پامسٹری سے علمِ نجوم تک ۔۔۔۔۔۔۔نور

نور وجدان

لائبریرین
اجے دیوگن کی پہلی فلم پھول اور کانٹے سکول ٹائم میں سے ٹائم نکال کر دیکھی تھی اور اُس کی فائٹ اچھی لگی اُب پتا چلا کہ موصوف کے والد فائٹ انسٹرکٹر تھے :)
پھول اور کانٹے یاد نہیں ... بس یہ یاد ہے اک گانا : اکیلی نہ بازار جایا کرو...........!!!
سچ بتاؤں ... اکیلے مووی دیکھنے کی عادت نہیں تھی سو اس لیے ہم سب بہن بھائی اکٹھے بیٹھ کر دل دیکھا کرتے تھے ...
اس کی ایک خاص وجہ ہے ...
شروع سے بچی بڑی ایموشنل تھی ...کسی آفت ناگہانی پر میرے آنسو رواں ہوتے ہیں ...
بعد میں جاکر احساس ہوا کہ یہ سب جھوٹ ہوتا ہے ...
کچھ اس طرز کی معصومیت بھی تھی .......
اس لیے تو کہتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دولت بھی لے لو
یہ شہرت بھی لے لو
بھلے مجھ سے چھین لومیری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو وہ بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی
وہ بارش کا پانی ......
 
عرفان سعید

محفلین
بہت اچھے! اللہ زورِ قلم اور زیادہ کرے۔
کیمسٹری اور چاچا مستری۔۔ بہت خوب!
آپ کے کثیر اور مختلف النوع مراسلہ جات کے مقابلے میں میرا تجربۂ خامہ فرسائی انتہائی محدود ہے۔ کچھ کہوں تو سورج کو چراغ دکھلانے والی بات ہو گی۔ بحثیت ایک سریع قاری کے کہیں کہیں عدم روانی کا احساس ہوتا ہے۔شاید جلد از جلد تخیل کو صفحۂ قرطاس پر منقش کرنے اور ورقِ محفل کے سپرد کرنے کی بجائے کچھ آرائش و زیبائش دقتِ نظر سے کی جائے تو نقش و نگارِ قلم لبوں پر تبسم بھی بکھیرے اور مضرابِ دل کو بھی چھیڑے۔ لیکن یہ فقط میرا ذاتی احساس سے جو اکثریت کی رائے سے بہت کچھ مختلف ہو سکتا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
غلامی میں کام آتی ہیں نہ نصیحتیں نہ ترغیبیں
جو ہو کامل یقین تو مل جاتی ہیں ترکیبیں ۔۔!!
وزن میں کچھ قباحت محسوس ہوتی ہے۔ اگر یوں کر دیا جائے تو کیا خیال ہے؟

غلامی میں نہ کام آتی ہیں تجویزیں نہ ترغیبیں
جو ہو کامل یقیں پیدا تو مل جاتی ہیں ترکیبیں
 
نور وجدان

لائبریرین
وزن میں کچھ قباحت محسوس ہوتی ہے۔ اگر یوں کر دیا جائے تو کیا خیال ہے؟

غلامی میں نہ کام آتی ہیں تجویزیں نہ ترغیبیں
جو ہو کامل یقیں پیدا تو مل جاتی ہیں ترکیبیں
بھیا۔۔بے وزنی شاعری ۔۔
بس سب مزاح کے رنگ تھے ۔۔۔
ایسے ہی رہنے دیں ۔۔ شعر کی ٹانگیں نہ ٹوٹیں تو کیا مزہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تجمل حسین

محفلین
بہت ہی اعلیٰ۔ بچپن واقعی سہانا ہوتا ہے۔
زبردست تحریر ہے۔ وہ کیا ہے کہ کچھ ایسا ہے کہ کبھی کبھی کسی چیز کی تعریف کرنے کو الفاظ نہیں ملتے۔ بس ایسا ہی کچھ اس وقت بھی میرے ساتھ درپیش ہے۔

شروع سے بچی بڑی ایموشنل تھی ...کسی آفت ناگہانی پر میرے آنسو رواں ہوتے ہیں ...
بعد میں جاکر احساس ہوا کہ یہ سب جھوٹ ہوتا ہے ...
کچھ اس طرز کی معصومیت بھی تھی .......
جبکہ میں اب بھی سب کچھ جانتے ہوئے بھی کہ جھوٹ ہوتا ہے اس کے باوجود کچھ فلموں کو دیکھ کر ایموشنل ہوجاتا ہوں۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
بچپن میں ایسا ہی ہوتا ہے اکثریت کی کوشش ہوتی ہے جس کام سے والدین روکیں اسے ضرور کریں۔ تاکہ پتہ تو چلے کہ کیوں روکا جارہا ہے۔
نصابی کتب میں دوسری کتب تو میں بھی پڑھتا رہا ہوں۔ لیکن زیادہ تر معیاری کتب۔
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت ہی اعلیٰ۔ بچپن واقعی سہانا ہوتا ہے۔
زبردست تحریر ہے۔ وہ کیا ہے کہ کچھ ایسا ہے کہ کبھی کبھی کسی چیز کی تعریف کرنے کو الفاظ نہیں ملتے۔ بس ایسا ہی کچھ اس وقت بھی میرے ساتھ درپیش ہے۔

جبکہ میں اب بھی سب کچھ جانتے ہوئے بھی کہ جھوٹ ہوتا ہے اس کے باوجود کچھ فلموں کو دیکھ کر ایموشنل ہوجاتا ہوں۔ :)
بچپن میں ایسا ہی ہوتا ہے اکثریت کی کوشش ہوتی ہے جس کام سے والدین روکیں اسے ضرور کریں۔ تاکہ پتہ تو چلے کہ کیوں روکا جارہا ہے۔
نصابی کتب میں دوسری کتب تو میں بھی پڑھتا رہا ہوں۔ لیکن زیادہ تر معیاری کتب۔

بہت شکریہ جناب والا !
اگر میں کہوں ۔۔۔ horror مووی دیکھتے ہوئے میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں تو یہ بھی غلط نہیں ۔۔ معیار تو والدین ہی بناتے ورنہ ہم سب تو انسان ہی نہ کہلواتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تجسس ! یہ زندگی بناتا بھی ہے بگاڑتا بھی ہے ۔۔بس ہمارے تجسس کو ''ہوا'' نہیں لگی زمانے کی :)
 
شزہ مغل

محفلین
بہت اچھی تحریر۔
الفاظ کو اتنے خوب صورت انداز سے باندھا ہے آپ نے کہ محسوس ہوا جیسے اپنی آنکھوں سے سب مناظر دیکھ رہے ہیں۔
یہ شعر بہت ہی بہترین لگا
خنجر کتب پر چلے اور تڑپتے ہم ہیں نور کہ
سارے جہاں کا علم ہمارے سینے میں ہے
 
Top