پانی کے ذریعہ علاج

رضا

معطل
السلام علیکم!
مسلمانوں کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت پیش خدمت ہے۔
پانی کے ذریعہ علاج۔۔۔۔


اردو محفل کے ممبران میں سے کسی کواس سے پہلے یا اس دھاگے کو پڑھ کر عمل کرکے جو فوائد حاصل ہوئے۔
نیچے جوابات میں اس کا تذکرہ کیجئے۔

میں نے اس طریقہءعلاج کو اپنایااور بہت مفید پایا۔بعض کہیں گے کہ اتنا پانی اور وہ بھی نہار منہ پینا آسان کام نہیں ہے۔
پینا تو واقعی مشکل ہے۔بھیّا اُنڈیلنا پڑتا ہے۔
لیکن آپ بیماریوں سے بھی توبچے رہتے ہیں۔جس طرح گاڑی کی سروس ہوتی ہے بالکل اسی طرح اس علاج سے جسم کی بھی سروس ہوجاتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس طرح‌ کے پیغامات میں‌ دو باتیں مدِنظر رکھیں

1۔ پیغامات میں جب کوئی تصویر چسپاں کریں تو ساتھ اس کا متن بھی تحریر کر دیا کریں۔ اس سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے، خصوصاً وہ دوست جو اس تصویر کو کسی وجہ سے نہیں دیکھ پاتے

2۔ تصاویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے www.photobucket.com نامی ویب سائٹ کا استعمال زیادہ بہتر ہے کہ کچھ دوست سعودی عرب میں رہتے ہیں اور انہیں یہ تصاویر دکھائی نہیں دیتیں
 

سپینوزا

محفلین
واقعی پانی ہر بیماری کا علاج ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اگر آپ بیماری میں دوا کھاتے رہیں مگر پانی نہ پئیں تو آپ ٹھیک ہونے کی بجائے مر جائیں گے۔

اگر عام پانی سے آپ بہتر محسوس نہ کریں تو پانی میں کچھ امیبا ڈال کر پئیں یقینا افاقہ ہو گا۔
 

گلِ لالہ

محفلین
امیبا unicellular یا یک خلوی مائکروسکوپک organism ہے۔ اس کو kingdom animalia میں ہی شامل کیا جاتا ہے لیکن اس کا تعلق invertebrates (یعنی جن جانوروں میں backbone نہیں ہوتی) میں کیا جاتا ہے۔ یہ پانی کا جاندار ہے۔ آپ کو فریش واٹر میں کثرت سے ملے گا۔ اس کے علاوہ یہ نمکین پانی میں بھی پایا جاتا ہے۔ لیکن جہاں تک ہماری معلومات کہتی ہے امیبا کی اکثریت parasitic ہے اور بہت سی بیماریاں پیدا کرتی ہیں اور ان میں سے ایک عام بیماری amoebic dysentery ہے ۔ یہ امیبا running waters میں پائے جاتے ہیں اور انسانی جسم ہیں داخل ہونےکے بعد cysts بنا لیتے ہیں۔ جس کے بعد انفیکشن سٹارٹ ہو جاتا ہے۔ جس کی علامات میں شامل ہیں اور باقاعدہ علاج نہ ہونے کی صورت میں خدانخواستہ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
یہ وہ سب ہے جو ہم نے مائکروبائیولوجی میں پڑھا ہے۔ اکثر امیبا بیماری پیدا کرنے بیکٹریا کے host کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ ان امیبا کو انھی بیکٹریا کے خلاف antibiotics بنانے کے لئے استعمال کیا جائے۔
لیکن امیبا کو پانی کےساتھ بطورِ علاج کے استعمال کرنے کے بارے میں ہماری معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ ایک نئی انفارمیشن ہے ہمارے لئے۔ اگر کسی کو اس کے بارے میں کسی authentic source کا معلوم ہو تو ہمیں ضرور بتائے گا۔
 

سیفی

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ نہار منہ پانی پینے کے کچھ نقصانات ہیں۔۔۔۔میں حوالہ بعد از تلاش مہیا کروں‌گا۔۔۔۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ہے کہ رات سونے کے بعد معدے میں رطوبت جمع ہوتی ہے ۔۔۔اس لئے صبح نہار منہ خشک روٹی کے ایک دو نوالے یا کچھ خشک چنے کھانے چاہئیں جو اس رطوبت کو جذب کرلیں۔۔

میرے ایک دوست کو کافی عرصے سے معدے کا مسئلہ تھا ۔۔۔۔ ڈاکٹروں‌ نے بھی یہی بتایا تھا کہ صبح نہار منہ دو گلاس پانی پی لیا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانی پی پی کر بیچارہ تو بس۔۔۔۔۔۔

اسی نے مجھے کتاب دکھائی تھی جس میں نہار منہ پانی سے ممانعت اور خشک روٹی کے ایک آدھ نوالے کا ذکر تھا ۔۔۔۔ اس نے یہ عمل کیا اور اللہ کا کرم ہے کہ اب اسکا معدہ کا مسئل بڑی حد تک حل ہو چکا ہے

آجکل ڈاکٹروں کو صلواتیں سناتا ہے ۔۔۔۔۔ :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ضروری تو نہیں کہ ایک ہی علاج سبکو راس آئے، کچھ کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ ویسے میں نے بھی یہی پڑھا اور سنا ہوا ہے کہ صبح نہار منہ پانی پینا چاہیے۔
 

hakimkhalid

محفلین
بہت خوب !

پانی سے علاج کایہ نسخہ طب‌آیور ویدک(ہندی طب) میں کم وہبیش ہزاروں سال سے مروج اور ہزارہا سال قبل کے رشیوں سے منسوب ہے۔

طب اسلامی میں بھی پانی کی انتہائی اہمیت ہے۔

پیارے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم)فرماتے ہیں کہ بخار ایک آگ ہے اور اسے پانی سے ٹھنڈا کیا کرو۔

لیکن یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہے کہ بعض امراض خصوصا جن میں گردے پانی کا مکمل اخراج نہ کرسکیں،ہمہ اقسام کے ورموں وغیرہ میں پانی کا اسقدر استعمال موت سے ہمکنار بھی کر سکتا ہے۔

نسخہ کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن اسکا بلکہ کسی بھی نسخہ کا استعمال کوالیفائڈ معالج کے مشورے اور نگرانی میں ہی ضروری ہے۔

بعض امراض اور مریض کی کیفیات میں نہار منہ پانی کا استعمال مفید ہے اور بعض میں نہایت مضر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top