پاکستانی دستاویزی فلم ۔ سیونگ فیس ۔ نے آسکر ایوارڈ حاصل کرلیا۔

ایک ایوارڈ میں بھی اپ کو دیتا ہوں
رنگ میں بھنگ ڈالنے کا پاکستانی ایوارد
پنجابی میں اسے دودھ میں مینگنی ڈالنا ایوارڈ بھی کہتے ہیں
 

ساجد

محفلین
ایک ایوارڈ میں بھی اپ کو دیتا ہوں
رنگ میں بھنگ ڈالنے کا پاکستانی ایوارد
پنجابی میں اسے دودھ میں مینگنی ڈالنا ایوارڈ بھی کہتے ہیں
"رنگ میں بھنگ" اور " دودھ میں مینگنی" کی امثال ایک ہی عمل پر منطبق کرنا آپ جیسے باہمت بندے ہی کام ہو سکتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
:)
بات یہ ہے جتنی اوقات اس رنگ میں بھنگ ایوارڈ کی ہے اس سے بھی کم میری نظرمیں اسکر ایوارڈ کی ہے
پر ،بھیا جی، آپ کی نظر میں تو آسکر پر بات کرنا ہی غلط ہے۔ اب آپ تو یہ غلطی نہ کریں۔ کہیں کچھ "چوہے" تو نہیں رہ گئے ہیں نو سو کا عدد پورے ہونے میں :D
 

ظفری

لائبریرین
اس ڈاکومنٹری کو دو مختلف تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ ایک یہ کہ پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی کہ کچھ ایسے سانحات کو دنیا کے لیئے لمحہ فکر بنا دیا ہے ۔ جو کہ آج کل پاکستان میں بہت عام ہوگئے ہیں ۔ ( اخبار میں کم از کم ہفتے میں ایک بار ایسی خبر پڑھنے کو ملتی ہے ) ۔ دوم یہ کہ پاکستان کے قدامت پسند معاشرے میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ان واقعات کی نہ صرف چھان بین کرتے ہیں بلکہ ملکی اور بین القوامی سطح پر لے جاکر ایسے واقعات کی نہ صرف نشان دہی کرتے ہیں بلکہ یہ بھی باور کراتے ہیں کہ ان مسدود حالات میں بھی خواتین کس طرح اپنے تحفظات کیساتھ کیسے کیسے واقعات کا سامنا کرتیں ہیں ۔
اب یہ جگ ہنسائی تو سب سے پہلے یہ طے کرنا پڑے گا کہ ایسے واقعات کو جاری رہنا دیا جائے کہ کم ازکم ہمیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اگر پڑتا ہے تو ایسے واقعات کی سختی سے مذمت کیساتھ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جانی چاہیئے جو ایسے واقعات کو روکنے کے لیئے اپنے تئیں کوشش کر رہے ہیں ۔

کل کی ایک خبر ۔۔۔۔۔۔۔
HTML:
http://jang.com.pk/jang/mar2012-daily/04-03-2012/u98848.htm
 

عین عین

لائبریرین
یہ سوچ برسوں سے ہمارے ساتھ ہے، یوں ہو گیا تو ٹیلی نار نہ استعمال کرو، میڈونلڈ نہ جاؤ، آسکر ملے تو رد کر دو۔۔۔۔۔ عجیب لوگ ہیں۔
ضروری نہیں کہ کوئی کالم نگار پست خیال پیش نہ کرے اور بڑے کالم نگار کیا ہوتے ہیں؟ جو بڑا ہو سکتا ہے وہ کبھی چھوٹا نہیں ہو سکتا کیا؟
وہ آسکر چھوڑ دے، بھائی آپ ان کی بنائی ہوئی اشیا ان کی ایجادات استمال کرنا چھوڑ دو۔ اور یوں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواؤ ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصل میں کچھ لوگوں کو گلاس آدھا خالی دکھتا ہے اور کچھ کو آدھا بھرا ہوا، حالانکہ بات ایک ہی ہوتی ہے لیکن سوچ مختلف ہو جاتی ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
میں سمجھتا ہوں فلموں کے ذریعے معاشرتی خامیوں کو اجاگر کرنے سے پہلے فلم بنانے والوں کو اس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لے لینا چاہیے۔
معاشرتی خامیاں ٹھیک کرنے کی جدوجہد اگر کسی دوسرے معاشرے کے مفادات اور مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے تو معاملات خراب ہوتے ہیں جن کی خامیاں ہوں انہیں خود ہی اس کے ممکن حل بھی تلاش کرنے چاہییں کبھی بھی کوئی غیر جو ان کی تہذیب کو سمجھتا ہی نہ ہو اصلاح نہیں کرسکتا۔
ہمارا پورا معاشرہ عدم اعتماد کا شکار ہے معاشرتی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں لوگوں نے دھوکے نہ کھائے ہوں اس لئے جب تک لوگوں کو مطمن کرنے کے بعد کسی اصلاحی کام کا حصہ بنایا جائے گا تو نتیجہ زیادہ بہتر ہوگا۔ ان شاء اللہ

کیا کسی کے علم میں ہے کہ کبھی فلموں کے ذریعے شرامین صاحبہ نے پاکستانی معاشرے کی کسی خوبی کو بھی اجاگر کیا ہے؟
ان کے موضوعات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ NGOsکی آمدن بڑھانے کے لئے فلمیں بنارہی ہیں۔
 

