پانچ سائنسدان جنھوں نے سوچ کا رخ بدل دیا!

arifkarim

معطل
151004131705_tyson_624x351_bbc_nocredit.jpg

ایڈورڈ ٹائسن
ایڈورڈ ٹائسن
سنہ 1651 میں پیدا ہونے والے ایڈورڈ ٹائسن کو انسانوں اور جانوروں کے جسم کی اندرونی ساخت کے مطالعے کا موجد مانا جاتا ہے۔

ان کا موقف تھا کہ جانوروں کے جسم کے مطالعے سے ہمیں انسان کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔اس سلسلے میں انھوں نے بن مانس کے جسم کی اندرونی ساخت کو جاننے کے لیے انسانوں اور بندروں کے جسم کو ذہن میں رکھا۔

ایڈورڈ ٹائسن نےدیکھا کہ بندروں کے مقابلے میں بن مانس اور انسان میں زیادہ مطابقت پائی جاتی ہے۔

ایٹونیو وان لیوین ہوئک
151004131854_leeuwenhoek_624x351_bbc_nocredit.jpg

ایٹونیو وان لیوین ہوئک
ولندیزی سائنس دان لیوین ہوئک سنہ 1632 میں پیدا ہوئے۔ وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے خوردبینی جاندار یعنی بیکٹیریااور خون بنانے والے خلیوں کو دیکھا۔ اس سے نطفے لو سمجھنے میں بہت مدد ملی۔

لیوین ہوئک اپنی طویل حیات کے دوران کئی سو خوردبینیں بنائیں۔ ان کے کام میں خوردبینی جانداروں کے نمونوں کی اپنے جسم پر افزائش کا مشاہدہ بھی شامل ہے۔

ایلفرڈ رسل والیس
151004130941_russel_624x351_bbc_nocredit.jpg

ایلفرڈ رسل والیس
سائنس کی تاریخ میں نظریہ ارتقاء بہت زیادہ اہم ہے۔ چارلس ڈاروین اور ایلفرڈ رسل وہ دو نام ہیں جنھوں نے مل کر اسے دریافت کیا۔ لیکن اگر والیس نہ ہوتے تو یہ نظریہ شائع نہ ہوسکتا۔

والیس سنہ 1823 میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں وہ اس خیال سے بہت متاثر تھے کہ جاندار شاید ارتقاء کے عمل سے گذرتے ہیں اور اسی کے وہ اس طریقہ کار کو جاننے کے لیے پرعزم تھے۔

سنہ 1858 میں جب وہ انڈونیشیا میں تھے تو انھیں ملیریا ہو گیا یہی وہ وقت تھا جب انھوں نے قدرت کے چناؤ کے نظریے کو سمجھا۔

مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ کئی برس پہلے ڈاروین بھی اسی نتیجے پر پہنچ چکے تھے۔ اوراس کے بعد دونوں نے مل کر اس نظریے کو پیش کیا۔

فریز بیرن نوپسکا
151004130814_nopsca_624x351_bbc_nocredit.jpg

فریز بیرن نوپسکا
ہنگری سے تعلق رکھنے والے فریز بیرن نوپسکا ان پہلے لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے یہ سوچنا شروع کیا کہ معدوم ہو جانے والے جانور کیسے رہتے سہتے تھے۔

نوپسکا سے پہلے قدیم حیات دان ہی اس موضوع پر دلچسپی رکھتے تھے جنھوں نے ڈائنوسار اور دیگر معدوم جانوروں کے بارے میں کوشش کی تاہم ان کی جانب سے معدوم جانوروں کے رہن سہن کے حوالے سے کوئی تحقیق نہیں کی گئی۔

مثلاً نوپسکا کے اس خیال کو ابتدا میں مسترد کیا گیا کہ ڈائنوسار اپنے گروہ میں شامل چھوٹے ڈائنوسار کا خیال رکھتے ہیں لیکن بعد میں ملنے والے ریکارڈ سے یہ ثابت ہوا کہ وہ اپنی قیام گاہوں کی حفاظت کرتے تھے۔

سر ہانس سلوان
151004131749_sir_hans_624x351_bb_nocredit.jpg

سر ہانس سلوان
سر ہانس سلوان کا تاریخ میں ایک انفرادی مقام ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہےکہ ہ جانوروں اور پودوں کے نمونوں کے علاوہ میڈلز، سکے، کتابیں، مجسمے، ڈرائینگز اور بہت سی چیزوں کو اکھٹا کرنے کا شوق رکھتے تھے۔

جب سنہ 1753 میں ان کی وفات ہوئی تو ان کی وصیت سامنے آئی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کی اکھٹی کی گئیں 71 ہزار اشیا 20 ہزار پاؤنڈ میں حکومت کو دے دی جائیں۔

