پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

محمداحمد

لائبریرین
آج کل ٹوئیٹر پر کچھ ٹرینڈز چل رہے ہیں کہ جن میں ترک مصنوعات کو خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔ ایسا امریکہ کی طرف سے ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں کے رد عمل میں کیا جا رہا ہے ۔ اور ترکی میں بھی امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ہیش ٹیگ چل رہے ہیں ۔

مجھے یہ ٹرینڈ دیکھ کر خیال آیا کہ پاکستانی تو پاکستانی مصنوعات نہیں خریدتے، ترک مصنوعات کیا خریدیں گے۔

باوجود اس کے کہ پاکستان میں مصنوعات بنانے والے ادارے مشکلات کا شکار ہیں اور پاکستانی مصنوعات اکثر بین الاقوامی معیار کو نہیں پہنچ پاتی، کچھ پاکستانی مصنوعات ایسی ہیں کہ جو معقول حد تک معیاری ہیں اور جنہیں پاکستانیوں کو ترجیح دینی چاہیے۔

انگریز کے دور میں مسلم رہنماؤں نے سودیشی تحریک چلائی تھی کہ جس کا مقصد مقامی مصنوعات کو فروغ دینا تھا۔ آج بھی اس بات کی ضرورت ہے کہ حتی الامکان پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔

اس دھاگے میں ہم اچھی اور معیاری پاکستانی مصنوعات کا ذکر کریں گے۔

انتباہ: اس دھاگے کے کوئی تجارتی مقاصد نہیں ہیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میڈی کیم کی مصنوعات پاکستانی ہیں اور کافی معیاری ہیں۔

سنا ہے کہ یہ خلیل احمد نینی تالا والا صاحب کی فرم ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ڈینٹونک ٹوتھ پاؤڈر بنانے والے اعلیٰ کیمیکل والے ہیں۔

اب ان کے ٹوتھ پیسٹ بھی آتے ہیں جو کافی بہتر ہیں اور میں استعمال کرتا رہا ہوں۔
 
Top