پاکستانی ریلوے کے اہلکاروں کا ٹکٹوں میں کرپشن

پاکستان ریلوے کےٹکٹ گھر کےاہلکارٹکٹوں پر زیادہ پیسے لے کر خوب حرام کما رہے ہیں۔ میں16مئی کو بزریعہ خیبرمیل حیدرآباد سے کراچی تک کا سفر کیا ۔حیدرآباد اسٹیشن کےٹکٹ گھر کےاہلکارسے میں نے ٹکٹ 160 روپے میں لیا جبکہ اصل قیمت پراسٹامپ لگا کر اصل قیمت کو چھپا دیا تا کہ خوب حرام کما سکے۔ تمام مسافروں سے ٹکٹ کی قیمت 160روپے وصول کی گئی۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ دوران سفر ٹکٹ کو کسی نےچیک بھی نہیں کیا۔ حیدرآباد سے ڈرگ روڈ اسٹیشن کراچی کا تھا جبکہ میں نے سفرحیدرآباد سےکینٹ اسٹیشن کراچی تک کا سفرکیا۔ اور کسی نے مجھےنہیں پکڑا۔

6001.jpg


خبرکا ماخذ
http://farhandanish.wordpress.pk
 

گرائیں

محفلین
آپ کو ایمانداری کا ظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی سٹیشن پر اتر جانا چاہئے تھا۔ اگر وہ بے ایمان ہیں، آپ تو مت بنیں۔
 

راشد احمد

محفلین
اس کرپشن کے بارے میں‌مختلف اخبارات سے رابطہ کریں اور ان میں چھپوائیں

اور چیف جسٹس اور گورنر سندھ کو بھی خط لکھیں
 
ریلوے میں ایما ندار افراد کی کثرت ہے لیکن اس پر کرپٹ عناصر نے قبضہ کیا ہو اہے. ریلوے میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے اور افسران نے ادارے کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
 

خرم

محفلین
ویسے اس دھاگہ میں خبر کی کیا بات تھی؟ خبر تو تب ہوتی جب آپ لکھتے کہ "پاکستان ریلوے میں ایمانداری کا چلن۔ ہر کوئی اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے رہا تھا"
 

دوست

محفلین
بعض‌اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ کرائے بڑھ جانے کے بعد نئی ٹکٹیں جب تک نہیں چھپتیں پرانیوں‌پر ہی ایسے کرایے کی مہر لگا کر کام چلایا جاتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
ہو سکتا ہے کہ شاکر عزیز کی بات درست ہو لیکن ریلوے کی شہرت کچھ اس قسم کی ہے کہ اس ادارے سے لوگوں کا اعتبار اٹھ چکا ہے۔
 
Top