اس کے بعد برطانوی میوزیم بنا جسے بعد میں نیچرل ہسٹری میوزیم کا نام دیا گیا۔
ماخذ
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت عمدہ ! اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ تاہم ایک سوال میرے ذہن میں ہے۔ ارتقاء کے ذریعے ہم پرانی حیاتیاتی جانوروں سے اپنا لنک بناتے ہیں ۔مستقبل کے بارے میں کسی پیشن گوئی کی کوئی خبر ہے ؟
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بہت عمدہ ! اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ تاہم ایک سوال میرے ذہن میں ہے۔ ارتقاء کے ذریعے ہم پرانی حیاتیاتی جانوروں سے اپنا لنک بناتے ہیں ۔مستقبل کے بارے میں کسی پیشن گوئی کی کوئی خبر ہے ؟
خبر کیا ہونی ہے، جتنی چاہیں اتنی پیشن گوئیاں کروا لیں ہم سے۔۔۔ بڑ ہی تو ہانکنی ہے، ہانک لیں گے ا س کام کے لیے کسی علم اور مہارت کی ضرورت بھی نہیں ۔:laughing:
 
نور وجدان

لائبریرین
خبر کیا ہونی ہے، جتنی چاہیں اتنی پیشن گوئیاں کروا لیں ہم سے۔۔۔ بڑ ہی تو ہانکنی ہے، ہانک لیں گے ا س کام کے لیے کسی علم اور مہارت کی ضرورت بھی نہیں ۔:laughing:
میں چاہ رہی تھی کہ اگر سائنس میں اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکے
 
فاتح

لائبریرین
جادو گر و عامل حضرات تو سائنس کو مانتے ہی نہیں ہیں:laughing:
مانتے ہیں لیکن صرف اپنی گھڑی ہوئی لغویات کو بطور سائنس مانتے ہیں اور ان لغویات کے نام سائنسی اصطلاحات سے ملتے جلتے رکھتے ہیں تا کہ لوگوں کو دھوکا دے سکیں مثلاً فزکس سے ملتا جلتا میٹا فزکس اور ایسٹرونومی سے ملتا جلتا ایسٹرولوجی :)
 
arifkarim

معطل
بہت عمدہ ! اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ تاہم ایک سوال میرے ذہن میں ہے۔ ارتقاء کے ذریعے ہم پرانی حیاتیاتی جانوروں سے اپنا لنک بناتے ہیں ۔مستقبل کے بارے میں کسی پیشن گوئی کی کوئی خبر ہے ؟
ارتقائی پیشگوئیوں کیلئے محترمی زیک سے رابطہ کریں :)
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
میں چاہ رہی تھی کہ اگر سائنس میں اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکے
چوں کہ یہاں کے”سائنسدانوں “ کے بقول جب تک کوئی چیز سائنس سے ثابت نہ ہوتب تک وہ حقیقت نہیں رکھتی ۔ چوں کہ سائنس ا بھی تک ”ہوش“ کوثابت نہیں کرسکی ہے لہذاہم سب کوابھی سے بے ہوش ہوجانا چاہیے ۔:p بقولِ سائنٹفک امیریکن:
The reason is that we lack a coherent framework for consciousness.
اگے لکھتا ہے:
Although consciousness is the only way we know about the world within and around us۔

امید ہےاب یہاں کہ ”سائنسدان“ کم از کم اسی ”ہوش“ کو استعمال کرکے رقم طراز نہیں ہوں گے۔:D
 
سوال گندم ، جواب چنا۔
ماشاءاللہ ! اس سائنس دان کی سائنسی فراست کسی نام کی محتاج نہیں ہے ۔ اس لیے نام ہی کافی ہے ۔ آپ بھی اس نام نہاد سائنس دان کی طرح اپنی حسیات استعمال کرنے سے قاصر ہیں؟
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
آج کے دن کا بہترین لطیفہ تھا یہ مراسلہ۔۔۔۔
ماشاء اللہ! کیا ذہانت پائی ہے آپ نے۔ کس کمال کی فراست سے لبریز ہیں آپ۔ دانش تو آپ کے گھر کی لونڈی لگتی ہے ۔ واللہ ! اور سائنسی مضامین کو سمجھنے میں تو یدِ طولیٰ رکھتے ہیں آپ۔ سبحان اللہ!
کیا کمال کا نکتہ نکالا ہے آپ نے ان دو سطور میں سے۔ آپ کو تو کہیں چھپ کر رہنا چاہیے کہ آپ کے عالی دماغ کے متعلق اگر سائنس دانوں کو بھنک بھی پڑ گئی تو وہ اس نایاب دماغ کو تجربات کی غرض سے نکالنے کی کوشش کریں گےا ور آئن سٹائن کے دماغ کے سلائسز کے ساتھ آپ کے دماغ کے سلائسز رکھ کر موازنہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بچ کے رہیے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
آصف اثر

