پاپا کی پیاری - ماما کا راج دلارا

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی اس نے سیاسیات میں ماسٹر کر رکھا ہے اور اب انگریزی میں ماسٹر کر رہی ہے اس لیے اسے قائم یا سلامت میں رعایت دے دیں۔

سیاست میں تو ویسے بھی کیا ہوتا ہے، آپ جانتے ہی ہوں گے۔
 
سعود بھائی اس نے سیاسیات میں ماسٹر کر رکھا ہے اور اب انگریزی میں ماسٹر کر رہی ہے اس لیے اسے قائم یا سلامت میں رعایت دے دیں۔

سیاست میں تو ویسے بھی کیا ہوتا ہے، آپ جانتے ہی ہوں گے۔
ہم نے تو اسی توقع میں پوچھا تھا کہ شاید کوئی سیاسی بیان آ جائے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے کیسے نظر لگائی :shocked: خود ناشتہ کرنے سے جان چھڑائی ہو گی تو امی سے ڈانٹ پڑ گئی ہو گی۔


واؤ۔ کدھر ہیں وہ صفحات؟ آپ پہلی قسط پوسٹ کر دیں شگفتہ۔ اور اس وقت تک لکھتی رہیں جب تک تسلی نہیں ہوتی۔ :)

قسط وار کا سوچا تو پھر شاید ہی یہ کام ہو سکے فرحت :happy: جہاں تک امی ابو کے پیار کی بات ہے تو دونوں جانب سے برابر ہے اور بہترین :lovestruck: اور جہاں تک ڈانٹ کی بات ہے تو ابو کو تو لگتا ہے کہ ڈانٹنا ہی نہیں آتا البتہ امی کو آتا ہے :happy: جیسے امی کا نظریہ ہے کہ ان کی اولاد میں سب سے زیادہ میں نے انہیں ستایا ہے تو میں امی سے کہا کہ گولڈ میڈل بھی تو آپ کی اسی اولاد نے ہی حاصل کیا ہے :happy:
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ جتنی زیادہ ڈانٹ اتنا ہی اچھا میڈل، آپ کے کہنے کا یہی مطلب ہے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
امید پر دنیا قائم ہے۔ اردو محفل کی سالگرہ آ رہی ہے۔ میں تمہارا نام تجویز کر دوں گا۔ تمہارا کچھ تو لحاظ رکھنا ہی پڑے گا ناں اور تمہارے چاچو کو بھی سفارش کرنے کے لیے کہوں گا۔
 
Top