پاکستانی سرکاری ویب سائیٹس اردو زبان میں

asakpke

محفلین
شمشاد صاحب، پسند کرنے کا شکریہ۔ کوشش کرونگا، اگر مزید ملیں تو وہ بھی شامل کروں۔
 

فاتح

لائبریرین
اردو کو پاکستان کی واحد قومی اور دو سرکاری زبانوں میں سے ایک کا درجہ حاصل ہے اور یوں تمام سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر اردو زبان میں مواد موجود ہونا چاہیے لیکن صد افسوس کہ ہم لکیر کے فقیر ہیں اور اس حد تک انگریز اور انگریزی زدہ ہیں کہ عوامی دلچسپی و ضرورت کا مواد قومی زبان میں پیش کرنا اپنے شایانِ شان نہیں سمجھتے۔
این ٹی سی اور سمیڈا کی کی ویب سائٹوں کو اردو میں دیکھ کر فی الواقعہ جی خوش ہو گیا۔ شکریہ عامر شہزاد صاحب۔
 

asakpke

محفلین
وجی صاحب، واقعی بہت افسوس ہوا، خاص طور پر عربی اور چینی کو موجودگی، اور اردو کی غیر موجودگی۔ میں نے ان کے پتے پر ای میل تو کی ہے، مگر زیادہ امید نہیں۔
 
Top