معطل
سوال گندم ، جواب چنا۔
ماشاءاللہ ! اس سائنس دان کی سائنسی فراست کسی نام کی محتاج نہیں ہے ۔ اس لیے نام ہی کافی ہے ۔ آپ بھی اس نام نہاد سائنس دان کی طرح اپنی حسیات استعمال کرنے سے قاصر ہیں؟
محترمہ غلطی ہوئی جو آپ کے پوسٹ کا اقتباس لیا۔:atwitsend:میں نے آپ کے سوال کا جواب نہیں دیا بلکہ چند نام نہاد سانسی ٹھیکیداروں کی متعلق کہا۔
 
آصف اثر

معطل
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
آج کے دن کا بہترین لطیفہ تھا یہ مراسلہ۔۔۔۔
ماشاء اللہ! کیا ذہانت پائی ہے آپ نے۔ کس کمال کی فراست سے لبریز ہیں آپ۔ دانش تو آپ کے گھر کی لونڈی لگتی ہے ۔ واللہ ! اور سائنسی مضامین کو سمجھنے میں تو یدِ طولیٰ رکھتے ہیں آپ۔ سبحان اللہ!
کیا کمال کا نکتہ نکالا ہے آپ نے ان دو سطور میں سے۔ آپ کو تو کہیں چھپ کر رہنا چاہیے کہ آپ کے عالی دماغ کے متعلق اگر سائنس دانوں کو بھنک بھی پڑ گئی تو وہ اس نایاب دماغ کو تجربات کی غرض سے نکالنے کی کوشش کریں گےا ور آئن سٹائن کے دماغ کے سلائسز کے ساتھ آپ کے دماغ کے سلائسز رکھ کر موازنہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بچ کے رہیے۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
لطیفہ؟؟؟:jokingly:
بھائی ہمیں تو دلیل سننا اور سنانا آتاہے۔ باقی آپ جیسے دل گردے سے تو ہم رہے۔
اگر دلیل دے سکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ۔۔۔اللہ حافظ سائنسدان بھائی:wave:
 
نور وجدان

لائبریرین
محترمہ غلطی ہوئی جو آپ کے پوسٹ کا اقتباس لیا۔:atwitsend:میں نے آپ کے سوال کا جواب نہیں دیا بلکہ چند نام نہاد سانسی ٹھیکیداروں کی متعلق کہا۔
میں نے قرانی آیات کا غلط استعمال اکثر جاہل حضرات کو کرتے دیکھا تھا مگر مجھے نہیں پتا تھا لوگ سائنس کی مخالفت میں اس قدر بڑھ جائیں گے کہ دو مجہول باتوں کو جوڑ کر جواب دیں گے۔ آپ نے ُپر مزاح بات کی ۔ معذرت میں نے ہنسنے میں دیر کردی ۔:laughing::laughing::laughing::laughing::laughing: اب ہنس لیا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: ۔دیر آید درست آید

آپ کو کس نے کہا ہے سائنس ہوش کو ثابت نہیں کرسکی ۔۔اگر نہیں کرسکی تو آپ ہی کردیں۔ آپ نے فرق تو سائنس دانوں اور چورن چٹنی بیچنے والے کالے، نیلے ،پیلے علوم کے ماہرین کا واضح کردیا ہے
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
لطیفہ؟؟؟:jokingly:
بھائی ہمیں تو دلیل سننا اور سنانا آتاہے۔ باقی آپ جیسے دل گردے سے تو ہم رہے۔
اگر دلیل دے سکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ۔۔۔اللہ حافظ سائنسدان بھائی:wave:
کس بات کی دلیل، آپ کے ذی ہوش ہونے کی؟ جس بات میں مجھے خود شک ہے اس کی دلیل کیسے دوں؟ :laughing:
 