ساجد

محفلین
یہ سوچ برسوں سے ہمارے ساتھ ہے، یوں ہو گیا تو ٹیلی نار نہ استعمال کرو، میڈونلڈ نہ جاؤ، آسکر ملے تو رد کر دو۔۔۔۔ ۔ عجیب لوگ ہیں۔
ضروری نہیں کہ کوئی کالم نگار پست خیال پیش نہ کرے اور بڑے کالم نگار کیا ہوتے ہیں؟ جو بڑا ہو سکتا ہے وہ کبھی چھوٹا نہیں ہو سکتا کیا؟
وہ آسکر چھوڑ دے، بھائی آپ ان کی بنائی ہوئی اشیا ان کی ایجادات استمال کرنا چھوڑ دو۔ اور یوں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواؤ ناں۔
آسکر کے معاملہ میں اگرچہ میں آپ سے متفق ہوں لیکن سطورِ بالا میں موجود نیرنگی خیال سے کوئی کیا نتیجہ اخذ کرے ;) ؟ ۔
 

عین عین

لائبریرین
آسکر کے معاملہ میں اگرچہ میں آپ سے متفق ہوں لیکن سطورِ بالا میں موجود نیرنگی خیال سے کوئی کیا نتیجہ اخذ کرے ;) ؟ ۔

ساجد بھائی کوئی کی فکر چھوڑیے، وہ جو اخذ کرے، کرنے دیں۔آپ بتایے کہ سطور بالا میں سے کس بات سے الجھاوا محسوس کر رہے ہیں۔ ہم آپ کو جواب دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔ بالا نمبر ون یا بالا نمبر ٹو۔۔۔۔۔۔
شکرن کہ آسکر کے معاملے پر متفق ہیں آپ مجھ سے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی کوئی کی فکر چھوڑیے، وہ جو اخذ کرے، کرنے دیں۔آپ بتایے کہ سطور بالا میں سے کس بات سے الجھاوا محسوس کر رہے ہیں۔ ہم آپ کو جواب دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔ بالا نمبر ون یا بالا نمبر ٹو۔۔۔۔ ۔۔
شکرن کہ آسکر کے معاملے پر متفق ہیں آپ مجھ سے۔
میرے خیال میں آپ جس کام (بائیکاٹ) کو غلط سمجھ رہے ہیں خود بھی اس کی موافقت میں چلے گئے۔ اتفاق سے میں بھی اشیاء کے استعمال کے بائیکاٹ کے ذریعہ احتجاج کے حق میں نہیں ہوں۔
 

عین عین

لائبریرین
میرے خیال میں آپ جس کام (بائیکاٹ) کو غلط سمجھ رہے ہیں خود بھی اس کی موافقت میں چلے گئے۔ اتفاق سے میں بھی اشیاء کے استعمال کے بائیکاٹ کے ذریعہ احتجاج کے حق میں نہیں ہوں۔
ساجد بھائی آپ کو سلجھاوا دینے کا ارادہ رکھتے ہوئے ہم خود الجھ گئے۔ سطور بالا کی بابت پوچھ رہا ہوں۔ آپ اشیا کے استعمال والی بات پر "نیرنگی خیال" کی بات کی ہے یا کالم نگار سے متعلق ہماری بات سے کوئی اختلاف تھا۔ میں اس وقت سمجھ نہیں پایا ہوں آپ کی بات۔
 

ساجد

محفلین
نہیں ۔ بھائی ، کوئی الجھاؤ والی بات نہیں ۔ بس یہ کہنا مقصود تھا کہ ٹیلی نار ، میکڈونلڈ اور آسکر کے بائیکاٹ پر آپ کی جو رائے ہے وہ سرخ الفاظ میں موجود آپ کے خیال سے مختلف ہے۔ بس اسی طرف توجہ کرانا تھی:)
 

عین عین

لائبریرین
اگر بات کالم فگار کی ہو رہی ہے تو ان کا پردہ قلم کاری تو زیک نے چاک کر دیا ہے۔ میں بے بھی گوگل پر جا کر چند ایوارڈز اور فلموں کے بارے پڑھا ہے جو امریکی درندگی کے موضوع پر ہیں۔ ان کا کیا کریں۔۔
کچھ مغرب سے انتہائی خوف زدہ اور امریکا سے بے حد ناراض بھائی اسے بھی انہی کی چال قرار دے دیں تو بھی عجب نہیں۔
 

ابن عادل

محفلین
میرا خیال ہے کہ
معلوم نہیں یہ کالم نگار کیسی بکواس لکھتے ہیں. ابھی پانچ سال پہلے کی بات ہے کہ بہترین ڈاکومنٹری کا ایوارڈ ٹیکسی ٹو دا ڈارک سائڈ کو ملا تھا جو ٹارچر سے متعلق ہے اور اس میں مین کہانی افغان دلاور کی ہے جسے امریکیوں نے تشدد کر کے مار دیا. بہتر ہے کہ ایسے افسانوی کالم فکشن سیکشن میں پوسٹ کئے جائیں
میرا خیال ہے کہ ان کے دلائل کا بھی رد کیا جائے ۔ اور یہ بات اہم ہے کہ شرمین عبید نے ڈاکو مینٹری میں پاکستان کا کونسا قابل فخر کارنا مہ گنوایا ہے ؟
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ
میرا خیال ہے کہ ان کے دلائل کا بھی رد کیا جائے ۔ اور یہ بات اہم ہے کہ شرمین عبید نے ڈاکو مینٹری میں پاکستان کا کونسا قابل فخر کارنا مہ گنوایا ہے ؟
تو رد کرنے کے لئے دلائل پیش کریں نا!!

کیا ڈاکٹر جواد کا جلی خواتین اور لڑکیوں کی پلاسٹک سرجری کرنا کارنامہ نہیں ہے؟ کیا ظلم کے خلاف بولنا کارنامہ نہیں ہے؟
 
Top