پامسٹری سے علمِ نجوم تک ۔۔۔۔۔۔۔نور

نور وجدان

لائبریرین
زبردست۔ مزا آیا۔ بچپن میں پامسٹری کی ایک دو کتب پڑھ کر ہم نے بھی سب گھر والوں اور دوستوں کی ہتھیلیوں کے پرنٹس کا ایک رجسٹر بنا رکھا تھا لیکن یہ زیادہ عرصہ چلا نہیں۔
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے ساتھ کیا ماجرا ہوا...؟
کچھ احوال سنایئے
 
جی ! مگر ہم خود ہی ''آنٹی ہیں .... کہ تو رہے ہیں ننھے دلارے !
ہم قبر میں پاؤں ڈالے بیٹھے ہیں ..........
ہائے ! لوگ!
بیٹا ..ایک نصیحت کرتی ہوں ...قبر میں جانے سے پہلے..........
قران پاک میں سورۃ الحجرات میں ہے
ولا تجسسو
تجسس نہ کرو..
ننھے میاں..،،،،،،،،.بزرگوں کی بات کو گرہ سے پکڑ لے ... تیری راہیں کھل جائیں گی
تو پھر آج سے آپ کو آنٹی نور کہا جائے!! برا نہیں مانئے گا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
پھر ہم بڑے ہو گئے یعنی عقل داڑھ نکل آئی ۔ :laughing:
تفصیل ضرور لکھوں گا کسی روز فراغت سے :)
میں سمجھ رہی تھی آپ پیدائشی افلاطون ہیں ..... آج یہ راز ''عیاں '' ہوا.۔۔۔۔!.
چلیں انتظار رہے گا..
آپ کی کہانی : نادانی سے عقل داڑھ نکلنے تک
 
خوب رواں تحریر ، بس ہم تو پڑھتے ہی چلے گئے ۔
مزاح بھی پھلجڑیاں بھی ۔
اور تجربات
لکھنے کا ہنر تو کوئی سعدیہ بہنا سے سیکھے ۔
ماشاء اللہ
 
نور وجدان

لائبریرین
خوب رواں تحریر ، بس ہم تو پڑھتے ہی چلے گئے ۔
مزاح بھی پھلجڑیاں بھی ۔
اور تجربات
لکھنے کا ہنر تو کوئی سعدیہ بہنا سے سیکھے ۔
ماشاء اللہ
یہ ہوئی نا بات..!
دل و جگر ... سب ٹھنڈے کردیے
واقعی مجھے خوشی ہوئی کہ اس تحریر سے کسی کو ہنسانے میں تو کامیاب ہوئی ..
میں بہت زیادہ شکر گزار بھی ہوں
 
دل و جگر سب ٹھنڈے کر دئے ۔۔۔۔؟؟؟:)
اتنی جلدی مارنے کا ارادہ نہیں ہے ۔
 
ہاں نا!
املاء کا اغلاط سے دل دکھی دکھی تھا....
آپ نے خوش کردیا .

احساست میں املا اور زبان نہیں دیکھا جاتا
یہ ایڈیٹر کا کام ہے
ہمارے یہاں املا اور زبان کو لیکر اتنی میخیں نکالی جاتی ہیں کہ
لکھنے والا بھی ایک مرتبہ کو خوف کھا جاتا ہے اور وہ جو ایک اچھا ادب اور اچھی تخلیق ہمیں دے سکتا تھا
ہم اس سے محروم رہ جاتے ہیں ۔
یہ املا یہ زبان اسی کے لئے تو ایڈیٹر ہوتا ہے
میں نے بڑے بڑے پروفیسران کی کتابیں دیکھی ہیں چھپنے سے قبل اتنی اغلاط اتنی اغلاط کہ سر پیٹنے کو جی چاہے
لیکن ایڈیٹر پتا ماری کر کے اس کو ٹھیک کرتا ہے ۔ ہاں لیکن بڑے پبلیشرز اس کابھی چارج لیتے ہیں ۔
 
بہت شکریہ ۔۔۔ مجھے واقعی ہی حوصلہ ملا ہے۔
میں اس بات کو لے کر پریشان ہو رہی تھی
بہت شکریہ۔۔۔
حوصلہ افزائی کی ۔
 
