ان کی سیکورٹی بڑھانی پڑی۔ گورے قیدیوں کی باری تو بعد میں آئے گی۔
 

عسکری

معطل
آج تو اپنوں کے ہاتھوں ہی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے تھے کہ دیگر پاکستان قیدیوں نے وہ بُرا بھلا کہا کہ نماز بھی نصیب نہ ہوئی، اُلٹا جیل والوں کو ان کی سیکورٹی بڑھانی پڑی۔ گورے قیدیوں کی باری تو بعد میں آئے گی۔

ہاں تو اچھا کیا بھئی کیا غلط ہوا روز 10 جوتے بھی مارنے چاہیے صبح دوپہر شام ان ٹھگوں کو ھھھھھھھھھھھھھھھھھ
 

محمد وارث

لائبریرین
مجرم وہ جو پکڑا جائے وگرنہ کونسا ایسا باعزت ملک ہے جس کے کھلاڑی ایسے کاموں میں ملوث نہیں ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی لاپرواہی کی سزا ملی ہے، نکمے کہیں کے۔
 
Top