پانامہ کیس کا فیصلہ

وجی

لائبریرین
حوصلہ بھائی حوصلہ اور صبر
"بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ "
بھائی ہمارے پاس صرف حوصلہ ہی تو بچا ہے جو آج تک ان چوروں اور لیٹروں کو برداشت کر رہے ہیں۔میں تو اس وقت سے ڈرتا ہوں جب ہمارے حوصلے جواب دے گئے تو ان کا کیا حال ہوگا۔کون ان کو عوامی قہرسے بچائے گا۔
 
شاید آپ کو یاد ہوگا کہ کراچی میں ڈکیتوں سے عاجز عوام نے ڈکیتوں کو زندہ جلانا شروع کر دیا تھا۔زندہ جلانے کی مہم شروع ہوتے ہی ڈاکو حضرات نایاب ہو گئے تھے۔
عوام جب اپنی کرتی ہے تو پھر گیہوں کے ساتھ گھن بھی پسا جاتا ہے۔
 
یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے جناب۔
قومیں ایسے نہیں بنتیں ۔
بھائی ہمارے پاس صرف حوصلہ ہی تو بچا ہے جو آج تک ان چوروں اور لیٹروں کو برداشت کر رہے ہیں۔میں تو اس وقت سے ڈرتا ہوں جب ہمارے حوصلے جواب دے گئے تو ان کا کیا حال ہوگا۔کون ان کو عوامی قہرسے بچائے گا۔
بھائی سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے ہر جائز طریقہ استعمال کر لیا جو آخری حد کی بات کر رہے ہیں۔
 
یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے جناب۔
قومیں ایسے نہیں بنتیں ۔

بھائی سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے ہر جائز طریقہ استعمال کر لیا جو آخری حد کی بات کر رہے ہیں۔
میں مانتا ہوں کہ طریقہ انتہائی حد تک غیر مناسب ہے ۔مگر جب مسائل اور زیادتی حد سے بڑھ جائے تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
میں اپنی ذات کی حد تک ہر جائز طریقہ استعمال کرتا ہوں ،میں آخری حد کا تعین نہیں کرسکتا ،میں بھی آپ کی طرح عام شہری ہوں۔جس کا کام ملک کے برے حالات پر جلنا اور کڑنا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
اچھائی کی جانب ایک قدم بڑھنا بھی خوش آئند ہوتا ہے۔ بشرطیکہ ایک قدم کی کامیابی پر خوش ہو کر نہ بیٹھا جائے۔
ایک زمانہ وہ تھا جب جنرل اور فوج حکومت کرتے تھے، اب کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف فیصلہ ہو تو اسے تسلیم کیا جا رہا ہے.
پاکستانیوں کو مبارک ہو:)
 
جاسمن

لائبریرین
ہم پڑھے لکھے لوگ ہیں۔اس ساری صورتحال میں ہمیں صرف اپنے وطن کو دیکھنا ہے۔
کوئی جیتے کوئی ہارے۔۔۔ہم چھچھورے لوگوں کی طرح لڈیاں ڈالنے کی بجائے اپنی قوم و وطن کے لئے دعائیں کریں۔
اس وقت ملک بہت بڑے بیرونی و اندرونی خطرات میں گھرا ہے دشمن منتظر ہیں کہ ہم غافل ہوں اور وہ خدانخواسطہ۔۔۔۔اللہ ہمارے وطن کو ہمارے ہم وطنوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین!
دعا کریں۔
دعا کریں۔
دعا کریں۔
دانشمند اور سنجیدہ رد عمل دیں۔
ہر آنے والے پیغام کو مزے کے لئے آگے نہ بڑھائیں۔
جو جا رہا ہے ۔۔۔کیا باقی رہنے والے دودھ سے دھلے ہیں۔
کوئی بڑا چور ہے۔
کوئی چھوٹا۔
کوئی صرف چور ہے۔
کوئی لٹیرا۔
کوئی ڈاکو۔
آئیے اپنے لئے اپنے وطن کے لئے دعائیں کریں کہ اس صورتحال و حالات کے نتائج ہمارے اور ہمارے وطن کے لئے دنیا و آخرت دونوں کے لحاظ سے بہترین نکلیں۔آمین!
 
وجی

لائبریرین
وجی کی بات تو صحیح ہے لیکن۔۔۔
محمد عدنان اکبری نقیبی زمین حقائق پیش کررہے ہیں۔۔۔
جب پانی سر سے گزر جائے۔۔۔
اور ظلم حد سے بڑھ جائے۔۔۔
پھر عوام روکے نہیں رُکتے۔۔۔
تمام حدیں پار کر جاتے ہیں!!!
بھائی ہم وہ لوگ ہیں جو ویسے تو عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خلافت کا ذکر کرینگے
مگر کیا عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کو جو جیسی امت ملی کیا ہم ویسی امت ہیں ؟؟
کیا ہم ویسی امت بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہم سے کسی نے سوال کیا تھا کہ اپنا محاسبہ کرنا ہو تو صرف دو تین باتوں سے کر لوں
آپ نے آخری نماز کب پڑھی؟؟
آپ نے آخری بار کب جھوٹ بولا ؟؟

تھوڑا غور کریں ۔۔
 
سید عمران

حکمران عوام کی مدھانی سےہوکر نتھرتے ہیں۔۔۔
جیسے عوام ویسے حکمران!!!
 
نواز کی نااہلی ایک چھوٹاقدم ہے، اصل کام اس وقت ہوگا جب تمام سیاستدانوں ، بیورو کریٹس، ججوں اور جرنیلوں کا انصاف پر مبنی احتساب ہوگا۔ فی الحال تو یہ لگ رہا ہے کہ نواز خاندان اللہ کی بے آواز لاٹھی کا شکار ہوا ہے۔
 
بھائی میرے کرپٹ اشرافیہ کی تعداد تو گنتی کی ہے۔۔۔
یہ جو اٹھارہ کروڑ عوام کرپٹ ہے ۔۔۔
بددیانت، بداخلاق، بدتمیز، وعدہ خلاف، چور، ڈاکو، قاتل، ذخیرہ اندوز، گراں فروش، قانون شکن، رشوت خور، سود خور، دھوکے باز۔۔۔
کون سی ایسی اخلاقی و قانونی برائی ہے جو اس قوم میں نہیں؟؟؟
ماسوائے چند قلیل لوگوں کے۔۔۔
ایسی بدقماش قوم کو کیا اجتماعی سزا دی جائے؟؟؟
 
Top