x boy

محفلین
انسان ہی رخ بدلتے ہیں اور خاص لوگ جن کو سائنس دان کہتے ہیں وہ سائنس کا علم رکھتے ہیں یا سوچتے ہیں
اور سائنس بھی بدلتی رہتی ہے جدت آتی رہتی ہے جڑ وہی رہ جاتا ہے
کسی کو ماننا یا نہ ماننا بھی انسان کا ہی عمل ہے، دین اسلام ، قرآن الکریم سائنس نہیں ہے یہ ضابطہ حیات ہے
"جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینے تشریف لائےاور وہاں بس گئےایک مرتبہ انہوں نے کھجور کے باغ میں لوگوں کو
کجھور کے پھولوں میں کچھ چھڑکتے دیکھا، اور پوچھا یہ کیا کررہے وہ کچھ اور سمجھ بیٹھے اور کھجوروں
میں وہ عمل کرنے سے رک گئے، اس سال فصل اچھی نہیں ہوئی، صحابہ کرام رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس تشریف لائے اور کہا کہ اس سال فصل کم ہوئی ہے ، دریافت کرنے پر پتا چلا کہ وہ عمل جو عرصہ دراز
سے کررہے تھے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پوچھنے پر بند کردیا جسکا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم
نہیں دیا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، میں شریعہ کا حکم دیتا ہوں میں کیا جانوں اس بات کو جو تم لوگ
عرصہ دراز سے یہ کھجوروں کے باغات میں کرتے ہوں وہ دنیاوی امور ہیں اور کام ہے وہ تم لوگ مجھ سے بہتر
سمجھتے ہو"۔ یہ اس واقعے کا ہلکا پھلکا ملتا جلتا مفہوم تھا۔
شریعہ میں یا اسلامی امور میں غلطی کئے بغیر کچھ بھی عمل جس سے انسانیت کو فائدہ ہے اس کو کرسکتے ہیں
165.png
 
آصف اثر

معطل
میں نے قرانی آیات کا غلط استعمال اکثر جاہل حضرات کو کرتے دیکھا تھا مگر مجھے نہیں پتا تھا لوگ سائنس کی مخالفت میں اس قدر بڑھ جائیں گے کہ دو مجہول باتوں کو جوڑ کر جواب دیں گے۔ آپ نے ُپر مزاح بات کی ۔ معذرت میں ہنسنے میں دیر کردی ۔:laughing::laughing::laughing::laughing::laughing: اب ہنس لیا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: ۔دیر آید درست آید

آپ کو کس نے کہا ہے سائنس ہوش کو ثابت نہیں کرسکی ۔۔اگر نہیں کرسکی تو آپ ہی کردیں۔ آپ نے فرق تو سائنس دانوں اور چورن چٹنی بیچنے والے کالے، نیلے ،پیلے علوم کے ماہرین کا واضح کردیا ہے
محترمہ صاحبہ ہمیں اسی بات کی جانب تو آپ اور دیگر ”سائنسدانوں “ کو لانا تھا لیکن ہمارے مخاطب موصوف تو دلیل جانتے ہی نہیں!
ہم تو ہوش کو ثابت نہیں کرسکتے کیوں کہ ہم سائنس کو عقل ِ کُل نہیں سمجھتے بلکہ اس کے محدود دائرہ کار کے قائل ضرور ہیں۔ مسئلہ تو اس ملک کے ان نام نہاد سائنسدانوں اور ”ماہرین“:jokingly:کا ہے جو ہر بات کو سائنسی کھسوٹی پررکھ کر پرکھنے کی احمقانہ کوششیں کررہے ہیں۔:surprise:
 
نور وجدان

لائبریرین
نہیں جی ! بے ہوش ہونے کی!چلیے شاباش:applause:
محترمہ صاحبہ ہمیں اسی بات کی جانب تو آپ اور دیگر ”سائنسدانوں “ کو لانا تھا لیکن ہمارے مخاطب موصوف تو دلیل جانتے ہی نہیں!
ہم تو ہوش کو ثابت نہیں کرسکتے کیوں کہ ہم سائنس کو عقل ِ کُل نہیں سمجھتے بلکہ اس کے محدود دائرہ کار کے قائل ضرور ہیں۔ مسئلہ تو اس ملک کے ان نام نہاد سائنسدانوں اور ”ماہرین“:jokingly:کا ہے جو ہر بات کو سائنسی کھسوٹی پررکھ کر پرکھنے کی احمقانہ کوششیں کررہے ہیں۔:surprise:

ماشاء اللہ ! آپ نے سائنس سے انکار کرتے کرتے عقلِ سلیم کی عطا پر لات مار دی ۔ واہ:applause: اسی بے ہوشی کا متضاد ہوش ہے ۔

یہ سائنسی دھاگہ ہی ہے نا !!!!!

آپ کی دلیل کے تو قربان جاؤں ۔ دنیا کے سارے سائنس دان جھوٹے ہیں ۔ آپ جو فرماتے ہیں وہی سچ ہے ۔ دیکھئے نا! کسوٹی کو کھسوٹی لکھ دیا ۔ہم جیسے جاہل لوگ اس نئی ایجاد سے نابلد ہیں۔ کوئی نیا لفظ ہے ؟
 
آخری تدوین:
Top