آوازِ دوست

محفلین
کیا خوب فلمی نغمہ ہے " جو ہم نے داستاں اپنی سُنائی ، آپ کیوں روئے" تو خیر رونا تو کیا ہمیں تو اپنا اوکھا ویلا یاد آ گیا جب اباّ جی کے ہاتھوں ہماری ہفتہ وارانہ بنیادوں پر دُھلائی ہوتی تھی :) معاملہ یہ تھا کہ ہم ٹارزن ، عمرو عیار، چلوسک ملوسک، آنگلو بانگلو سیریز کی کہانیوں سے ہوتے ہوئے، محمود، فاروق، فرزانہ اور انسپکٹرجمشید سیریز ، عمران سیریز تک پُہنچے اور پھر آداب عرض ، سلام عرض، جواب عرض، جاسوسی، سسپنس، مسِٹری، ایڈوینچر، سب رنگ وغیرہ سے ہوتے ہوئےمطالعے کی نئی فتوحات کو چل نکلےوہ دُنیا تھی پامسٹری، علم الاعدا، علمِ نجوم، شمع بینی اور ٹیلی پیتھی کے بارے لکھی گئی کتابوں کےجنونی مطالعے کی دُنیا ۔ اِن کتابوں کے اور سابقہ ذکر کیے گئے رسالوں کے ٹائٹل پیج پر عموما" کو ئی خوبرو حسینہ جلوہ فگن ہوتی تھی اور اباّ جی لفافہ دیکھ کر ہی مضمون بھانپ لیتے تھے کہ یہ سراسر غیر نصابی کُتب ہیں اور وہ اُنہیں بحیثیتِ مجموعی "آوارہ کتابوں" کا لقب دیتے تھے۔ :) میں کبھی اُن کے دفاع میں ایک جملہ بھی نہیں بول سکا (اتنا وقت بھی نہیں ملتا تھا) سو اُنہیں اُن کی آوارگی میں کبھی بے یقینی نہ ہوئی :) میں ہر بار نئی جگہ پر چھُپ کر اپنی من پسند کتابیں پڑھتا اور پکڑا جاتا اور مار کھانے کے بعد کپڑے جھاڑ کر زیادہ محفوظ جگہ کے بارے میں سوچنا شروع کردیتا :) اِس بات کا کبھی بھولے سے بھی خیال نہ آتا کہ میں اپنے اِ س شوق سے تائب ہو سکتا ہوں :) تو یوں میرے ذوقِ مطالعہ کی تسکین کے ساتھ ساتھ اچھا خاصا ایڈوینچر بھی شاملِ حال رہا :)
 
یہ باتیں کافی حد تک مجھ میں بھی تھیں ........ آپ نے کیا سمجھ رکھا کہ ہم باز آجانے والوں میں سےتھے .. وہ بھی اس وقت جب انسان کا دل ہی شرارتوں کے سوا کچھ نہ کرتا ہو... بڑے کارنامے پڑے ہیں .. جو بیان کیا اس کو اختصار سے کیا کہ کہیں پکڑ نہ ہوجائے ہماری .......
یہ ٹیلی پیتھی ہو یا عمرو عیار سیریز یا سسپنس ڈائجسٹ یا کچھ اور.................... ان کا احوال کوئی ہم سے پوچھے ..کیسے کیسے چور راستے نکالے تھے تب ہی تو ہمیں بھارتی فلم'''میجر صاحب ''میں اجے کی چوریاں اچھی لگی÷÷÷ شمع بینی کرتے ہوئے کبھی گمان ہوا کہیں اندھے ہی نہ ہوجائیں ... یہ اور بات ہے اب افسوس ہوتا کہ کسی حسین و جمیل شہزادے کی طرف نظر گئی ہی نہیں شاید ! شاید ! سرورق پر ہوتی نہیں ہے ...............
اس معاملے میں شروع سے الگ تھلگ ہی رہے ... پتا نہیں کیوں ... وہی محبت سے ہی نفرت والا معاملہ تھا ...ہم ان لوگوں میں سے تھے کہ پڑھنا ہے تو چوری کرکے پڑھنا ورنہ کیا فائدہ پڑھنے کا ......... مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم بحثیت لڑکی ..یعنی کہ صنف نازک .. ماں باپ کی آنکھوں دھول جھونکنے میں کامیاب نہ ہو سکے .. قسم سے ! قسم سے ! ہم تین بہن بھائی مل کر دھول نہ جھونک سکتے... نہ جانے اتنی گہری نظر والدین میں آتی کہاں سے ہیں
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
واہ جناب ۔۔۔۔۔ بہت عمدہ تحریر ہے ۔۔۔۔۔ لیکن ابھی ہمارا ہاتھ تو باقی رہ گیا
اس کے لیے اپنا ہاتھ کا چھاپا ادھر لگائیں .... ہم مراقبہ میں جا کر ماضی کے علوم تک رسائی حاصل کرنے کی شد بد بھی رکھتے ہیں .. سو ہم مراقبے کے ذریعے علم واپس لے رہیں ہیں اور آپ ہاتھ کا چھاپا ادھر پیسٹ کریں
 
متلاشی

محفلین
یہاں کا ایڈیٹر بہت ''سلو'' ہے ... اس پر ایک لفظ کو ٹائپ کرتے کرتے ٹائم لگتا ہے . اب کسی اور جگہ سے لکھ کر ادھر پیسٹ کروں گی۔۔
یہ مسئلہ گوگل کروم کا ہےآپ اس کے علاوہ کوئی دوسرا براوزر استعمال کریں تو یہ مسئلہ نہ ہو گا۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آئی ایم سوری بہنا میری وجہ سے آپ کا دل دکھا
او بھیا۔۔۔۔!
دل کو اتنی سی بات پر دکھا دوں تو وڈے سے دکھ کہاں جائیں گے .....
یہ ضرور سوچا تھا کہ
اگلی تحریر اسی طرز پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
لکھوں۔۔۔!پھر مجبور ہوگئی کہ نہ لکھوں ...
میری ڈکشنری میں ..معذرت کا لفظ ..صرف اور صرف میرے لیے ہے ... آپ کو ''کاپی رائٹس دکھا دوں ؟ انٹلیلکچوئل کاپی رائٹس کی چوری ہے یہ :) :) :)
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ مسئلہ گوگل کروم کا ہےآپ اس کے علاوہ کوئی دوسرا براوزر استعمال کریں تو یہ مسئلہ نہ ہو گا۔۔۔
میں اوپرا استعمال کرتی ہوں اوعروض کی سائٹ سے اردو لکھ کر یہاں پیسٹ کرنی پڑتی ہے .. یہاں پر ایک لفظ لکھنے کے بعد جام ہوجاتا ہے لکھنے کا عمل
 
آوازِ دوست

محفلین
یہ باتیں کافی حد تک مجھ میں بھی تھیں ........ آپ نے کیا سمجھ رکھا کہ ہم باز آجانے والوں میں سےتھے .. وہ بھی اس وقت جب انسان کا دل ہی شرارتوں کے سوا کچھ نہ کرتا ہو... بڑے کارنامے پڑے ہیں .. جو بیان کیا اس کو اختصار سے کیا کہ کہیں پکڑ نہ ہوجائے ہماری .......
یہ ٹیلی پیتھی ہو یا عمرو عیار سیریز یا سسپنس ڈائجسٹ یا کچھ اور.................... ان کا احوال کوئی ہم سے پوچھے ..کیسے کیسے چور راستے نکالے تھے تب ہی تو ہمیں بھارتی فلم'''میجر صاحب ''میں اجے کی چوریاں اچھی لگی÷÷÷ شمع بینی کرتے ہوئے کبھی گمان ہوا کہیں اندھے ہی نہ ہوجائیں ... یہ اور بات ہے اب افسوس ہوتا کہ کسی حسین و جمیل شہزادے کی طرف نظر گئی ہی نہیں شاید ! شاید ! سرورق پر ہوتی نہیں ہے ...............
اس معاملے میں شروع سے الگ تھلگ ہی رہے ... پتا نہیں کیوں ... وہی محبت سے ہی نفرت والا معاملہ تھا ...ہم ان لوگوں میں سے تھے کہ پڑھنا ہے تو چوری کرکے پڑھنا ورنہ کیا فائدہ پڑھنے کا ......... مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم بحثیت لڑکی ..یعنی کہ صنف نازک .. ماں باپ کی آنکھوں دھول جھونکنے میں کامیاب نہ ہو سکے .. قسم سے ! قسم سے ! ہم تین بہن بھائی مل کر دھول نہ جھونک سکتے... نہ جانے اتنی گہری نظر والدین میں آتی کہاں سے ہیں
اجے دیوگن کی پہلی فلم پھول اور کانٹے سکول ٹائم میں سے ٹائم نکال کر دیکھی تھی اور اُس کی فائٹ اچھی لگی اُب پتا چلا کہ موصوف کے والد فائٹ انسٹرکٹر تھے :)
 
Top